Pages - Menu

اتوار، 9 مارچ، 2014

انتظامیہ کی بے حسی شادی بیاہ اور مہندی کی تقریبات پر کھلےعام ہوائی فائرنگ، آتش بازی اورون ڈش کی خلاف ورزی کی جانے لگی

بورے والا: بوریوالا انتظامیہ کی بے حسی شادی بیاہ اور مہندی کی تقریبات پر کھلےعام ہوائی فائرنگ، آتش بازی اورون ڈش کی خلاف ورزی کی جانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا شہر قائداعظم ا سٹیڈیم ،پارکس اور مضافاتی بستیوں مجاہد کالونی ،حبیب کالونی ،مرضی پور ہ ،یعقوب آباد ،سیٹیلائٹ ٹاﺅن،عظیم آباد و گردو نواح میں انتظامیہ کی مبینہ بے حسی اور سیاسی دباﺅکی وجہ سے منعقد ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں مہندی کی رسم اور بارات کی آمد روانگی کے موقع پر اند ھا دھند فائرنگ ،آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس سے کئی ناخوش گوار واقعات کے علاوہ شور سے اہل محلہ میں بچے ،بوڑھے شدیدخوفزادہ ہوجاتے ہیں جبکہ مہمانوں کی تواضع کےلئے کئی کئی طرح کے پر تائش کھانے بھی کھلائے جاتے ہیں ۔اہل محلہ کی جانب سے 15یا متعلقہ تھانہ میں اطلاع پر آنے والی انتظامیہ اپنا حصہ بقدرجسہ لے کر خاموشی اختیار کر لیتی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔