بورے والا: بوریوالا جسے سٹی آف ایجو کیشن اینڈ سپورٹس کا عوامی خطاب حاصل ہے ے یہاں کرورڑوں روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کئے گئے قائد اعظم اسٹیڈیم اور سپورٹس کمپلکس بھیڑوں اور گدھوں کی چرا گاہ بنا دیا گیا ہے- خادم اعلیٰ پنجاب کی نوجوان نسل کو صحت مند ماحول کی فراہمی کےلئے ابھی چند ہفتے قبل اختتام پذیر ہو نے والے یو تھ فیسٹیول میں جن کھلاڑیوں نے اس میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کر تے ہوئے آنے والے کھلاڑیوں کےلئے اپنے قدموں کے نشان چھوڑے تھے اسے بھیڑ بکریوں اور گدھوںکی لاتوں سے پامال کر نے کا یہ انوکھا مشن سٹیڈیم انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران کےلئے ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جسے ادھور ا نہیں چھوڑ ا جا سکتا ۔بوریوالا شہر کا یہ اکلوتا قائد اعظم اسٹیڈیم ارباب اختیار کی توجہ کا منتظر ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔