بورے والا: شہر میں تجاوزات کی بھر مار ٹی ایم اے حکام نے مبینہ ملی بھگت سے دکانداروں کو پانچ فٹ تک سرکاری بازار پر قبضہ کی اجازت دے دی ۔ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا شہر گول چوک ،وہاڑی بازار،عارف بازار،جوئیہ روڈ،کالج روڈ،ریشم گلی ،لنک جوئیہ روڈ،لاہور روڈ،ملتان روڈ،چیچہ وطنی روڈ سمیت دیگر کاروباری بازاروں میں دکانداروں نے اپنا سامان،ریڑھیاں پھٹے،اور پختہ تھڑے تعمیر کر کے مستقل تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پیدل اور ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا ہے ۔خریداری کےلئے آنے والے بچوں اور خواتین و حضر ات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوکانداروں نے ٹی ایم اے حکام سے مبینہ طور پر اپنی دوکانوں کے سامنے پانچ فٹ تک سرکار ی بازاروں کی جگہ کو اپنے لئے مستقل طورپر زیر استعمال رکھنے کا ایک غیرآئینی معاہدہ کیا ہے جس کی آڑ میں ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن بھتہ کی صورت میں کی جارہی ہے ۔جس سے بازار سکڑ کر تنگ ہو گئے ہیں بوریوالا کے شہر یوں نے ڈائر یکٹر انٹی کر پشن و ویگر ذمہ داروں سے سرکار ی جگہ پر قبضہ کی اجازت دینے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاتاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔