بورے والا: شہر کے علاقے پی بلاک کا ٹیوب ویل بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند اہل محلہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق پی بلاک بوریوالا میںقائم پانی کے ٹیوب ویل کا کنکشن گذشتہ پانچ دن سے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند پڑا ہے کیونکہ واپڈا اہلکار ٹیوب ویل کا کنکشن بھی کاٹ گئے ہیں ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں ، واٹر سپلائی ٹیوب ویل کا بل جو کہ ٹی ایم اے بوریوالا نے ادا کر نا ہو تا ہے مگر ٹی ایم اے کے متعلقہ افسران کی نااہلی کی وجہ سے مذکورہ ٹیوب ویل کا بجلی کا بل ادانہ کیا گیا اہل محلہ نے ٹی ایم او بوریوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کا بل ادا کر کے ٹیو ب ویل کو چالو کروایا جائے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔