بورے والا: ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2چک نمبر 447ای بی کوزمین دینے والے کسانوں نے کہا ہے کہ وہ عرصہ 30سال سے انصاف کی خاطر د ھکے کھا رہے ہیں لیکن لینڈ مافیا ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر کے ان کو اپنے حق سے محروم کئے ہوئے ہے اگر صوبائی و ضلعی انتظامیہ نے ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو وہ ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی میں خود سوزیاں کر یں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب ان کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر یںان خیالات کے اظہار چک نمبر 447ای بی کے کسانوں نے سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 1984میں چک نمبر 447ای بی میں 100ایکڑ پر مشتمل ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 کا منصوبہ شروع کیا تھاجس میں سے 60ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں سے ایک لاکھ 32ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حاصل کی گئی تھی لیکن طے شدہ قیمت ان کی ڈیمانڈ سے انتہائی کم تھی بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کسانوں کے مطالبہ پر ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی پر مذکورہ سکیم سے 30فیصد پلاٹ کسانوں کودینے کی منظور ی دی لیکن لینڈ مافیا کے چند ارکان نے ان کو اس حق سے بھی محروم کرنے کے درپے ہوئے گئے اور میجر ریٹائر صادق ،نذیر احمد آف منڈی بہاﺅالدین نامی اشخاص نے مختلف عدالتوں میں کیس دائر کئے رکھے لیکن لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے انکی رٹ پٹیشنز خارج کر دیںہیں اوراب قانونی طور پر کوئی امرمانع نہیں ہے کہ محکمہ ہاﺅسنگ ان کو ان کا جائز حق دے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،کمشنر ملتان ،ڈی سی او وہاڑی ،ڈائر یکٹر جنرل محکمہ ہاﺅسنگ سے مطالبہ کیا کہ کسانوںکو ہاﺅسنگ سکیم میں ان کا جائز حق 30فیصد کوٹہ فوری طور پر مختص کیا جائے کیونکہ وہ عرصہ 30سال سے انصاف کے حصول کےلئے دھکے کھار ہے ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے اس موقع پر بشیر احمدچیمہ ،محمدجاوید وڑائچ ،لطیف چیمہ،جاوید ،شاہد مختارچیمہ،چوہدری وقاص،راناشہزاد۔شہزاد وڑائچ،مشتاق چیمہ فیاض چوہان بھی موجو دتھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔