بورے والا: مہندی کی رسم پرشراب میں ٹن ہو کر ڈانس کے ٹھمکوں کے جذبات پر نوٹ فنکاروں پرنوٹ پھینکتے ہوئے نوجوانوں نے اند ھا دھند فائرنگ کر دی ۔ تقریب میں شامل مہمانوں نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 257ای بی میں محمد ساجد گجر کی مہندی کی رسم میں ڈانس پارٹی کو مدعو کیا گیا تھا ڈانس کے دوران فنکارٹھمکے لگا رہے تھے کہ تقریب میں شامل آتشیں اسلحہ سے مسلح نوجوانوں نے شراب پی رکھی تھی اور انہوں نے ٹُن ہو کر تقریب میں فنکار وں پرنوٹ پھینکنے پر جذبات میں آکر فائرنگ کر دی جس سے تقریب میں شامل مظہر، بغداد اور دیگر مہمانوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔