Pages - Menu

جمعرات، 27 مارچ، 2014

تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن بوریوالا کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈ یم میں تین روزہ فلاور شو "بہار آئی "کے نام سے شرو ع ہو گیا


بورے والا: تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن بوریوالا کے یر ہتمام قائد اعظم سٹیڈ یم میں تین روزہ فلاور شو "بہار آئی" کےنام سے شرو ع ہو گیا ۔ فلاور شو کا افتتا ح ڈی سی او وہاڑی جواد اکر م نے مسلم لیگ ن کے ارکا ن پنجا ب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،بلال اکبر بھٹی اور ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کے ہمراہ گذشتہ شب کیا اس موقع پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری رافد مہلی سابق اے ڈی سی علی عنان قمرفوکل پرسن ایکسئین ملک منظور احمد ٹی او رانا شاہد احمد اور مسلم لیگی رہنما حاجی عبدالر شید بھٹی ،منیر احمد رامے ،محمد جمیل بھٹی ،چاچا محمد اسلم ،ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم رانا بھی موجو د تھے ۔فلاور شو میں محکمہ زراعت ،ٹی ایم اے ،محکمہ تعلیم ،گورنمٹ کالج اور نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ بوریوالا کی نامور نرسریوں کی جانب سے سٹال اور پھولوں کے نمائشی سٹال لگائے گئے ۔فلاور شو کو دیکھنے کےلئے ہزاروں شہر ی مرد خواتین بچے امڈ آئے اور رنگا رنگ پھولوں سے محظوظ ہوئے ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گھٹن اور دہشت گردی کی فضا میں بوریوالا میں فلاور شو کا انعقادمقامی انتظامیہ کی خوبصورت کاوش ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پہلے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد اور اب بہار آئی پھول میلہ سے شہر یوں کو خوبصورت تفریح اور اچھے ماحول کی فضا میسر آئی ہے ،انہوں نے اس شو کے منتظمین کو زبردستی خراج تحسین پیش کیا تقریب سے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی اور ڈی سی او ووہاڑی جواد اکر م اور ایڈ منسٹر یٹر سیف اللہ ساجد نے بھی خطاب کیا ڈی سی او وہاڑی جواداکرم نے خطاب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور دیگر افسروں ،اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بوریوالا میں فلاور شو کے انعقاد نے عوام کو خوبصورت ماحول میں موسم بہار کے استقبال کی نوید دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی سفارش پر قائد اعظم سٹیڈیم کی تعمیر و مرمت کےلئے فنڈز جار ی کر دیئے ہیں جلد ہی بوریوالا سٹیڈیم میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی قبل ازیں ڈی سی او نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افراد کے جذبے اور کاوشوں پر انہیں زبردستی خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے فلاور شو کے اختتامی روز اول دوم اورسوم آنے والی نرسویوں اور اداروں کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔





0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔