بورے والا: پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزلائرزفورم نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں موزوں امیدوار کھڑے کرنے کےلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ جس کےلئے انہوں نے بہاولپور ،ملتا ن ،لاہور اور بوریوالا بارایسوسی ایشنزز کا دورہ کیا ہے ۔انہو ں نے پریس کلب بوریوالا میں میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزلائرز فورم کے وکلاءعوام اور وکلاءکی بہبود کےلئے کوشاں ہیں وہ خدمت کو بھٹو شہیدکے فلسفہ کے مطابق عبادت سمجھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبا ن کی طر ف سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط ملنے پر وہ اس کی مذمت کر تے ہیں اس موقع پر پنجاب پیپلز لائیر ز فورم کے جنرل سیکرٹری افتخار شاہد ،طار ق افضال ،شاہد کھگہ، رائے محمد یار کھرل، محمد نوید دھاریوال،غلام رسول، سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹس بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ بھٹو کی برسی پر پنجاب کی تمام بارز سے وکلاءقافلوں کی شکل میں گھڑی خدا بخش پہنچےں گے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں لا ءاینڈ آرڈر کی صورتحال بڑی تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے پنجا ب گورنمنٹ نے پولیس کو مقدمات کا اندراج نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاکہ پنجا ب میں جرائم کا گراف وہ کم ظاہر کر سکیں جبکہ صورتحال بالکل برعکس ہے انہو ں نے بتایاکہ امن کےلئے دہشت گردوں سے مذاکرات برابری کی بنیا د پر نہیں ہونے چاہیے دہشت گردوں نے فوج، پولیس اور ہمار ے شہریوں کا نا حق خون بہایا ہے جس کا تقاضا ہے کہ انہیں سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ایک ایجنڈے کے تحت پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کےلئے سو موٹو ایکشن لئے جس میں پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کو بھی گھر بھیج دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کا فورم میڈیا پر حملوں کی بھر پور مذمت کر تا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔