Pages - Menu

جمعہ، 7 مارچ، 2014

سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں


بورے والا: سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی گیس کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں حادثات کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بسوں اور ویگنوں پر خطرناک سلنڈروں میں گیس کی پابندی کے باوجود عمل جاری ۔ شہریوں کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق تین ماہ گیس کی بندش کے بعد گذشتہ روز سی این جی اسٹیشن کھل گئے بوریوالامیں گیس بھرانے کےلئے سی این جی اسٹیشنز واقع چیچہ وطنی روڈ ،لاہور روڈ اور ملتان روڈ پر بڑی بسوں ، ویگنوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیںحکومت پنجاب نے حادثات کی وجہ سے خطرناک بڑے بڑے سلنڈرزجو کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں لگائے گئے ہیں ان میں گیس بھرنے پر پابندی عائد کی تھی ٹریفک پولیس ،ہائی وے پولیس ،پیٹرولنگ پولیس اور دیگر ذمہ دار اداروں کو خلاف ورزی کرنے والے بسوں ،ویگنو ں اور سی این جی اسٹیشن کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ۔بوریوالا کے شہریوں نے ڈی سی او اور ڈی پی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔