بورے والا: لیڈی پولیس کانسٹیبل نے فحاشی پھیلانے والے
جوڑوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وا دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی میں
تعینات لیڈ ی پولیس کانسٹیبل ممتاز بیگم نے گذشتہ روز اطلاع پر پولیس نفری کے
ہمراہ چھاپہ مارکر نہر کے کنار ے سجاد خان عاکو کا سکنہ موضع دولہ عاکوکا ،محمد
صفدر بھٹی ،سکنہ موضع بھٹیاں اور ایک لڑکی کو سرعام بوس و کنار کر کے
عوامی جذبات کو ابھارنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وا دیا اور جوڑوں
کو حوالات میں بند کر دیا ۔