Pages - Menu

پیر، 24 مارچ، 2014

پاکستان کسان اتحاد ،وکلاءاور سو سائٹی کے سینکڑوں نمائندہ افراد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں پر یس کلب کے باہر احتجا ج

بورے والا: پاکستان کسان اتحاد ،وکلاءاور سو سائٹی کے سینکڑوں نمائندہ افراد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں پر یس کلب کے باہر احتجا ج کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ہاﺅسنگ پنجاب نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائر ہ کار ارکان اسمبلی کے دفتروںاور پنجاب اسمبلی تک وسیع کر دیا جائے گا اور نتائج کی ذمہ دار ہاﺅسنگ انتظامیہ ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر بار چوہدری محمد اشرف ڈھلوں ایڈوکیٹ سیاسی و سماجی رہنما ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ ،کسان اتحاد کے رہنما فیاض عظیم ،چوہدری محمد سیعد اقلیتی ناظم شمعون چوہان ،امین شیخ،شاہ نواز بھٹی ،نصر اقبال چیمہ ،سرور ڈھڈی ،ریٹائرڈ کیپٹن اسماعیل شاہد مختار چیمہ کی قیاد ت میں گذشتہ روز متاثرین زیر تعمیر ہاﺅسنگ سکیم کے سینکڑوں متاثرین نے کالج روڈ پر ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاج کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 1984میں چک نمبر 447ای بی میں 100ایکڑ پر مشتمل ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 کا منصوبہ شروع کیا تھاجس میں سے 60ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں سے ایک لاکھ 32ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حاصل کی گئی تھی لیکن طے شدہ قیمت ان کی ڈیمانڈ سے انتہائی کم تھی بعد ازاں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے مطالبہ پر ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی پر مذکورہ سکیم سے 30فیصد پلاٹ دینے کی منظور ی دی لیکن لینڈ مافیا کے چند ارکان نے ان کو حق سے محروم کرنے کے درپے ہوئے گئے ۔ لینڈ مافیا اور محکمہ ہاﺅ سنگ کے دیگر ذمہ دار اب ملتا ن ہائی کوٹ سے کیس کا رٹ خارج ہونے کے باوجو دہاﺅسنگ سکیم نمبر2کے کیس پر عمل درآمد کو لٹکائے ہوئے ہیں جس سے کسان 35سال سے اپنی زمینوں کے معاوضہ سے محروم ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانو ں کو ان کے واجبات ادا کیے جائیں اور ہاﺅسنگ سکیم نمبر 2 سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار کروا کر حقداروں تک ان حق پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ان کے مطالبات سات یوم میں پورے نہ کیے تو وہ تمام چکوک سے کسانوں ،مزدوروں ،وکلاءاور تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر آئندہ سوموار کے دن اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور ہمار ے کچھ نمائندے پنجاب اسمبلی میں بیٹھے حکمرانوں کے دفتروں کے سامنے اور پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کر وائیں گے کسان نمائندہ سیعد نے کہا کہ ان کی 12ایکڑ اراضی پر ہاﺅسنگ سکیم 2کا قبضہ ہے اور انہیں اگر معاوضہ نہ ملا تو وہ خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ہمایوں شکیل چیمہ ایڈ وکیٹ نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔ بوریوالا کی عوام اور کسانوں کو انصاف مہیا کیا جائے ۔احتجاج سے چوہدری محمد اشرف ڈھلوں ایڈ وکیٹ ،کپٹن اسماعیل اور فیاض عظیم نے بھی خطاب کیا ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔