بورے والا: پریس کلب بوریوالا کےنومنتخب عہدیداران کا اعلان کردیا، احمد وسیم شیخ صدر اور ندیم مشتاق رامے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب بوریوالا کا انتخابی اجلاس چیئرمین الیکشن کمیٹی اے غفار پاشا ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی نے سال 2014 کےلئے متفقہ طور پر منتخب نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا جس کے مطابق راﺅ منور احمد خان(چیئرمین) احمد وسیم شیخ (صدر) شاہد اکبر طور (نائب صدر) ندیم مشتاق رامے (جنرل سیکرٹری) میاں طارق محمود (ڈائریکٹر پروگرامز) مہراعجا ز احمد (جوائنٹ سیکرٹری) رانا عبدالوحید خاں(فنا نس سیکرٹری) چوہدری اکرام الحق(سیکرٹری اطلاعات) منتخب ہو گئے جبکہ اے غفار پاشا اور چوہدر ی مسعود احمد کو ممبران سپریم کونسل منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے نو منتخب عہد ید اران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔