Pages - Menu

ہفتہ، 8 مارچ، 2014

18نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف مسلح وارداتوں میں زمیندارکے اہل خانہ اور راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز لوٹ کر فرار

بورے والا: 18نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے دو مختلف مسلح وارداتوں میں زمیندارکے اہل خانہ اور راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز لوٹ کردیہاتیوں پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے- تفصیلات کے مطابق چک نمبر319 ای بی کا زمیندار چوہدری مشتاق احمد جٹ جو کہ ایک بھٹہ خشت کا مالک بھی ہے گذشتہ شب اپنے گھر کے برآمد ہ میں سو رہا تھا کہ رات 12بجے کے قریب 15مسلح ڈاکو جو سبز رنگ کے نقاب اور ٹراﺅزر پہنے ہوئے تھے دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے ۔تین ملزمان نے باہر ناکہ لگا کر پہر ہ دیتے رہے باقی ڈاکوﺅں نے مشتاق جٹ کو جگا کر اس پر تشدد کیا اور اسکی جیب سے 75ہزار روپے نکال لئے اسے کمر ے میں لیجا کر دیگر گھر والوں کے ہمراہ بند کر دیا اورکمروں میں صندوقوں کی تلاشی لینی شروع کر دی وہاں سے 5لاکھ نقدی 10تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان اور موبائل فون لوٹ لیئے گاﺅں والوں نے علم ہونے پر ڈاکوﺅں کو گھیر ے میں لیکر ان پر فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں نے بھی گاﺅں والوں پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی اور پیدل بھاگ نکلے نامعلوم ڈاکو چک 321ای بی راجباہ پل کے قریب اپنے نقاب پھینک کر فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نقاب قبضہ میں لیکر ڈاکوﺅں کے کھرُوں سے ان کی تلاش شروع کر دی جبکہ چک نمبر 423ای بی کے رہائشی طارق محمود اورارشد اپنی موٹرسائیکلو ں پر گذشتہ شب شہر سے گاﺅں جارہے تھے کہ تین ڈاکوﺅں نے سٹرک پر ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور اوزار بند سے باندھ کر  قریبی کھیت میں پھینک دیا اور ان سے 25ہزار نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

 بورے والا:  آتشیں اسلحہ سے مسلح 11ملزمان نے سٹرک پر ناکہ لگاکر مقامی زمیندار سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق چک523ای بی کا زمیندار محمد سلطان چوہان اپنے بھائی محمد رمضان کے ہمراہ گذشتہ شب 12:30اپنی نئی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈلن بنگلہ سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ اچانک راستہ میں ناکہ لگا کر کھڑے ملزمان نے ان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ صدرنے محمد سلطان کی رپورٹ پر 9نامزد ملزمان محمد یونس مغل ،محمد عمران عرف مانی سکنہ چک 523ای بی ،عابد چوہان ،تیمور وصلی ،جعفر ،محسن ،سونی ،ظہور ولد سجاول سکنہ 158ای بی کے علاوہ دو نامعلوم ملزمان ے خلاف زیر دفعہ 395ت۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

 بورے والا: نامعلوم موٹرسائیکل چور تحصیل کچہر ی میں وکیل کے چیمبر سے پیشی پر آنے والے شخص کی موٹر سائیکل چور ی کر کے فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق چک 124ای بی کا اللہ دتہ گوجر تحصیل کچہری میں کیس کی پیروی کے سلسلہ میں آج صبح آیا اور اپنی موٹر سائیکل ملک فیاض ایڈوکیٹ کے چیمبر کے سامنے کھڑی کر کے عدالت میں چلا گیا آدھ گھنٹہ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی ۔تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے زیر دفعہ 381ت۔پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔