Pages - Menu

اتوار، 23 مارچ، 2014

گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا میں یوم پاکستان 23مارچ کو تزک و احتشام سے منایا گیا

بورے والا: گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا میں یوم قرار داد پاکستان 23مارچ کو تزک و احتشام سے منایا گیا آغاز تلاو ت کلام پاک اور نعت سرور کائنا ت سے ہو ا ۔اظہار خیال کےلئے سکول ہذا کے اساتذہ محمد عرفان نورانی ،محمد زبیر عامر اور سابق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد طفیل چشتی تشریف لائے ،اور طلبہ نے ملی نغمہ پڑھے ،رانا محمد سرور سینئر ہیڈ ماسٹر مدرسہ نے اپنے صدر اتی خطبہ میں یوم قراد داد پاکستان کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ عہد تجدید کا دن ہے اور نظریہ پاکستان کی بنیا د لا الہ الا اللہ پر رکھی گئی ہے اور ہم سب مل کر قائد کے زیر یں اصول ایمان ،اتحاد ،تنظیم ،پر عمل پیر ا ہو کر اس وطن عزیز کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنادیں ،تقریب کے مہمان خصوصی سہل صابر چوہدری ،،بشیر احمد چوہدری ریٹائرڈ ماسٹر تھے ۔تقریب کے منتظم اعلیٰ موجودہ ڈپٹی ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اکرم تھے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔