بورے والا : سرکاری
لکڑی چوری کرنے پرفاریسٹ گارڈ کی رپورٹ پرمقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق اڈا کوارٹر
کے نزدیک سے ملزم محمد ریاض جٹ سکنہ 213ای بی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاکھوں
روپے مالیت کی سرکاری لکڑی کا ٹ کر چوری کر رہاتھا جس پر پولیس نے فاریسٹ گارڈ
محمد امتیاز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناءنامعلوم چور نے مقامی صحافی
محمد شبیر کی جیب سے 67ہزار کی نقدی ،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاغذات چوری کر لئے
۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف وارداتوں میں تاجروں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف وارداتوں میں تاجروں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
بور ے والا: ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف وارداتوں میں تاجروں
سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق شاہ فیصل
کالونی اسلام ماربل روڈ پر ملک شہزاد احمد سکنہ 337ای بی کے کریانہ سٹور پر گذشتہ
شب موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش ڈاکومسلح آتشیں اسلحہ آئے او ر پسٹل نکال کر
جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ر سٹو ر کے مالک پر تشدد کر کے دکان کے درازسے
ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اور پانچ منٹ بعدلاہور روڈ
پر حسیب جنرل سٹور پر بھی وہ ڈاکو آگئے اور وہاں سے 22ہزار کی نقدی دکاندار کے
لاکرسے نکال کر فرار ہو گئے ۔اطلاع پر تھانہ سٹی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جو کہ
مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔