بورے والا: ڈی سی او وہاڑی نے تمام سرکاری
ہسپتالوں کوآئندہ مالی سال سے سائیکل سٹینڈ کی نیلامی
روکنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم نے اپنے بوریوالا
دورہ کے موقع پر کیمپ آفس ٹی ایم اے میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں
اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی موجودگی میں بوریوالاتحصیل
ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ کے باہر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کی جانب
سے رکاوٹ کھڑی کر کے طبی امداد حاصل کر نے کے لیے آنے والے مریضوں سے زبردستی زائد
فیس وصول کر نے کے خلاف ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم کو کاروائی کا حکم دے دیا اور ای
ڈی او وہاڑی ڈاکٹر الطاف گوہر آئند ہ مالی سال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی
،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں سائیکل
سٹینڈ کا ٹھیکہ نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس مو قع پر ڈی پی او وہاڑی صادق
علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،ملک منظور احمد ،حافظ رضوان عابد ،چوہدری
عدنان رامے ،میاں محمد مظہر ،احمد وسیم شیخ ،میاں طارق محمود ،شاہد اکبر طور ،راﺅ منور
احمد خاں ،اصغرعلی جاوید سمیت دیگر نمائندہ افراد بھی موجو دتھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔