بورے والا: سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا لاری اڈا ،چونگی نمبر 5،مرضی پورہ،یعقوب آباد اور لاہور روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس بھرانے کےلئے گاڑیوں کا رش لگ گیا پیٹرول پمپوں پر ویگنوں اے پی وین اور بسوں میں نصب دو سے زائد سلنڈر وں میں پابند ی کے باوجود بھی گیس بھری جانے لگی ۔جبکہ گاڑیوں کی لمبی لائنیںمین سٹرکوں پردور تک لگ گئیں جس سے لاری اڈا سے گزرنے والی ٹریفک کو شدید مشکلا ت کے سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔