بورے والا: پولیس نے زمیندار کو قتل کی دھمکیا ں دینے پر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عابد احسان ارائیں سکنہ 541ای بی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے دادا حاجی بشیر احمد کے ساتھ گذشتہ روز اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر کے واپس اپنے گھر آ ر ہا تھا کہ اسی گاﺅ ں کے چوک میں ایوب ،غلام محمد ،طالب حسین نے مسلح آتشیں اسلحہ اپنے دیگر پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روک لیا او رقتل کر نے کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔