بورے والا: واپڈا میپکو ڈویژن ایکسئین آفس میں کروڑوں روپے کی مبینہ ماہانہ کرپشن وفاقی حکومت کی طرف سے میپکو صارفین میں مفت تقسیم کےلئے آنے والے ہزاروں انرجی سیور ایس ڈی اونے بازار میں فروخت کر دیئے ۔ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی ،شاہ فیصل کالونی کے رہائشیوں سمیع اللہ ، محمد یٰسین ،محمد سلیم و دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا میپکو ڈویژن کے ایکسئین آفس بوریوالا میں نئے کنکشن کے حصول خراب میٹر کی تبدیلی اور ٹرانسفارمر کے جلنے پر اس کی مرمت اور تبدیلی کے نام پر عظیم آباد سب ڈویژن میں ماہانہ لاکھوں روپے مبینہ رشوت کی آڑ میں صارفین سے وصول کئے جارہے ہیں ۔مالی تعاون نہ کرنے والے صارفین کو ہزاروں یونٹ ڈیٹکشن کی مد میں ڈال دیئے جاتے ہیں ۔جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی سب ڈویژن میں بجلی بحران پر قابوپانے کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ہزاروں کی تعداد میں جو انرجی سیور دیئے گئے متعلقہ ایس ڈی او نے ان انرجی سیور وں کو صارفین میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنے میپکو ملازمین اور رشتہ داروں میں بانٹ دیئے ۔ان الزامات کے بارے میں جب واپڈا کے ایس ڈی اوغلام رسول سکھیرا سے رابطہ کیا تو انہوں نے تردیدکر تے ہوئے بتا یا کہ کسے انرجی سیور دینا ہے یہ میرا ثوابدیدی اختیار ہے ۔انرجی سیور میرے پاس ختم ہو گئے ہیں جب آئیں گے تقسیم کر دوں گا ۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور ایف آئی اے سے ایکسئین آفس بوریوالا میں ہونے والی مبینہ کر پشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔