بورے والا: پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات اور ناجائز اسلحہ اور درخت چوری میں ملوث افراد کو گرفتا رکر کے دو پستول، چرس ،شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف جگہوں پر چھا پے مار کر منشیات فروش افتخار حسین لنگڑیال سکنہ 445ای بی ،عمران سکنہ مجاہد کالونی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین لیٹر شراب اور چر س برآمد کرلی جبکہ غلام یٰسین شیخ سکنہ ساہوکا اور ضیا ءعرف محمد طفیل سکنہ 98ای بی کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضہ سے 32 بورپسٹل اور 30بورپسٹل گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔دریں اثناءعبدالغفار راجپوت سکنہ 289ای بی کے رقبہ سے گذشتہ روز صاحب مغل نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ 30 ہزار مالیت کے درخت کاٹ کر چوری کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔