Pages - Menu

اتوار، 30 مارچ، 2014

نامعلوم کار پر سوارافراد نے مانا جملیرا روڈ سے زمیندار کو اغواء کر لیا

بورے والا: نامعلوم کار پر سوارافراد نے مانا جملیرا روڈ سے موٹر سائیکل پر سوار زمیندار کو اغواء کر لیا اور موٹر سائیکل پھینک کر اسے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 309ای بی کا رہائشی زمیندار اللہ دتہ جس نے دو شادیا ں کی ہوئیں تھیں گذشتہ روز دن دیہاڑے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڈامانا موڑ کر طر ف آرہا تھا کہ چک نمبر265 ای بی کی حدود میں کار پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسے زبردستی موٹر سائیکل سے اتار کراپنی کار میں بٹھا لیا اورموٹر سائیکل کو سٹرک کے کنارے پھینک کراسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لےگئے 15 پر وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ آخری اطلاعا ت کے مطابق زمیندار اور اغواءکاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 29 مارچ، 2014

چار روزہ فلاور شو ’’بہار آئی’’ دلوں میں خوبصورت اور خوشگوار یادیں چھوڑ کر اختتام پذیر

بورے والا : تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بوریوالا کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈیم میں منعقدہ چار روزہ فلاور شو "بہار آئی" ہزاروں شہریوں کے دلوں میں خوبصورت اور خوشگوار یادیں چھوڑ کر گذشتہ شب اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد سلیم، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اسے استقبال موسم بہار کی خوبصورت کاوش قرار دیا اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، ٹی ایم او رانا شاہد احمد، ڈپٹی مینجر واپڈا شیخ محمد شریف، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر غلام رسول زید ی، سٹی صدر شعبہ خواتین سلمیٰ ایوب مسلم لیگی رہنما محمد جمیل بھٹی، چوہدری محمدصغیر رامے، میاں ممتاز علی لنگاہ، حافظ رضوان عابد، نعیم صابر ،میاں عبدالمتین، پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین چوہدری، پنجاب کالج مجید اکبر سدھو، سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،ٹی ایس اومحمد جمیل بھی موجود تھے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسر قربان علی اورمس سندیلہ یاسین نے سرانجام دیئے جبکہ ججز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پنجاب کالج بوریوالااور ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا کو اول انعام ،گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بوریوالا کو دوم اور گورنمنٹ بوائز کالج کو سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا ۔اس طرح حویلی ہاما نرسری کو پہلا تعریفی ٹی ایم اے وہاڑی کو دوسرا اور چمن زار نر سری بوریوالا کو تیسرا تعریفی انعام دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گھٹن کے ماحول میں خوشگوار مواقع فراہم کر نے اور فلاور شوکے انعقاد پر ٹی ایم اے کے سینٹری ورکرز ،ریونیو عملہ ،ریسکیو 1122کے اہلکار وں اور بالخصوص نرسریوں کے مالکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلاور شو کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور خدمات سرانجا م دیں ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجدان کی ٹیم اور سٹال لگانے والوں نے فلاور شو لگا کر بوریوالا کے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو جو خوشگوار تفریح مہیا کی ہے وہ برسوں یاد رہے گی بوریوالا کو پہلے ہی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجو کیشن کا اعزاز حاصل ہے فلاور شو نے اسے مزید چار چاند لگا دیئے ہیں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے خطاب کر تے ہوئے فلاور شو کو ضلع وہاڑی کا سب سے بڑا عوامی میلہ قرار دیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق فیملیز اور بچوں کو گٹھن کے ماحول سے نکال کر جشن بہاراں کی نوید دی ہے آنے والے سالوں میں بوریوالا کو پنجاب کی سطح پر ہونے والے تفریحی مقابلوں میں شامل کروایا جائے گا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے خطاب کر تے ہوئے بوریوالا میں رنگا رنگ فلاور شو کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجدٹی ایم اے کے عملہ اور نجی ،سرکاری ،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نرسری مالکان کے جذبے کو سراہا اور اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ چار روزہ فلاور شو کے موقع پر بوریوالا اور گردونواح کے ایک لاکھ سے زائد شائقین مر د خواتین اور بچوں نے فلاور شو کو دیکھا،اس موقع پر بچوں کےلئے تفریحی اور کھیلوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے اور تقریب کے اختتام پر میو زیکل شو کا بھی مظاہر ہ کیا گیا جس میں منچلوں نے گلو کاروں کے ہمراہ ڈانس اور بھنگڑے بھی ڈالے ۔دریں اثناءتقریب کے دوران ہولٹر بازی اور بد نظمی چھائی رہی پریس گیلر ی پر غیر متعلقہ لوگ بر جمان رہے اور تقریب کے منتظمین اور فوکل پرسن ملک منظور احمد کو بار بار آگاہ کر نے کے باوجود وہ بے بس نظر آئے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیپلز لائرز فورم نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں مو زوں امیدوار کھڑے کرنے کےلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے صدر خرم لطیف کھوسہ

بورے والا: پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزلائرزفورم نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں موزوں امیدوار کھڑے کرنے کےلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ جس کےلئے انہوں نے بہاولپور ،ملتا ن ،لاہور اور بوریوالا بارایسوسی ایشنزز کا دورہ کیا ہے ۔انہو ں نے پریس کلب بوریوالا میں میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزلائرز فورم کے وکلاءعوام اور وکلاءکی بہبود کےلئے کوشاں ہیں وہ خدمت کو بھٹو شہیدکے فلسفہ کے مطابق عبادت سمجھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبا ن کی طر ف سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط ملنے پر وہ اس کی مذمت کر تے ہیں اس موقع پر پنجاب پیپلز لائیر ز فورم کے جنرل سیکرٹری افتخار شاہد ،طار ق افضال ،شاہد کھگہ، رائے محمد یار کھرل، محمد نوید دھاریوال،غلام رسول، سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹس بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ بھٹو کی برسی پر پنجاب کی تمام بارز سے وکلاءقافلوں کی شکل میں گھڑی خدا بخش پہنچےں گے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں لا ءاینڈ آرڈر کی صورتحال بڑی تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے پنجا ب گورنمنٹ نے پولیس کو مقدمات کا اندراج نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاکہ پنجا ب میں جرائم کا گراف وہ کم ظاہر کر سکیں جبکہ صورتحال بالکل برعکس ہے انہو ں نے بتایاکہ امن کےلئے دہشت گردوں سے مذاکرات برابری کی بنیا د پر نہیں ہونے چاہیے دہشت گردوں نے فوج، پولیس اور ہمار ے شہریوں کا نا حق خون بہایا ہے جس کا تقاضا ہے کہ انہیں سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ایک ایجنڈے کے تحت پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کےلئے سو موٹو ایکشن لئے جس میں پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کو بھی گھر بھیج دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کا فورم میڈیا پر حملوں کی بھر پور مذمت کر تا ہے 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 27 مارچ، 2014

تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن بوریوالا کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈ یم میں تین روزہ فلاور شو "بہار آئی "کے نام سے شرو ع ہو گیا


بورے والا: تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن بوریوالا کے یر ہتمام قائد اعظم سٹیڈ یم میں تین روزہ فلاور شو "بہار آئی" کےنام سے شرو ع ہو گیا ۔ فلاور شو کا افتتا ح ڈی سی او وہاڑی جواد اکر م نے مسلم لیگ ن کے ارکا ن پنجا ب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،بلال اکبر بھٹی اور ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کے ہمراہ گذشتہ شب کیا اس موقع پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری رافد مہلی سابق اے ڈی سی علی عنان قمرفوکل پرسن ایکسئین ملک منظور احمد ٹی او رانا شاہد احمد اور مسلم لیگی رہنما حاجی عبدالر شید بھٹی ،منیر احمد رامے ،محمد جمیل بھٹی ،چاچا محمد اسلم ،ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم رانا بھی موجو د تھے ۔فلاور شو میں محکمہ زراعت ،ٹی ایم اے ،محکمہ تعلیم ،گورنمٹ کالج اور نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ بوریوالا کی نامور نرسریوں کی جانب سے سٹال اور پھولوں کے نمائشی سٹال لگائے گئے ۔فلاور شو کو دیکھنے کےلئے ہزاروں شہر ی مرد خواتین بچے امڈ آئے اور رنگا رنگ پھولوں سے محظوظ ہوئے ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گھٹن اور دہشت گردی کی فضا میں بوریوالا میں فلاور شو کا انعقادمقامی انتظامیہ کی خوبصورت کاوش ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پہلے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد اور اب بہار آئی پھول میلہ سے شہر یوں کو خوبصورت تفریح اور اچھے ماحول کی فضا میسر آئی ہے ،انہوں نے اس شو کے منتظمین کو زبردستی خراج تحسین پیش کیا تقریب سے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی اور ڈی سی او ووہاڑی جواد اکر م اور ایڈ منسٹر یٹر سیف اللہ ساجد نے بھی خطاب کیا ڈی سی او وہاڑی جواداکرم نے خطاب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور دیگر افسروں ،اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بوریوالا میں فلاور شو کے انعقاد نے عوام کو خوبصورت ماحول میں موسم بہار کے استقبال کی نوید دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی سفارش پر قائد اعظم سٹیڈیم کی تعمیر و مرمت کےلئے فنڈز جار ی کر دیئے ہیں جلد ہی بوریوالا سٹیڈیم میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی قبل ازیں ڈی سی او نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افراد کے جذبے اور کاوشوں پر انہیں زبردستی خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے فلاور شو کے اختتامی روز اول دوم اورسوم آنے والی نرسویوں اور اداروں کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔





مکمل تحریر اور تبصرے>>

مسلح ڈکیتی کی چاروارداتوں میں ڈاکوﺅں نے جنرل سٹو راور تین میڈ یسن ڈیلر وں سے سات لاکھ سے زائد کی نقدی، موبائل فون لوٹ لئے

بورے والا: مسلح ڈکیتی کی چاروارداتوں میں ڈاکوﺅں نے جنرل سٹو راور تین میڈ یسن ڈیلر وں سے سات لاکھ سے زائد کی نقدی، موبائل فون لوٹ لئے اور ادویات سپلائی کی گاڑی لیکر فرار ہو گئے ،ڈاکو رقم نکال کر گاڑی کو امجد ٹاﺅن گلی میں کھڑی کر کے فرار ہوگئے چیئر مین فارما ڈسٹری بیوٹر حاجی نصیر احمد نے کہا کہ پولیس نے فارما ڈسٹری بیوٹر وں کو تحفظ فراہم نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم بلاک میں واقع گلزار میڈ یسن کمپنی ادویات سپلائی کی گاڑی گذشتہ دوپہر اڈا عمر پور پر ادویات سپلائی کر کے واپس بوریوالا کی طرف آرہی تھی کہ چک نمبر 269ای بی کی حدود میں ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر اسے روک لیا اور سیل مینوں سے 40ہزار کی رقم لوٹ کر فرا ر ہو گئے ۔مو لر اینڈ پپس میڈ یسن کمپنی ملتا ن کے سیل مین وین پر بوریوالا میں میڈیکل سٹوروں پر ادویات سپلائی کر کے گذشتہ شب اپنی ادویات کی وین ملتا ن روڈ پر ایم پی اے کے ڈیر ے کے پاس پیٹرول پمپ پر کھڑی کر کے رات گزارنے کےلئے رک گئے کہ نامعلوم ڈاکو میڈ یسن کی گاڑی کو ادویات اور نقدی ساڑھے چھ لاکھ کی رقم سمیت اغو ا ءکر کے لے گئے اگلی صبح ادویات کی گاڑی سے نقدی رقم نکالنے کے بعد اسے امجد ٹاﺅن مجاہد کالونی کی گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔شاہ فیض پارک میں لائف میڈ یسن کمپنی پر گذشتہ شب تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر مالک مشتاق بھٹی سے 35ہزار کی نقدی ،موبائل فون لوٹ لیے جبکہ شاہ فیصل کالونی اسلام ماربل روڈ پر واقع جنرل سٹو ر سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تمام واقعات کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ میڈ یسن ہول سیل ڈیلر ایسو سی ایشن کے ضلعی چیئرمین حاجی نصیر احمد ، فارما ڈسٹر ی بیوٹر میاں طار ق محمود ،گلزار احمد نے ڈی پی او وہاڑی سے میڈ یسن کی ادویات کے کاروبار سے منسلک فارما ڈسٹر ی بیوٹروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کے مقدمات کے اندراج اور ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم کی برآمد گی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پولیس نے تحفظ فراہم نہ کیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بوریوالا پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی شاہد اکبر طور کی ہمشیر ہ کی شادی بخیرو خوبی سرانجام پائی

بورے والا:  بوریوالا پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی شاہد اکبر طور ملت ٹریکٹر ز کے ایر یا مینجر کرم الہی طور ،چوہدری محمد اصغر طور ،محمد ارشد طور ،محمد افضل طور اور قمر حسین جمیل طور کی ہمشیر ہ کی شادی گذشتہ روز یہاں میانچنوں کے زمیندار حاجی خوشی محمد طور کے صاحبزادے محمد عبداللہ طور سے بخیرو خوبی سرانجام پائی ،تقریب سعید میں مسلم لیگی رہنما سابق وزیر مملکت سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ ،پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری قرباعلی چوہان ،پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے محترمہ نتاشہ وولتانہ ،مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ،نائب تحصیلدار رانا یاسر اعجاز ،عارف اقبال خان ،مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم ،حاجی محمد عالم طور ،جماعت اسلامی کے رہنماحاجی ارشاد احمد ڈوگر ،تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا محمد مظفر خان ، پیپلز پارٹی رہنما کے راﺅ کرنل عابد علی،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ،سیاسی سماجی شخصیت رانا غلام مرتضٰے ،میاں محمد اشفاق ،بوریوالا پر یس کلب کے عہد ید اران و ارکان حافظ راﺅ منور احمد خان ،احمد وسیم شیخ،میاں طارق محمود ،اصغرعلی جاوید ،محمد اسلم سندھو ،رانا عبدالوحید خاں ،مہر اعجاز احمد ،اصغرعلی جاوید کامریڈ سمیت سیاسی سماجی شہر ی حلقوں کے نمائند ہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

وہاڑی کا گُل رنگ پاکستان... وجدان۔۔۔۔۔ڈاکٹرصغرا صدف کا خصوصی کالم

مارچ نمو کا موسم ہے۔ مٹی اپنے من میں دبے ان ناتواں بیجوں سے بھی زندگی تخلیق کرتی ہے جو جاڑے اور ناموافق موسم میں نمو کی خواہش لے کر کہیں دبکے پڑے بہار کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور پھر وہ موسم آ جاتا ہے جو فطرت کے سنگھار کا موسم کہلاتا ہے۔ جس میں بیج کونپلوں کی صورت نمودار ہو کر اعلان کرتے ہیں کہ یہی زندگی ہے جو امکانات کی کوکھ سے جنم لیتی ہے۔ کئی سالوں سے بے حسی، بے رحمی اور بے یقینی کے سخت جاڑے تلے دبی ہوئی بے چارگی کی تصویر بنی پاکستانی قوم نے بھی بہار کے انتظار میں کسی بھی کٹھن گھڑی میں جینے کا خواب مرنے نہیں دیا بلکہ اسے ہر گھڑی نمو کی خواہش سے باندھے رکھا اور ہر حال میں زندگی سے جُڑت قائم رکھی۔ اگرچہ حالات سازگار نہیں تھے مگر ارادوں نے شکست تسلیم نہیں کی۔ ذرا مذاکرات کا سلسلہ ہموار ہوا، امن و امان کی فضا قدرے بہتر ہوئی تو انسان کی آرزوئیں بے یقینی کا حصار توڑ کر چہکنے لگیں۔ بہار کی پیامبر کونپلوں، پتوں، پھولوں اور کلیوں نے نمودار ہو کر روح سے مکالمہ کیا تو انسانی طبع پر سوار تھکن کی بھاری گٹھڑی کی جگہ سرشاری اور مسرت کی کیفیت نے لے لی۔ اسی پیغام نے دلوں کے دروازے پر بھی دستک دی اور انسان کو اپنے ہونے کا احساس دلانے پر اُکسایا۔ شگوفوں کی طرح انسان بھی تاریکی سے نمودار ہو کر فطرت سے ہم آہنگ کر کے اس کے نظاروں کے ساتھ مشغولِ رقص ہوا۔ یوں ظاہری خوبصورتی کی باطنی جمال سے آشنائی ہوئی تو جشنِ بہاراں کا آغاز ہو گیا اور مختلف ناموں سے اس کی رونمائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسی سلسلے کا ایک پروگرام پنجاب کےزرخیز اور خوبصورت شہر وہاڑی میں وہاں کے فعال ڈپٹی کمشنر جواد اکرم نے منعقد کیا۔ کہنے کو تو یہ ایک کل پنجاب مشاعرہ تھا لیکن اسے گُل رنگ پاکستان کا نام دیا گیا کیوں کہ وسعت اور آفاقیت پنجابیوں کی فطرت میں ہے۔ برطانیہ سے منصور آفاق، آسٹریلیا سے نوشی گیلانی، امریکہ سے ناہید وِرک اور ناروے سے ادریس بابر کی شمولیت سے یہ عالمی مشاعرے کی شکل اختیار کر گیا۔ انور مسعود، امجد اسلام امجد، سید مبارک شاہ، قمر رضا شہزاد، تجمل کلیم، رحمن فارس اور کنور امتیاز احمد سمیت بہت سے خوبصورت اور دلفریب لہجے کے شاعروں نے اپنے شعروں سے اس بہاریہ مشاعرے کے رنگوں میں اضافہ کیا۔ گندم اور کپاس وہاڑی کی سرزمین کے خاص زیور ہیں۔ ان دو فصلوں کے حوالے سے زرعی معیشت میں اس ضلع کا خاص مقام ہے۔ یہاں بہترین نہری نظام ہے جو زمین کی توانائی میں نہ صرف اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ اسے عجیب طرح کی خوبصورتی بھی عطا کرتا ہے۔ بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں ریلوے لائن کے قیام کے بعد وہاڑی شہر آباد ہوا۔ اس خطے کی تاریخی حیثیت یوں مسلّم ہے کہ کبھی شیر شاہ سوری کی بنائی ہوئی سڑک یہاں سے گزر کر دِلّی تک جاتی تھی۔ شہر کی سڑکیں کشادہ اور عمارتیں خوبصورت ہیں اور یہی دلکشی اور کشادگی یہاں کے رہنے والوں کے مزاج اور خیال میں بھی نظر آتی ہے۔ یہ نیلی بار کا وہ علاقہ ہے جہاں پنجابی زبان کے دو لہجے ایک دوسرے میں مدغم ہو کر زبان کو ایک نئی خوبصورتی عطا کرتے ہیں۔ یہاں پر بسنے والے مقامی لوگوں کے علاوہ اکثریت کا تعلق حافظ آباد سے لے کر راولپنڈی تک ہے۔ وہاڑی شعر و ادب کے حوالے سے شروع سے ہی زرخیز خطہ رہا ہے۔ غلام رسول انصاری کا شمار اساتذہ شعراء میں کیا جاتا ہے جنہوں نے یہاں باقاعدہ ایسی ادبی نشستوں کا آغاز کیا جن میں دور دراز سے نامور شعرائے کرام شرکت کیلئے آتے رہے۔ معروف شاعر مرتضیٰ برلاس کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے دوران یہ شہر ادبی محفلوں سے سجا رہا اور یہاں کئی عالمی سطح کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ اب کچھ تعطل کے بعد جواد اکرم جو خود بھی اچھے شاعر ہیں کی ذاتی دلچسپی سے تخلیق کے رنگارنگ شگوفے پھر سے کھِل اُٹھے ہیں۔ وہاڑی کے تمام قد آور اور نمائندہ شاعروں کا تذکرہ اس کالم میں ممکن نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ یہاں کے نمائندہ شعراء تصوف کی طرف خاص میلان رکھتے ہیں۔ ندیم بھابھہ کئی برس پہلے ایک اچھے شاعر کے طور پر اپنے آپ کو منوا چکا ہے۔ اب وہ ماننے اور منوانے کی منزل سے آگے کی طرف رواں دواں ہے۔ اس نے تمام صوفیوں کو محبت اور لگن سے یوں پڑھا ہے کہ ان کا پیغام اس کے خیالات میں رچ بس گیا ہے۔ اسی لئے اس کی موجودہ شاعری اسے ایک صوفی شاعر کے درجے کی طرف لے جا رہی ہے۔ مشاعرے سے قبل میلسی میں اس کے ڈیرے پر جانے کا اتفاق ہوا جہاں چاروں طرف فطرت کے نظارے کھلے عام دعوتِ حق دیتے نظر آتے تھے۔ وہاں اس کی ایک جدید جھونپڑی تھی جو ریاضت کے مرحلوں کیلئے بے حد موزوں تھی۔ آج یہ علاقہ اس کے بڑے بھائی محمد نعیم خان بھابھہ ایم پی اے کی سیاسی و سماجی کاوشوں کی وجہ سے معروف ہے لیکن ایک دن یہ ندیم بھابھہ کی انسان دوستی اور صوفیانہ شاعری کے باعث جانا جائے گا۔ وہاڑی کے نمائندہ شاعروں میں خاقان حیدر غازی ہے جس نے نہ صرف پنجابی زبان کی شاعری کو نئے آہنگ، منفرد لہجے سے روشناس کرا کے اس کا دامن مزید وسیع کیا ہے بلکہ منظوم ڈرامہ اور اس دھرتی کی لوک داستانوں کو یہاں کے مقامی لہجے میں پرو کر ایک قابلِ ستائش کام کیا ہے۔ ابھی تک اس کے سات شعری مجموعے منظر عام پر آ کر دادِ تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ اس کا ایک شعر ملاحظہ کیجئے 
ورھیوں پہلاں بھوگ لئے نیں، ورھیوں لمّے روگ 
ہور صدی وچ آ گئے اسیں ہور صدی دے لوگ 
میں نے جواد اکرم سے دریافت کیا کہ اپنی ملازمت کے علاوہ خیر کا کوئی خاص منصوبہ بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے جس کا مقصد صرف خدمتِ خلق ہو تو جواد صاحب کا جواب اس حوالے سے عجیب اور تسلی بخش تھا کہ آٹھ ماہ کے دوران انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اس شہر کو مثال بنائے رکھا ہے اور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا ہر پل صرف کیا ہے لیکن انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو بس یہ ہدایت ہے کہ ہر کسی کے لئے دروازے کھلے رکھے جائیں، ان کی شکایات سنی جائیں اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔ ہم حکم پر عمل کرتے کرتے خیر کی طرف خود بخود نکل آئے ہیں اور ہماری ملازمت ازخود خدمتِ خلق میں ڈھلتی جا رہی ہے۔ لاہور سے وہاڑی تک کشادہ اور ہموار سڑک پر سفر کرنا بذاتِ خود ایک پکنک کے مترادف ہے کیوں کہ اِردگرد تاحد نظر میدانی علاقہ اور فصلوں سے سجے کھیت آنکھوں کو اتنے بھلے لگتے ہیں کہ دل سے بے اختیار یہ دعا نکلتی ہے کہ یہ گُل رنگ پاکستان اسی طرح آباد رہے۔  بشکریہ روزنامہ جنگ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 26 مارچ، 2014

پولیس نے مون کاٹن فیکٹری میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی رقم سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر

بورے والا: پولیس نے ایک ماہ قبل مون کاٹن فیکٹری میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث نوملزمان میں سے دو کو گرفتار کر کے نقدی رقم سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ہے جبکہ دیگر ساتھیو ں کی گرفتار ی کےلئے چھا پے مارے جار ہے ہیں۔ ڈی پی اووہاڑی صادق علی ڈوگر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ ایک ماہ پہلے لڈ ن روڈ پر واقع مون کاٹن فیکٹر ی میں 9مسلح ڈاکوﺅں نے گن مین اور چوکیداروں کو یر غمال بنا کر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقد ٹرانسفارمر کی تاریں اور دیگر سامان ڈکیتی کر لیا تھا ۔پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر نیا ز عابد اور قیصر ندیم کو بہالپور سے گرفتار کر لیا جبکہ باقی سات ملزمان کو پولیس ابھی گرفتار نہیں کر سکی ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ نقدی ،دوکاریں،موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کئے ہیں ۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بہالنگر اور چشتیاں میں بکری چوری کی وارداتیں بھی کیں ہیں۔اس موقع پر اے ایس پی آصف احمد بگھیو ،انجمن تاجران کے محمد جمیل بھٹی ،محمد صغیر را مے ،چاچا محمد اسلم ،اظہر غفور چوہدری اور چوہدری محمد عاشق سابق ناظم بھی موجود تھے ۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>

حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکو حل کرنے کےلئے ہر ممکنہ کو شش کر رہی ہے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں

بورے والا: مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے حل کےلئے ہر ممکنہ کو شش کر رہی ہے اس سلسلہ میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پنجاب میں کاوشیں قابل تحسین ہیں جنکا اعتراف دوسرے ممالک کے سر براہان نے بھی کیا ہے یہ ہمارے ملک اور صوبے کےلئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انجمن تاجران گو ل چوک کے نو منتخب صدر لالہ کاشف حیات کومبارک باد دیتے ہوئے گفتگو کر تے ہوئے کیا س موقع پر سیاسی رہنما حاجی عبدالرشید بھٹی اور معروف قانون دان میاں محمد سعید ایڈوکیٹ اور تاجران کے دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر تاجر ا ن لالہ کاشف حیات کے والد لالہ محمد حیات مرحوم سابق صدر مسلم لیگ کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر نو منتخب صدر لالہ کاشف حیات نے کہا کہ وہ بھی اپنے مرحوم والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور مسلم لیگ کےلئے بھی اسی محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ڈاکو دو وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات، فون چھین کرفرار ہو گئے

بورے والا: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دن دیہاڑے نوڈاکو دو وارداتوں میں موٹر سائیکلوں کے تاجر اور آئر ن سٹو ر مالک کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات، فون چھین کرفرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی تاجر مرزا سہیل احمد جو کہ آئر ن سٹو ر کا مالک ہے گذشتہ دوپہر چھ نامعلوم ڈاکو نے ان کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 28ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے جبکہ تاجر ظہور احمد سکنہ یوسف بلاک جس نے چونگی نمبر 5پر موٹر سائیکلوں کی خرید وفروخت کا شوروم بنا یا ہو ا ہے گذشتہ شب آتشیں اسلحہ مسلح تین نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل پر سوا ہو کر اس کے شوروم پر آگئے دو ڈاکو نے اندر داخل ہو کر تاجر سے 3لاکھ سے زائد کی نقدی رقم چھین لی جبکہ ایک مسلح ڈاکو باہر پہر ہ دیتا رہا ڈاکو لوٹنے کے بعد شور وم کے مالک کو دفتر کے اندر بند کر کے فرار ہو گئے ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔شہر میںڈکیتی کی روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف ہراس پھیل چکا ہے۔شہر یوں نے ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 25 مارچ، 2014

گگو منڈی سے بورے والا سڑک کا کام تین ماہ کی ریکار ڈ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا حافظ رضوان عابد

بورے والا: گگو منڈی سے بورے والا سڑک کا کام تین ماہ کی ریکار ڈ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا جس سے سفری   سہولیا ت کے ساتھ حادثات میں بھی کمی آئے گی ان خیالات کے اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ رضوان عابد ارائیں نے گذشتہ روز میڈ یا کے نمائندوں سے کیا انہو ںنے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں اور ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے اس سٹر ک کوکشادہ کر نے کے لئے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں جس سے وہ ان کے مشکور ہیں عوام کی سہولت کےلئے اس سٹر ک کی تعمیر کےلئے تیز ی سے کام کا آغا ز ہو چکاہے جو جلد اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

لنک جوئیہ روڈ کے تاجروں اور شہریوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

بورے والا: لنک جوئیہ روڈ کے تاجروں اور شہریوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ تفصیلا ت کے مطابق پرانا ڈاکخانہ چوک تا لنک جوئیہ روڈ سٹر ک کی تعمیر نہ ہونے سے وہاں کے رہائشی، تاجروں اور شہریوں محمد ندیم، محمد اسلم، نعیم ودیگر افراد نے گذشتہ روز شہباز چوک میں مظاہر ہ کر تے ہوئے کہا کہ چھ ماہ قبل پختہ سٹرک کو تعمیر کے بہانے اکھاڑ کر اس پر مٹی ڈال کر ٹھیکیدار غائب ہو گیا ہے جس سے بارش کی وجہ سے سٹرک پر کیچڑ پھیل چکا ہے اور وہاں سے پیدل اور ٹریفک کا گزرنا مشکل ہے وہ اپنے گھروں اوردکانوں پر نہیں جا سکتے انہوں نے ڈی سی او وہاڑی سے سٹرک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے ایکٹ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے


بورے والا: بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے ایکٹ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جس میں نظام کی بہتر ی کے لئے تعلیم اور صحت کی اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، ایک مقامی این جی اواور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ سے مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق ایک مقامی این جی اواور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے شمیلہ اسلم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے ایکٹ 2013میں بلدیاتی اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے ۔انہوں نے این جی او کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے عوام میں نئے بلدیاتی نظام سے آگاہی کی مہم شروع کی ہے کیونکہ مستقبل اس نئے قانون کے تحت میں تعلیم اور صحت کی اتھارٹیز قائم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا مقامی حکومتوں کے ایکٹ کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کی تعریف کی گئی ۔




مکمل تحریر اور تبصرے>>

پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات اور ناجائز اسلحہ اور درخت چوری میں ملوث افراد کو گرفتا رکر کے دو پستول، چرس ،شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے

بورے والا: پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات اور ناجائز اسلحہ اور درخت چوری میں ملوث افراد کو گرفتا رکر کے دو پستول، چرس ،شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف جگہوں پر چھا پے مار کر منشیات فروش افتخار حسین لنگڑیال سکنہ 445ای بی ،عمران سکنہ مجاہد کالونی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین لیٹر شراب اور چر س برآمد کرلی جبکہ غلام یٰسین شیخ سکنہ ساہوکا اور ضیا ءعرف محمد طفیل سکنہ 98ای بی کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضہ سے 32 بورپسٹل اور 30بورپسٹل گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔دریں اثناءعبدالغفار راجپوت سکنہ 289ای بی کے رقبہ سے گذشتہ روز صاحب مغل نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ 30 ہزار مالیت کے درخت کاٹ کر چوری کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 24 مارچ، 2014

زمین کے تنازعہ پر بااثر قبضہ گروپ کے 10 افرادنے ساہو کا پولیس سے مبینہ ساز باز ہو کر مخالفین کے خلاف دو مبینہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کروا دیا

بورے والا: زمین کے تنازعہ پر بااثر قبضہ گروپ کے 10 افرادنے ساہو کا پولیس سے مبینہ ساز باز ہو کر مخالفین کے خلاف دو مبینہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کروا کرانکے گھر کی دیواریں گرا دیں اور خواتین پر تشددکیا ۔ ریجنل پولیس افسر کے حکم کے باوجود مقامی پولیس نے تین ماہ تک کیس کو لٹکائے رکھا عدالت کے حکم پر مقدمہ درج پولیس نے پٹیشن میں درج میڈیکل رپورٹ کے مطابق دفعات نہ لگائیں چک نمبر 317ای بی دیوان صاحب کے رہائشی متاثرین شبیر احمد ،غلام یٰسین ،علی نواب ،غلام دستگیر اورنظام دین نے پریس کلب میں آ کر الزام عائد کیا کہ ان کا وراثتی رقبہ جس پر علاقہ کے بااثر زمیندار خضر حیات وغیرہ نے جن کو علاقہ کے سیاستدانوںپشت پنائی حاصل ہے اس نے جعل سازی سے وراثتی انتقال حاصل کیا جس کا عدالت نے حکم امتناہی دیا ہوا ہے اورکیس زیر سماعت ہے قبضہ گروپ نے انہیں دبانے کےلئے ان کے خلاف تھانہ ساہوکا میں چوری اور قبضے کے دو مبینہ جھوٹے مقدمات درج کر وا کر ان کے 11افراد کو جیل بھیج دیا اور مختلف طریقوں سے انہیں تنگ کر رہے ہیں تین ماہ قبل قبضہ گروپ کے 10افراد نے ان کے گھر کی دیواریں گرا کر خواتین پر تشدد کر کے ظلم کی انتہا کر دی ۔وقوعہ کی درخواست تھانہ سے لیکر آر پی او کو دی مگر حکم کے باوجو ساہوکا پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج نہ کیا بالا آخر جسٹس آف پیس کے حکم پر پولیس نے گذشتہ روز مقدمہ درج کیا تو اس میں بھی رٹ پٹیشن میں درج میڈ یکل رپورٹ کے مطابق دفعات نہ لگا ئیں گئیں جس سے پولیس جانبداری کی بو آر ہی ہے ساہوکا پولیس نے پہلے ہی ان کے خلاف ایک ہی وقوعہ کی دوایف آئی آر ز پہلے بیٹے اور پھر ایک ماہ بعد باپ کی مدعیت میں درج کردیں پولیس ان کے عزیز و اقارب اور حمایتیوں کو ناجائز تنگ کر رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورآر پی او ملتا ن سے کسی اعلیٰ ایماندار پولیس افسر سے تحفظ اور انصاف کے حصول کےلئے انکوائر ی کا مطالبہ کیا ہے ۔ساہوکا پولیس کے ایس ایچ او راﺅ طارق نے بتایا کہ ان کی چند دن پہلے نئی تعیناتی ہوئی ہے وہ کسی کو زیادتی نہیں کرنے دیں گے اور میرٹ پر انصاف مہیا کر یںگے ۔




مکمل تحریر اور تبصرے>>

پاکستان کسان اتحاد ،وکلاءاور سو سائٹی کے سینکڑوں نمائندہ افراد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں پر یس کلب کے باہر احتجا ج

بورے والا: پاکستان کسان اتحاد ،وکلاءاور سو سائٹی کے سینکڑوں نمائندہ افراد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں پر یس کلب کے باہر احتجا ج کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ہاﺅسنگ پنجاب نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائر ہ کار ارکان اسمبلی کے دفتروںاور پنجاب اسمبلی تک وسیع کر دیا جائے گا اور نتائج کی ذمہ دار ہاﺅسنگ انتظامیہ ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر بار چوہدری محمد اشرف ڈھلوں ایڈوکیٹ سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ ،کسان اتحاد کے رہنما فیاض عظیم ،چوہدری محمد سیعد اقلیتی ناظم شمعون چوہان ،امین شیخ،شاہ نواز بھٹی ،نصر اقبال چیمہ ،سرور ڈھڈی ،ریٹائرڈ کیپٹن اسماعیل شاہد مختار چیمہ کی قیاد ت میں گذشتہ روز متاثرین زیر تعمیر ہاﺅسنگ سکیم کے سینکڑوں متاثرین نے کالج روڈ پر ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاج کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 1984میں چک نمبر 447ای بی میں 100ایکڑ پر مشتمل ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 کا منصوبہ شروع کیا تھاجس میں سے 60ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں سے ایک لاکھ 32ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حاصل کی گئی تھی لیکن طے شدہ قیمت ان کی ڈیمانڈ سے انتہائی کم تھی بعد ازاں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے مطالبہ پر ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی پر مذکورہ سکیم سے 30فیصد پلاٹ دینے کی منظور ی دی لیکن لینڈ مافیا کے چند ارکان نے ان کو حق سے محروم کرنے کے درپے ہوئے گئے ۔ لینڈ مافیا اور محکمہ ہاﺅ سنگ کے دیگر ذمہ دار اب ملتا ن ہائی کوٹ سے کیس کا رٹ خارج ہونے کے باوجو دہاﺅسنگ سکیم نمبر2کے کیس پر عمل درآمد کو لٹکائے ہوئے ہیں جس سے کسان 35سال سے اپنی زمینوں کے معاوضہ سے محروم ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانو ں کو ان کے واجبات ادا کیے جائیں اور ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار کروا کر حقداروں تک ان حق پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ان کے مطالبات سات یوم میں پورے نہ کیے تو وہ تمام چکوک سے کسانوں ،مزدوروں ،وکلاءاور تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر آئندہ سوموار کے دن اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور ہمار ے کچھ نمائندے پنجاب اسمبلی میں بیٹھے حکمرانوں کے دفتروں کے سامنے اور پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کر وائیں گے کسان نمائندہ سیعد نے کہا کہ ان کی 12ایکڑ اراضی پر ہاﺅسنگ سکیم 2کا قبضہ ہے اور انہیں اگر معاوضہ نہ ملا تو وہ خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ہمایوں شکیل چیمہ ایڈ وکیٹ نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔ بوریوالا کی عوام اور کسانوں کو انصاف مہیا کیا جائے ۔احتجاج سے چوہدری محمد اشرف ڈھلوں ایڈ وکیٹ ،کپٹن اسماعیل اور فیاض عظیم نے بھی خطاب کیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور تاجر سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

بورے والا: نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور تاجر سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ مجاہد کالونی جٹ کریا نہ سٹو پر گذشتہ شب 8بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور تاجر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25ہزار سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چوکی تاج پور ہ کے علاقہ اڈا عمر کے نزدیک گذشتہ شب نامعلوم ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار زمیندار کو روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔واقعات کے اطلاع پولیس کو کر دی گئی جوکہ مصروف تفتیش ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 23 مارچ، 2014

یوم پاکستان پر جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی


مکمل تحریر اور تبصرے>>

گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا میں یوم پاکستان 23مارچ کو تزک و احتشام سے منایا گیا

بورے والا: گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا میں یوم قرار داد پاکستان 23مارچ کو تزک و احتشام سے منایا گیا آغاز تلاو ت کلام پاک اور نعت سرور کائنا ت سے ہو ا ۔اظہار خیال کےلئے سکول ہذا کے اساتذہ محمد عرفان نورانی ،محمد زبیر عامر اور سابق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد طفیل چشتی تشریف لائے ،اور طلبہ نے ملی نغمہ پڑھے ،رانا محمد سرور سینئر ہیڈ ماسٹر مدرسہ نے اپنے صدر اتی خطبہ میں یوم قراد داد پاکستان کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ عہد تجدید کا دن ہے اور نظریہ پاکستان کی بنیا د لا الہ الا اللہ پر رکھی گئی ہے اور ہم سب مل کر قائد کے زیر یں اصول ایمان ،اتحاد ،تنظیم ،پر عمل پیر ا ہو کر اس وطن عزیز کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنادیں ،تقریب کے مہمان خصوصی سہل صابر چوہدری ،،بشیر احمد چوہدری ریٹائرڈ ماسٹر تھے ۔تقریب کے منتظم اعلیٰ موجودہ ڈپٹی ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اکرم تھے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 21 مارچ، 2014

پولیس نے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بٹورنے والے گروہ کے دو میاں بیوی سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بورے والا: پولیس نے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بٹورنے والے گروہ کے دو میاں  بیوی سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گروہ سادہ لو ح خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے میں مدد دینے کا بہانہ کر کے متاثرین سے کارڈ حاصل کر کے پن کوڈ بھی معلوم کرلیتا اور مشین سے رقم نکال کر اپنے پریس ڈال کر امداد حاصل کر نے والی خواتین کو اکاﺅنٹ میں رقم نہ ہونے بہانہ کر کے اگلے روز آنے کا مشورہ دیتا تھابینک کا عملہ بھی ملوث ہے متاثرین کا دعوٰی ۔واقعات کے مطابق وہاڑی بازار میں واقع الحبیب بینک کی اے ٹی ایم مشین سے گذشتہ روز چک نمبر 509ای بی کا عبدالرزاق ، حمیدہ بی بی ،رضیہ بی بی ، صغراں بی بی ، سکنہ 100 ای بی ،بشیراں بی بی سکنہ امجد ٹاﺅن ،شرف الہی سکنہ امداد جملیر ا ،روشن بی بی ،ممتاز بی بی و دیگر سادہ لوح غریب دیہاتی خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کےلئے گئے تووہاں پر مبینہ جعل سازوں کے گروہ کے ارکان غلام مرتضیٰ اور اس کی بیو ی شازیہ سکنہ 282ایچ آر فورٹ عباس اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے ۔اور انہوں نے بینک کی اے ٹی ایم مشین پر قبضہ جمایا ہوا تھا امداد کی رقم وصول کر نے کےلئے آنے والی خواتین کو وہ گروہ کہتا کہ انہیں اپنا اے ٹی ایم کارڈ دے دواور کوڈ نمبر بھی بتا دو ایسا کر نے پر گروہ کے ارکان مشین سے رقم نکال کر اپنے ہینڈ بیگ میں 30ہزار سے زائد کی رقم بٹو ر کر اپنے بیگ میں ڈال چکے تھے جبکہ خواتین کو کہتے کہ ان کی رقم ابھی تک وصول نہ ہوئی ہے آگلے روز آکر رابطہ کر لینا۔شک پڑنے پر متاثرہ خاتون کے خاوند نے دیکھا کہ رقم وصول ہو چکی ہے اس نے وہاں پر شور کیا تو اوربینک کے عملہ کو مدد کےلئے بلایامگر عملہ نے کوئی مدد نہ کی شہر یوں نے اکھٹے ہو کر اس گروہ کی دو ارکان کو موٹر سائیکل اور نقدی رقم سمیت حراست میں لے کر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کے حوالے کر دیا ۔متاثرین نے الزام عائد کیا کہ گروہ کے ساتھ بینک کا عملہ بھی ملوث ہے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔پولیس نے متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مہندی کی رسم میں پرشراب کے نشے مدہوش نوجوانوں کی اندھا دھند فائرنگ مہمانوں نے لیٹ کر جانیں بچائیں

بورے والا: مہندی کی رسم پرشراب میں ٹن ہو کر ڈانس کے ٹھمکوں کے جذبات پر نوٹ فنکاروں پرنوٹ پھینکتے ہوئے نوجوانوں نے اند ھا دھند فائرنگ کر دی ۔ تقریب میں شامل مہمانوں نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 257ای بی میں محمد ساجد گجر کی مہندی کی رسم میں ڈانس پارٹی کو مدعو کیا گیا تھا ڈانس کے دوران فنکارٹھمکے لگا رہے تھے کہ تقریب میں شامل آتشیں اسلحہ سے مسلح نوجوانوں نے شراب پی رکھی تھی اور انہوں نے ٹُن ہو کر تقریب میں فنکار وں پرنوٹ پھینکنے پر جذبات میں آکر فائرنگ کر دی جس سے تقریب میں شامل مظہر، بغداد اور دیگر مہمانوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا

بورے والا: سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا لاری اڈا ،چونگی نمبر 5،مرضی پورہ،یعقوب آباد اور لاہور روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس بھرانے کےلئے گاڑیوں کا رش لگ گیا پیٹرول پمپوں پر ویگنوں اے پی وین اور بسوں میں نصب دو سے زائد سلنڈر وں میں پابند ی کے باوجود بھی گیس بھری جانے لگی ۔جبکہ گاڑیوں کی لمبی لائنیںمین سٹرکوں پردور تک لگ گئیں جس سے لاری اڈا سے گزرنے والی ٹریفک کو شدید مشکلا ت کے سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 20 مارچ، 2014

جمیعت اہلحد یث کے علماءکی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے اپنے مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر کے لاہور ،ملتان روڈ بلاک کر دیا

بورے والا: جمیعت اہلحد یث کے علماءکی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے اپنے مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر کے لاہور ،ملتان روڈ بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا میں گذشتہ دنوں چک نمبر 265ای بی کے رہائشی محمد یوسف کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج ہو ا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیاتھا ا س کے اندراج اور گرفتار ی کے خلاف مولا نا عبدالحمید شورش،محمد اکرم ربانی ودیگر کی قیادت میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے اہلحد یث مسلک کے علماءکرام اور سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا لاہور، ملتان روڈ کو مرضی پورہ کے نزدیک سے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بند کر دیا اور ٹائر جلائے انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کے خلاف پولیس انتظامیہ نے دباﺅ میں آ کر جھوٹا مقدمہ درج کر کے جمیعت اہلحد یث مسلک کو دبانے کی کو شش کی گئی ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حافظ محمد یوسف کے بے بنیا د مقدمہ کو خارج کرکے رہا کیا جا ئے ۔اگر انتظامیہ نے انہیں انصاف فراہم نہ کیا تو احتجاج کادائر ہ کار وسیع کیا جائے گا اور اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔بعد ازاں انتظامہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

واردات میں آٹا چکی کے مالک کی مزاحمت پر تین ڈکوﺅ ں کی فائرنگ اطلا ع پر تھا نہ گگو منڈی پولیس ایک ڈاکو کو گرفتا ر کر لیا

بورے والا: واردات میں آٹا چکی کے مالک کی مزاحمت پر تین ڈکوﺅ ں کی فائرنگ اطلا ع پر تھا نہ گگو منڈی پولیس نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو گرفتا ر کر لیا ۔ واقعا ت کے مطابق چک نمبر 255 ای بی کے مشتا ق مغل نے اڈا مانا موڑ کے قریب رہائشی آبادی آٹا پسینے کی چکی لگا ئی ہوئی گذشتہ روزموٹر سائیکل پر تین نامعلوم ڈاکومسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور انہیں لوٹنے کے دوران موٹر سائیکل کی چابی بھی طلب کی جس پر موقع ملتے ہی چکی کے مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅ ں نے ان پر فائر نگ کر دی،لوگوں نے فوری طور پر تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او شاہد لطیف کو فون پر اطلا ع دی جس نے ناکہ بندی کر واتے ہوئے یو سی ملازمین اور عوام کے ہمراہ ڈاکوﺅں کا تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتا ری کےلئے پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔شہر یوں نے بروقت کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے .
مکمل تحریر اور تبصرے>>

میپکو صارفین میں مفت تقسیم کےلئے آنے والے ہزاروں انرجی سیور ایس ڈی اونے بازار میں فروخت کر دیئے

بورے والا: واپڈا میپکو ڈویژن ایکسئین آفس میں کروڑوں روپے کی مبینہ ماہانہ کرپشن وفاقی حکومت کی طرف سے میپکو صارفین میں مفت تقسیم کےلئے آنے والے ہزاروں انرجی سیور ایس ڈی اونے بازار میں فروخت کر دیئے ۔ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی ،شاہ فیصل کالونی کے رہائشیوں سمیع اللہ ، محمد یٰسین ،محمد سلیم و دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا میپکو ڈویژن کے ایکسئین آفس بوریوالا میں نئے کنکشن کے حصول خراب میٹر کی تبدیلی اور ٹرانسفارمر کے جلنے پر اس کی مرمت اور تبدیلی کے نام پر عظیم آباد سب ڈویژن میں ماہانہ لاکھوں روپے مبینہ رشوت کی آڑ میں صارفین سے وصول کئے جارہے ہیں ۔مالی تعاون نہ کرنے والے صارفین کو ہزاروں یونٹ ڈیٹکشن کی مد میں ڈال دیئے جاتے ہیں ۔جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی سب ڈویژن میں بجلی بحران پر قابوپانے کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ہزاروں کی تعداد میں جو انرجی سیور دیئے گئے متعلقہ ایس ڈی او نے ان انرجی سیور وں کو صارفین میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنے میپکو ملازمین اور رشتہ داروں میں بانٹ دیئے ۔ان الزامات کے بارے میں جب واپڈا کے ایس ڈی اوغلام رسول سکھیرا سے رابطہ کیا تو انہوں نے تردیدکر تے ہوئے بتا یا کہ کسے انرجی سیور دینا ہے یہ میرا ثوابدیدی اختیار ہے ۔انرجی سیور میرے پاس ختم ہو گئے ہیں جب آئیں گے تقسیم کر دوں گا ۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور ایف آئی اے سے ایکسئین آفس بوریوالا میں ہونے والی مبینہ کر پشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 19 مارچ، 2014

ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2چک نمبر447 ای بی کے کسانوں کا ایک ہفتہ کے اندر مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاجی ریلی نکا لنےاورخود سوزیاں کرنے کا اعلان

بورے والا: ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2چک نمبر 447ای بی کوزمین دینے والے کسانوں نے کہا ہے کہ وہ عرصہ 30سال سے انصاف کی خاطر د ھکے کھا رہے ہیں لیکن لینڈ مافیا ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر کے ان کو اپنے حق سے محروم کئے ہوئے ہے اگر صوبائی و ضلعی انتظامیہ نے ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو وہ ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی میں خود سوزیاں کر یں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب ان کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر یںان خیالات کے اظہار چک نمبر 447ای بی کے کسانوں نے سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 1984میں چک نمبر 447ای بی میں 100ایکڑ پر مشتمل ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 کا منصوبہ شروع کیا تھاجس میں سے 60ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں سے ایک لاکھ 32ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حاصل کی گئی تھی لیکن طے شدہ قیمت ان کی ڈیمانڈ سے انتہائی کم تھی بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کسانوں کے مطالبہ پر ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی پر مذکورہ سکیم سے 30فیصد پلاٹ کسانوں کودینے کی منظور ی دی لیکن لینڈ مافیا کے چند ارکان نے ان کو اس حق سے بھی محروم کرنے کے درپے ہوئے گئے اور میجر ریٹائر صادق ،نذیر احمد آف منڈی بہاﺅالدین نامی اشخاص نے مختلف عدالتوں میں کیس دائر کئے رکھے لیکن لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے انکی رٹ پٹیشنز خارج کر دیںہیں اوراب قانونی طور پر کوئی امرمانع نہیں ہے کہ محکمہ ہاﺅسنگ ان کو ان کا جائز حق دے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،کمشنر ملتان ،ڈی سی او وہاڑی ،ڈائر یکٹر جنرل محکمہ ہاﺅسنگ سے مطالبہ کیا کہ کسانوںکو ہاﺅسنگ سکیم میں ان کا جائز حق 30فیصد کوٹہ فوری طور پر مختص کیا جائے کیونکہ وہ عرصہ 30سال سے انصاف کے حصول کےلئے دھکے کھار ہے ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے اس موقع پر بشیر احمدچیمہ ،محمدجاوید وڑائچ ،لطیف چیمہ،جاوید ،شاہد مختارچیمہ،چوہدری وقاص،راناشہزاد۔شہزاد وڑائچ،مشتاق چیمہ فیاض چوہان بھی موجو دتھے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

شہر کے علاقے پی بلاک کا ٹیوب ویل بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند اہل محلہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

بورے والا: شہر کے علاقے پی بلاک کا ٹیوب ویل بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند اہل محلہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق پی بلاک بوریوالا میںقائم پانی کے ٹیوب ویل کا کنکشن گذشتہ پانچ دن سے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند پڑا ہے کیونکہ واپڈا اہلکار ٹیوب ویل کا کنکشن بھی کاٹ گئے ہیں ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں ، واٹر سپلائی ٹیوب ویل کا بل جو کہ ٹی ایم اے بوریوالا نے ادا کر نا ہو تا ہے مگر ٹی ایم اے کے متعلقہ افسران کی نااہلی کی وجہ سے مذکورہ ٹیوب ویل کا بجلی کا بل ادانہ کیا گیا اہل محلہ نے ٹی ایم او بوریوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کا بل ادا کر کے ٹیو ب ویل کو چالو کروایا جائے ۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>

الحاج حافظ میاں محمد عبداللہ چشتی شہید المعروف استاد جی کا تیرھواں سالانہ عرس مبارک مورخہ 21اور20مارچ کومدرسہ جامعہ رحیمیہ رضویہ تعلیم القران معصوم شاہ روڈ بوریوالا میں منعقد ہوگا

بورے والا: الحاج حافظ میاں محمد عبداللہ چشتی شہید المعروف استاد جی کا تیرھواں دوروزہ سالانہ عرس مبارک مورخہ 21-20مارچ بروز جمعرات اور جمعتہ المبارک بعد نماز عشاءمدرسہ جامعہ رحیمیہ رضویہ تعلیم القران معصوم شاہ روڈ بوریوالا میں منعقد ہورہا ہے جس میں تلاوت قرآن پاک، محفل نعت منعقد ہو گی اور ملک کے نامور علماءکرام پیر سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب آف ملتان اور علامہ مفتی بشیر احمد فردوسی صاحب آف حاصل پور خصوصی خطاب فرمائیں گے عرس مبارک کے موقع پر ملک کے نامورقوال ڈاکٹرمحمد سلیم آف قصور قوالی پیش کر یں گے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 17 مارچ، 2014

سوئی ناردرن گیس کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی، گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول پرعمل درآمد کروانے میں ناکامی پر گھر یلو صارفین کو20 گھنٹے گیس کی سپلائی معطل

بورے والا: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی، سی این جی اسٹیشنزکوگیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل درآمد کروانے میں ناکامی پر گھر یلو صارفین کو 20گھنٹے گیس کی سپلائی معطل ، عوام کو گیس کی فراہمی میں خود ساختہ تعطل کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا حکومت سے افسران کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دسمبر 2013 سے سپلائی معطل کر رکھی تھی اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ملتان ریجن میں بھی تین ماہ بعد ہفتے میں دو دن کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیااور اسی حکم کے تناظر میں سوئی ناردرن گیس کے حکام نے جمعہ کی صبح سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بحال کردی اورگیس لوڈ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی کے مطابق 48 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی جاری رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنوں کو اتوار کی صبح بند ہونا تھا لیکن سوئی نادرن کے متعلقہ حکام اس شیڈول پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے اور سی این جی اسٹیشن اتوار کے روز بھی کھلے رہے اور سہ پہرسوئی ناردرن کے افسران نے مین لائن کاوالو بند کر کے علاقہ کو گیس کی فراہمی معطل کر دی جوکہ 20گھنٹے تک جاری رہی اور صارفین کو اتوار کی سہ پہر سے سوموار کی دوپہر تک گیس معطل رہنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وجہ شہر میں ایل پی جی،کھانے اور ناشتہ والوں کی چاندی ہو گئی جبکہ لوگ کا فی فکر مند رہے ۔جب اصل صورتحال جا ننے کے لئے سوئی ناردرن کے ایریا انچارج میاں چنوں خالد شاہ اور آپریشن منیجر ملتان ریجن حسین ظفر سے رابطہ کرنے کی کوشش گئی تو ان کے موبائل فون سے کوئی جواب نہ آیا اور انہوں نے اپنے موبائل بند کر لئے اور ایس ایم ایس کیے جانے والے پیغامات کا جواب دینا بھی گوارہ نہ کیا ۔ مقامی لوگوں کے وزیر اعظم پاکستان، وزیر پٹرولیم اور سوئی گیس کے محکمہ کے حکام سے متعلقہ افسران کی فرائض سے غفلت، بے حسی اور لا پرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تین افراد دوشیز ہ کو اغوا کر کے فرار ہو گئے

بورے والا: تین افراد نے زرعی رقبہ سے واپس آتے ہوئے دوشیز ہ کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی سکنہ 197ای بی نے تھانہ میں رپورٹ میں بتایا کہ اس کی بھتیجی (ش)گذشتہ روز زرعی رقبہ سے کام کر کے واپس گاﺅں کی طرف آر ہی تھی کہ ملزم محمد صدیق قصائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں ڈال کر اسے اغواءکرلیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 16 مارچ، 2014

اسسٹنٹ کمشنربورے والا کا سبزی منڈی بوریوالا کا دورہ سبزیوں،پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنربورے والا سیف اللہ ساجد نے اچانک سبزی منڈی بوریوالا کا دورہ کیا اور سبزیوں،پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر اہلکاران بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ صبح سویرے سبزی منڈی میںہونے والی نیلامی کے موقع پر لاﺅڈ سپیکرکے استعمال کو ضروری بنا یا جائے تاکہ تمام خریدار شفاف طریقہ سے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوںپر خرید سکیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہبازشریف کے وژن کے تحت صارفین کو میعاری اور سستے پھل اور سبزیاں مہیا کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران لاﺅڈ سپیکرچلانے کے متبادل انتظامات کئے جائیںبعدا زاں اسسٹنٹ کمشنر نے گول چوک میں لگائے گئے سہولت بازارمیں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوںکا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے چیف انسپکٹرمحمد اسلم شاہ اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ سہولت بازارمیں ہر قسم کے فروٹ اور سبزیوںکی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

سرکاری لکڑی چوری کرنے پرفاریسٹ گارڈ کی رپورٹ پرمقدمہ درج

بورے والا : سرکاری لکڑی چوری کرنے پرفاریسٹ گارڈ کی رپورٹ پرمقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق اڈا کوارٹر کے نزدیک سے ملزم محمد ریاض جٹ سکنہ 213ای بی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی کا ٹ کر چوری کر رہاتھا جس پر پولیس نے فاریسٹ گارڈ محمد امتیاز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناءنامعلوم چور نے مقامی صحافی محمد شبیر کی جیب سے 67ہزار کی نقدی ،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاغذات چوری کر لئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف وارداتوں میں تاجروں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

بور ے والا: ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف وارداتوں میں تاجروں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی اسلام ماربل روڈ پر ملک شہزاد احمد سکنہ 337ای بی کے کریانہ سٹور پر گذشتہ شب موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش ڈاکومسلح آتشیں اسلحہ آئے او ر پسٹل نکال کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ر سٹو ر کے مالک پر تشدد کر کے دکان کے درازسے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اور پانچ منٹ بعدلاہور روڈ پر حسیب جنرل سٹور پر بھی وہ ڈاکو آگئے اور وہاں سے 22ہزار کی نقدی دکاندار کے لاکرسے نکال کر فرار ہو گئے ۔اطلاع پر تھانہ سٹی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔


مکمل تحریر اور تبصرے>>

تھانیدار کی پھرتیاں، گینگ ریپ کے مقدمہ میں نو سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا

بورے والا:  تھانیدار کی پھرتیاں، گینگ ریپ کے مقدمہ میں نو سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا، ڈی پی او وہاڑی نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر اے ایس پی بوریوالا تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واقعات کے مطابق چک 229ای بی کی خاتون عائشہ بی بی زوجہ نورنگ پڈھیار نے ڈی پی او وہاڑی کی دی گئی درخواست میں بتایا کہ مورخہ 25جولائی 2004کو ملزمان اسلم اور تنویر نے ملزمہ آسیہ کے ہمراہ میری 15سالہ نابالغ بچی پروین کو اغواء کر کے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جس کا مقدمہ نمبری 245/04 بجرم11/10-7/79 اسلامک لاءتھانہ گگومنڈی میں درج ہوا اور عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزم اسلم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال بجرم زناءاور 10سال بجرم اغواء سزا ہو گئی لیکن دوسرا ملزم تنویر مفرور ہو گیا تھاجسے فاضل عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تقریباََ ساڑھے نو سال بعد تھانہ گگومنڈی کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد جاوید نے مفرور اشتہاری تنویر کو گرفتا ر کر کے بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا حالانکہ مقدمہ کی پہلی تفتیش میں سب انسپکٹر محمداشرف نے اسے گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت بھیجا تھا۔ عائشہ بی بی نے ڈی پی او وہاڑی آرپی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور بے گناہ کر نے والے تفتیشی آفیسر محمد جاویدکے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سزاد ی جائے اور اسے انصاف مہیا کیا جائے ۔



مکمل تحریر اور تبصرے>>

ڈی سی او وہاڑی نے تمام سرکاری ہسپتالوں کوآئندہ مالی سال سے سائیکل سٹینڈ کی نیلامی روکنے کا حکم دے دیا

بورے والا: ڈی سی او وہاڑی نے تمام سرکاری ہسپتالوں کوآئندہ مالی سال سے سائیکل سٹینڈ کی نیلامی روکنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم نے اپنے بوریوالا دورہ کے موقع پر کیمپ آفس ٹی ایم اے میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی موجودگی میں بوریوالاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ کے باہر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کر کے طبی امداد حاصل کر نے کے لیے آنے والے مریضوں سے زبردستی زائد فیس وصول کر نے کے خلاف ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم کو کاروائی کا حکم دے دیا اور ای ڈی او وہاڑی ڈاکٹر الطاف گوہر آئند ہ مالی سال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس مو قع پر ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،ملک منظور احمد ،حافظ رضوان عابد ،چوہدری عدنان رامے ،میاں محمد مظہر ،احمد وسیم شیخ ،میاں طارق محمود ،شاہد اکبر طور ،راﺅ منور احمد خاں ،اصغرعلی جاوید سمیت دیگر نمائندہ افراد بھی موجو دتھے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

لیڈی پولیس کانسٹیبل نے فحاشی پھیلانے والے جوڑوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وا دیا

بورے والا: لیڈی پولیس کانسٹیبل نے فحاشی پھیلانے والے جوڑوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وا دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات لیڈ ی پولیس کانسٹیبل ممتاز بیگم نے گذشتہ روز اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر نہر کے کنار ے سجاد خان عاکو کا سکنہ موضع دولہ عاکوکا ،محمد صفدر بھٹی ،سکنہ موضع بھٹیاں اور ایک لڑکی کو سرعام بوس و کنار کر کے عوامی جذبات کو ابھارنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وا دیا اور جوڑوں کو حوالات میں بند کر دیا ۔


مکمل تحریر اور تبصرے>>

مختلف واقعات میں شہری کی موٹر سائیکل،بکریاں،سرکاری لکڑی چوری اور ناجائز اسلحہ میں پولیس نے مقدمات درج کر لیئے

بورے والا: مختلف واقعات میں شہری کی موٹر سائیکل،بکریاں،سرکاری لکڑی چوری اور ناجائز اسلحہ میں پولیس نے مقدمات درج کر لیئے ۔ غلام رسول بھٹی سکنہ مرتضی ٹاﺅن اپنی موٹر سائیکل پر گذشتہ روز عارف بازار میں آیا اور ہوٹل کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چائے پینے کےلئے چلا گیا واپس آ کر دیکھا تو ملزم عاطف کمہار سکنہ مجاہد کالونی اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو چکا تھا۔ ریاض احمد بھٹی موضع بھٹیاں کے مویشی بھانہ سے ملزم ندیم ڈھڈی نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 35ہزار مالیت کی دو بکریاں چوری کر لیں۔ چوکی تاجپورہ پولیس نے ملزم ناصر سکنہ 367ای بی کو لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کر کے لے جاتے ہوئے چارساتھیوں سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناءپولیس نے ناجائز اسلحہ میں محمد یونس اور عمران ،سکنہ 523ای بی کو گرفتار کر کے ان سے پسٹل اور بندوق برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو موبائل ،نقدی اور باراتیوں کو زخمی کر کے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 247ای بی کا رہائشی احسان اللہ گذشتہ روز اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گگو منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے روک کر ان سے موبائل فون اور نقدی 79 سو روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔محمد امین باراتیوں کے ہمرا ہ گذشتہ روز پاکپتن سے چک نمبر 201ای بی میں آرہے تھے کہ ان ساتھ موٹر سائیکل پر نسیم اور عاصم بھی تھے اسٹیشن کے قریب پہنچے تو پیچھے سے دو نامعلوم افراد جو کہ موٹرسائیکل پرسوار تھے آگئے اور روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 14 مارچ، 2014

پولیس نے مویشی چورگینگ کے ارکان گرفتارکرلیے

بورے والا: پولیس نے مویشی چورگینگ کے ارکان گرفتارکرلیے۔ علاقہ میں ہونے والی درجنوں متعدد وارداتوں میں ملوث چوروں کے سرغنہ نے تفتیشی افسر کو مبینہ جھوٹی درخواستوں میں الجھا دیا اہل علا قہ نے ڈی پی او وہاڑی سے گینگ کے باقی ارکان کو گرفتار کر کے برآمدگیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 317ای بی کے رہائشی مویشی چوروںاللہ یار ،اللہ رکھا ،اور فخر وغیر ہ جنکا تعلق سجادی چاولیانہ گینگ سے ہے انہوں نے تھانہ سٹی ،صدر سمیت سرکل بوریوالا سے بکرے چوری کی متعدد وارداتیں کیںگینگ کے ارکان سجاد عرف سجادی ،فخر عرف فخر ی ،محمد پناہ ،عادل ،مصطفی و دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات نمبر 64/14تھانہ صدر میں 105-141 درج ہیں ۔پولیس چوکی 457ای بی کے انچارج مہر عباس نے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مسروقہ مویشی بھی برآمد کئے ہیں جبکہ اس گروہ کے دیگردرجنوں ارکان ابھی تک روپوش ہیں ۔اس گینگ کی سرغنہ انور بی بی اور علاقہ کابااثرزمیندار ہے یہ گروہ خیرات مانگنے کے بہانے علاقے میں پھیل جاتا ہے اور موقع ملتے ہی مویشی چوری کر کے دیوان صاحب میں اپنے ڈیرہ پر پہنچا دیئے جاتے ہیں وہاں سے اس گروہ میں شامل قصائی اور بیوپاری ان سے جانور خرید کر آگے فروخت کر دیتے ہیںگروہ کے ارکان نے اب تفتیشی افسروں کوالجھانے کےلئے ان کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر انہیں انکوائر یوں میں پھنسا دیا ہے تاکہ تفتیشی افسران ان سے مزید برآمدگیاں نہ کر پائیں شہریوں سابق ناظم چوہدری عبدالر شید بگیانوالا ،میاں محمد افضل ،مہر مشتاق احمد اور دیگر نے ڈی پی او وہاڑ ی سے مطالبہ کیا ہے کہ گینگ میں شامل تمام روپوش ارکان کو گرفتار کر کے ان سے چوری ہونے والے مال مویشی برآمد کئے جائیں تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اوباش نوجوانوں نے طالب علم کی برہنہ ویڈیوبنا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

بورے والا: اوباش نوجوانوں نے گراﺅنڈ میں کھیلنے کےلئے آنے والے طالب علم کی برہنہ ویڈیوبنا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق چک نمبر 461ای بی کا رہائشی نو یں کلاس کا طالب علم محمد نعمان انصاری گذشتہ روز سکول کے گراﺅنڈ میں کھیلنے کےلئے گیا تو وہاں پر ملزمان محمد کاشف ،سیف اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اس زیادتی کی اور بلیک میل کرنے کےلئے برہنہ ویڈیو فلم بنا دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نہری پانی چور،منشیا ت فروش،واپڈ ٹیم پر حملہ اور دوکان میں نقب لگا نے والے عناصر کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے

بورے والا: نہری پانی چور، منشیا ت فروش، واپڈ ٹیم پر حملہ اور دوکان میں نقب لگا نے والے عناصر کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ڈی او محکمہ انہار بوریوالا نے راجباہ میں پائپ لگا کر نہر ی پانی چوری کرکے فصلوں کو سیراب کر نے والے زمینداروں فیض احمد چوہان، ارشاد ساکنان 126ای بی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مقدمہ درج کر وا دیا۔تھانہ سٹی میں منشیات فروش عبدالرزاق سکنہ 259ای بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 4لیٹر شراب برآمد کر لی۔انوار الحق سکنہ 331ای بی کے ملزم محمد حسین کچھی سکنہ 337ای بی نے ساتھیوں کے ہمراہ درخت چوری کر لیئے ۔محمد شیعب طارق سکنہ 187ای بی کی کریانہ کی دوکان سے ملزمان عمران عرف مانی اور اس کے چھ ساتھیوں نے تالے توڑ کر 1لاکھ مالیت کا سامان ،موبائل کارڈ وغیر ہ چوری کرلیے ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن بشیر احمد تھراج چک نمبر471ای بی میں لائن مین محمد اقبال کے ہمراہ عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن کاٹنے کےلئے گئے تو ملزم محمد سعید کمہار اور اس کے ساتھی نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جیب سے 75سو روپے نکال لیے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ دریں اثنا تین نا معلوم ڈاکوﺅں نے زمیندار کو روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 122ای بی کا زمیندار ذوالفقار ارائیں گذشتہ شب اپنے رقبہ واقع چک نمبر 120ای بی میں کھیتوں کو پانی لگانے کےلئے اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہا تھا کہ تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسے روک لیا اور رسیوں سے باند ھ کر تشدد کیا قریبی کھیت میں پھینک کر اس کا مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 13 مارچ، 2014

پولیس نے زمیندار کو قتل کی دھمکیاں دینے پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بورے والا:  پولیس نے زمیندار کو قتل کی دھمکیا ں دینے پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عابد احسان ارائیں سکنہ 541ای بی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے دادا حاجی بشیر احمد کے ساتھ گذشتہ روز اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر کے واپس اپنے گھر آ ر ہا تھا کہ اسی گاﺅ ں کے چوک میں ایوب ،غلام محمد ،طالب حسین نے مسلح آتشیں اسلحہ اپنے دیگر پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روک لیا او رقتل کر نے کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 12 مارچ، 2014

لاہورروڈ پرماربل فیکٹریوں کےکچرا، ملوں، آرا مشینوں، رکشوں کے شوراوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی


بورے والا: لاہور روڈ پر ماربل فیکٹریوں کے کچرا، ملوں، آرا مشینوں، رکشوں کے شوراور دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ محکمہ ماحولیات سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ شاہ فیصل کالونی کے رہائشیوں سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ ،محمد اقبال ،اخلاق احمد شاہ ،چوہدری محمد یٰسین ،رانا طاہر محمود ،و یگر نے بتایا کہ لاہور روڈ لاری اڈا سے لیکر مل موڑ تک غیر قانونی ماربل فیکٹریاں اور آرا مشینیں لگ چکی ہیں سٹرک سے گزرنے والے رکشے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آبادی کے ساتھ بنائی گئی ملیں اور سڑک کے ساتھ ورکشاپوں میں کالا تیل اور ٹائر جلائے جارہے ہیں جن کے شور اور کچرے کے ڈھیروں، ویسٹ ایج سے سانس کی بیماریاں اور شور سے بہر ہ پن کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ رات کوچلائی جانے والی ملوں کے شور سے قریبی رہائشی آبادی کے لوگ نیند سے محروم ہو کر چڑ چڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ ماحولیات و دیگر ذمہ داراداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 11 مارچ، 2014

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ ادویات چوری سکینڈل میں ملوث عملہ کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن وہاڑی نے انکوائری شروع کر دی

بورے والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ ادویات چوری سکینڈل میں ملوث عملہ کے خلاف اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انٹی کرپشن وہاڑی نے انکوائری شروع کر دی ۔ عملہ آج طلب، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی ادویات کو عملہ نے خر دبرد کر لیا تھااور آپس میں حصہ برابر تقسیم نہ ہونے پر ادویات چوری کا علم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال کو ہو گیا جس نے انکوائر ی کا حکم دیاتو جرم ثابت ہو گیا اور ملوث عملہ نے ادویات چوری کی رقم خزانہ میں جمع کروا دی مگر ڈی ایچ او اور ای ڈی او ہیلتھ نے معاملہ کو سزا کی بجائے لٹکا دیا اخبارات میں خبر شائع ہونے پر محکمہ ا نٹی کرپشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسپنسرزاہد ،شاہد اسلم ،وارڈ سرونٹ اور دیگر ذمہ دار ان کو انکوائر ی کےلئے نوٹس جاری کرکے آج اپنے دفتر وہاڑی میں طلب کر لیاہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مدارس عربیہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا عالمی سازش کا حصہ ہے، ناظم وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب مولانا زبیر احمد صدیقی

بورے والا: وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا عالمی سازش کا حصہ ہے حکومت قومی سلامتی پالیسی تحفظ پاکستان آرڈینس کی آڑ میں دینی مدارس میں مداخلت کا ادارہ رکھتی ہے علماءحق حکومت کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علاقہ کی معروف دینی درس گاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا میں تحصیل بھر سے آئے ہوئے علماءکرام اور منتظمین مدارس کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت معروف عالم دین مولانا قاری محمد طیب حنفی نے کی ،انہوں نے کہا مدارس عربیہ دینی تعلیم ،اسلام کے افکار کی اشاعت مذہبی اعتقاد کے تحفظ کےلئے بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیںور یہی چیز عالم کفر اور ان کے ایجنٹوں کےلئے تکلیف کا باعث ہے اس لئے اسلام دشمن قوتیں مدارس عربیہ کے نظام کو تہس نہس کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے لیکن انہیں ان شاءاللہ العریز منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا غیر ملکی این جی او ز عوام کی فلاح کے نام پر مسلمانوں کے اعتقاد اور ایمان کو نقصان پہنچانے کےلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے جن پر پابند ی عائد کی جائے انہوں نے مدارس عربیہ یہود و نصری کے مشن کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اجلاس سے دارالعلوم کبیر والا کے شیخ الحدیث مولانا مفتی حامد حسن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مصر اور رتر کی میں جتنا علم ہے اس کے مقابلے میں پاکستان میں اتنا علم نہیں لیکن عمل کی کمی ہے اور علم کا ذوق نہیں لیکن یہاں پاکستان میںمصر اور ترکی کے مقابلے میںعمل اور اتباع سنت پر زیادہ زور دیا جاتاہے اور اس میں مدارس عربیہ کا بھرپور کردار ہے اور یہ چیز کفاراور ان کے حواریوں کےلئے درد سر بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا ہم ان شاءاللہ جان پر کھیل کر مدارس عربیہ کا تحفظ کر یں گے انہوں نے اپیل کی کہ ملتان میں ہونے والی پیغام امن کا نفرنس مدارس عربیہ کے تحفظ کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کو کامیاب بنانے کی تمام علماءپر ذمہ دار ی عائد ہو تی ہے اجلاس سے مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی اور جامعتہ الفاروق بوریوالا کے مدیر مولانا حافظ راﺅ منور احمد خاں نے بھی خطا ب کیا جبکہ تحصیل بھر سے آئے ہوئے علماءنے بھر پور شرکت کی اس مو قع پر تحصیل بھر سے آئے ہوئے علماءکرام نے پیغام امن کانفرنس ملتان میں بھر پور شرکت کا یقین دلایا او راس میں عوام و خاص کو متحرک کرنے کےلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 10 مارچ، 2014

ڈیلرزکسانوں کو معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملک کو اجناس میں خود کفیل بنا سکیں، پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا

بورے والا: ڈیلرزکسانوں کو معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملک کو اجناس میں خود کفیل بنا سکیں، ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ ڈنر اور جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی بھٹی نے کہا کہ ان کی ٹیم ڈیلرز کے مفاد کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی بدولت اب کسی ڈیلر کا کوئی ایسا تنازعہ باقی نہ ہے جو کہ حل طلب ہو۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت اور پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کے ساتھ زرعی ادویات کی سیمپلنگ کے مسئلہ پر ہم نے بہتر اشتراک عمل کیا ہے جس کی بدولت مساوی سیمپلنگ ہو رہی ہے ا ور کسی ڈیلر کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز بغیر ڈیلرشپ اور انوائس کسی بھی کمپنی کی زر عی ادویات فروخت نہ کریں اور محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ معیاری زرعی مداخل کی فراہمی سے ہی ملکی زرعی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین ندیم مشتاق رامے نے کہا کہ ہم غلہ منڈی کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے الگ مارکیٹ کے قیام کے لئے اراضی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیںاور امید ہے اس سلسلہ میں کامیابی حاصل ہو گی۔ علاوہ ازیںنئے ڈیلرز کی 15 روزہ ٹریننگ اورلائسنس کے اجراءمیں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر ای ڈی اوزراعت و دیگر افسران کے مشکور ہیں جس کی وجہ سے اب ڈیلرز کو ٹریننگ کے لئے وہاڑی نہیںجاناپڑے گا اور وہ مقامی سطح پر ٹریننگ کر سکیں گے اس موقع پر نئے آئین کی تشکیل کے لئے ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس کے مطابق نئے آئین کے بعد یونین کو باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کروایا جائے گا تاکہ ڈیلرز کی فلاح و بہبوو کے منصوبے شروع کیے جا سکیں اور مزید کہا کہ ہم نے مارکیٹ سے خوف اور بے یقینی کی فضا کا خاتمہ کیا ہے ۔ صدر عدیل مختار انجم نے سالانہ ڈنر اور اجلاس میں شرکت پر تمام ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی طرف تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر حاجی محمد افضل،افتخار احمد،رانا شاہد گلزار،ملک فریاد حسین،شیخ طارق محمود،چوہدری محمد سرور،چوہدری محمد انور، سیدرضوان مشہدی،چوہدری محمد رمضان،منیر احمد بھٹی،چوہدری زاہد اشرف،حاجی محمد یونس، حاجی محمد اشرف سمیت ڈیلرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 9 مارچ، 2014

رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، حافظ رضوان عابد کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ گروپ فوٹو


رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، حافظ رضوان عابد کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ  گروپ فوٹو



مکمل تحریر اور تبصرے>>

انتظامیہ کی بے حسی شادی بیاہ اور مہندی کی تقریبات پر کھلےعام ہوائی فائرنگ، آتش بازی اورون ڈش کی خلاف ورزی کی جانے لگی

بورے والا: بوریوالا انتظامیہ کی بے حسی شادی بیاہ اور مہندی کی تقریبات پر کھلےعام ہوائی فائرنگ، آتش بازی اورون ڈش کی خلاف ورزی کی جانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا شہر قائداعظم ا سٹیڈیم ،پارکس اور مضافاتی بستیوں مجاہد کالونی ،حبیب کالونی ،مرضی پور ہ ،یعقوب آباد ،سیٹیلائٹ ٹاﺅن،عظیم آباد و گردو نواح میں انتظامیہ کی مبینہ بے حسی اور سیاسی دباﺅکی وجہ سے منعقد ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں مہندی کی رسم اور بارات کی آمد روانگی کے موقع پر اند ھا دھند فائرنگ ،آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس سے کئی ناخوش گوار واقعات کے علاوہ شور سے اہل محلہ میں بچے ،بوڑھے شدیدخوفزادہ ہوجاتے ہیں جبکہ مہمانوں کی تواضع کےلئے کئی کئی طرح کے پر تائش کھانے بھی کھلائے جاتے ہیں ۔اہل محلہ کی جانب سے 15یا متعلقہ تھانہ میں اطلاع پر آنے والی انتظامیہ اپنا حصہ بقدرجسہ لے کر خاموشی اختیار کر لیتی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مقامی انتظامیہ کی نا اہلی نے کرورڑوں روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر قائد اعظم اسٹیڈیم اور سپورٹس کمپلکس کو بھیڑوں اور گدھوں کی چراگاہ بنا دیا

بورے والا: بوریوالا جسے سٹی آف ایجو کیشن اینڈ سپورٹس کا عوامی خطاب حاصل ہے ے یہاں کرورڑوں روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کئے گئے قائد اعظم اسٹیڈیم اور سپورٹس کمپلکس بھیڑوں اور گدھوں کی چرا گاہ بنا دیا گیا ہے- خادم اعلیٰ پنجاب کی نوجوان نسل کو صحت مند ماحول کی فراہمی کےلئے ابھی چند ہفتے قبل اختتام پذیر ہو نے والے یو تھ فیسٹیول میں جن کھلاڑیوں نے اس میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کر تے ہوئے آنے والے کھلاڑیوں کےلئے اپنے قدموں کے نشان چھوڑے تھے اسے بھیڑ بکریوں اور گدھوںکی لاتوں سے پامال کر نے کا یہ انوکھا مشن سٹیڈیم انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران کےلئے ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جسے ادھور ا نہیں چھوڑ ا جا سکتا ۔بوریوالا شہر کا یہ اکلوتا قائد اعظم اسٹیڈیم ارباب اختیار کی توجہ کا منتظر ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 8 مارچ، 2014

18نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف مسلح وارداتوں میں زمیندارکے اہل خانہ اور راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز لوٹ کر فرار

بورے والا: 18نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف مسلح وارداتوں میں زمیندارکے اہل خانہ اور راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز لوٹ کردیہاتیوں پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے- تفصیلات کے مطابق چک نمبر319 ای بی کا زمیندار چوہدری مشتاق احمد جٹ جو کہ ایک بھٹہ خشت کا مالک بھی ہے گذشتہ شب اپنے گھر کے برآمد ہ میں سو رہا تھا کہ رات 12بجے کے قریب 15مسلح ڈاکو جو سبز رنگ کے نقاب اور ٹراﺅزر پہنے ہوئے تھے دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے ۔تین ملزمان نے باہر ناکہ لگا کر پہر ہ دیتے رہے باقی ڈاکوﺅں نے مشتاق جٹ کو جگا کر اس پر تشدد کیا اور اسکی جیب سے 75ہزار روپے نکال لئے اسے کمر ے میں لیجا کر دیگر گھر والوں کے ہمراہ بند کر دیا اورکمروں میں صندوقوں کی تلاشی لینی شروع کر دی وہاں سے 5لاکھ نقدی 10تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان اور موبائل فون لوٹ لیئے گاﺅں والوں نے علم ہونے پر ڈاکوﺅں کو گھیر ے میں لیکر ان پر فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں نے بھی گاﺅں والوں پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی اور پیدل بھاگ نکلے نامعلوم ڈاکو چک 321ای بی راجباہ پل کے قریب اپنے نقاب پھینک کر فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نقاب قبضہ میں لیکر ڈاکوﺅں کے کھرُوں سے ان کی تلاش شروع کر دی جبکہ چک نمبر 423ای بی کے رہائشی طارق محمود اورارشد اپنی موٹرسائیکلو ں پر گذشتہ شب شہر سے گاﺅں جارہے تھے کہ تین ڈاکوﺅں نے سٹرک پر ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور اوزار بند سے باندھ کر  قریبی کھیت میں پھینک دیا اور ان سے 25ہزار نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

 بورے والا:  آتشیں اسلحہ سے مسلح 11ملزمان نے سٹرک پر ناکہ لگاکر مقامی زمیندار سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق چک523ای بی کا زمیندار محمد سلطان چوہان اپنے بھائی محمد رمضان کے ہمراہ گذشتہ شب 12:30اپنی نئی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈلن بنگلہ سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ اچانک راستہ میں ناکہ لگا کر کھڑے ملزمان نے ان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ صدرنے محمد سلطان کی رپورٹ پر 9نامزد ملزمان محمد یونس مغل ،محمد عمران عرف مانی سکنہ چک 523ای بی ،عابد چوہان ،تیمور وصلی ،جعفر ،محسن ،سونی ،ظہور ولد سجاول سکنہ 158ای بی کے علاوہ دو نامعلوم ملزمان ے خلاف زیر دفعہ 395ت۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

 بورے والا: نامعلوم موٹرسائیکل چور تحصیل کچہر ی میں وکیل کے چیمبر سے پیشی پر آنے والے شخص کی موٹر سائیکل چور ی کر کے فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق چک 124ای بی کا اللہ دتہ گوجر تحصیل کچہری میں کیس کی پیروی کے سلسلہ میں آج صبح آیا اور اپنی موٹر سائیکل ملک فیاض ایڈوکیٹ کے چیمبر کے سامنے کھڑی کر کے عدالت میں چلا گیا آدھ گھنٹہ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی ۔تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے زیر دفعہ 381ت۔پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تعلیم، صحت اور پانی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر وانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں

بورے والا : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ صاف پانی ہر انسان کی بنیا دی ضرور ت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تعلیم ،صحت اور پانی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر وانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب چک 261ای بی بوریوالا کی کچی آبادی الہ آباد میں واٹر سپلائی ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب کے موقع پرعوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل آفیسر انسفراسٹر کچر ملک منظور احمد ،مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی رشید احمد بھٹی ،چوہدری نذیر احمد آف مرضی پورہ ،چوہدری محمد اسلم ،مسلم لیگ کے کارکن میاں مظہر احمد ،محمد حسین بھٹی ،اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں کے نمائندے چوہدری شاہد محمود ،محمد رمضان کے علاوہ الہ آباد کالونی کے رہنما محمد عمران عرف مانا اور ڈاکٹر طلحہ پرویز بھی موجود تھے ،چوہدری ارشاد احمدا رائیں نے کہا کہ 2012میں اقوام متحدہ کی سروے رپورٹ کے مطابق بوریوالا تحصیل سے ایسے گاﺅں موجود ہیں جہاں پانی کی وجہ سے جگر اور ہیپاٹائٹس کی بیماریاں عام ہیں ،اعوان پورہ ذیل کے گاﺅں چک 495ای بی میں 100فیصد زیر زمین پانی زہر آلو د جبکہ چک491 ای بی میں پچاس فیصد پانی مضر صحت ہے حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے تعاون سے بوریوالا میں چھ واٹر فلٹر یشن پلانٹ مہیا کئے جا چکے ہیں جو کہ چک 261چک259چک 265چک 493اور چک 489ای بی میں لگائے جا رہے ہیں انہو ںنے آبادی کے مکینوں کے مطالبے پر بوسید ہ پائپوں کی فوری تبدیلی اور بستی میں نکاسی آب کے منصوبے جلد مکمل کروانے کا اعلان کیا ۔چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے 9ماہ کے عرصہ میں بوریوالا کے شہر و دیہات میں اتنے گیس میٹر لگائے ہیں جو پچھلے 9سالوں سے نہیں لگ سکے انہوں نے کہا کہ وہ ممبر قومی اسمبلی کی مشاورت سے حلقے میں بجلی کی تاروں کی تبدیلی اور ٹرانسفار مر ز کی اپ گریڈیشن کےلئے حکومت سے دو کڑوڑروپے کے خصوصی فنڈز حاصل کر کے واپڈا کے حوالے کر یں گے تاکہ لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہو سکے ،چوہدری ارشاداحمد ارائیں نے الہ آباد کے ٹیوب ویل کی درستگی کے سلسلہ میں ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد اور تحصیل آفیسر ملک منظور کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا .
مکمل تحریر اور تبصرے>>

شہر میں تجاوزات کی بھر مار ٹی ایم اے حکام نے مبینہ ملی بھگت سے دکانداروں کو پانچ فٹ تک سرکاری بازار پر قبضہ کی اجازت دے دی

بورے والا: شہر میں تجاوزات کی بھر مار ٹی ایم اے حکام نے مبینہ ملی بھگت سے دکانداروں کو پانچ فٹ تک سرکاری بازار پر قبضہ کی اجازت دے دی ۔ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا شہر گول چوک ،وہاڑی بازار،عارف بازار،جوئیہ روڈ،کالج روڈ،ریشم گلی ،لنک جوئیہ روڈ،لاہور روڈ،ملتان روڈ،چیچہ وطنی روڈ سمیت دیگر کاروباری بازاروں میں دکانداروں نے اپنا سامان،ریڑھیاں پھٹے،اور پختہ تھڑے تعمیر کر کے مستقل تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پیدل اور ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا ہے ۔خریداری کےلئے آنے والے بچوں اور خواتین و حضر ات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوکانداروں نے ٹی ایم اے حکام سے مبینہ طور پر اپنی دوکانوں کے سامنے پانچ فٹ تک سرکار ی بازاروں کی جگہ کو اپنے لئے مستقل طورپر زیر استعمال رکھنے کا ایک غیرآئینی معاہدہ کیا ہے جس کی آڑ میں ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن بھتہ کی صورت میں کی جارہی ہے ۔جس سے بازار سکڑ کر تنگ ہو گئے ہیں بوریوالا کے شہر یوں نے ڈائر یکٹر انٹی کر پشن و ویگر ذمہ داروں سے سرکار ی جگہ پر قبضہ کی اجازت دینے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاتاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 7 مارچ، 2014

سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں


بورے والا: سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں حادثات کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بسوں اور ویگنوں پر خطرناک سلنڈروں میں گیس کی پابندی کے باوجود عمل جاری ۔ شہریوں کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق تین ماہ گیس کی بندش کے بعد گذشتہ روز سی این جی اسٹیشن کھل گئے بوریوالامیں گیس بھرانے کےلئے سی این جی اسٹیشنز واقع چیچہ وطنی روڈ ،لاہور روڈ اور ملتان روڈ پر بڑی بسوں ، ویگنوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیںحکومت پنجاب نے حادثات کی وجہ سے خطرناک بڑے بڑے سلنڈرزجو کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں لگائے گئے ہیں ان میں گیس بھرنے پر پابندی عائد کی تھی ٹریفک پولیس ،ہائی وے پولیس ،پیٹرولنگ پولیس اور دیگر ذمہ دار اداروں کو خلاف ورزی کرنے والے بسوں ،ویگنو ں اور سی این جی اسٹیشن کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ۔بوریوالا کے شہریوں نے ڈی سی او اور ڈی پی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 6 مارچ، 2014

پریس کلب بوریوالا کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا، احمد وسیم شیخ صدر اور ندیم مشتاق رامے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

بورے والا: پریس کلب بوریوالا کےنومنتخب عہدیداران کا اعلان کردیا، احمد وسیم شیخ صدر اور ندیم مشتاق رامے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب بوریوالا کا انتخابی اجلاس چیئرمین الیکشن کمیٹی اے غفار پاشا ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی نے سال 2014 کےلئے متفقہ طور پر منتخب نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا جس کے مطابق راﺅ منور احمد خان(چیئرمین) احمد وسیم شیخ (صدر) شاہد اکبر طور (نائب صدر) ندیم مشتاق رامے (جنرل سیکرٹری) میاں طارق محمود (ڈائریکٹر پروگرامز) مہراعجا ز احمد (جوائنٹ سیکرٹری) رانا عبدالوحید خاں(فنا نس سیکرٹری) چوہدری اکرام الحق(سیکرٹری اطلاعات) منتخب ہو گئے جبکہ اے غفار پاشا اور چوہدر ی مسعود احمد کو ممبران سپریم کونسل منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے نو منتخب عہد ید اران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>