بورے والا: پولیس نے ایک ماہ قبل مون کاٹن فیکٹری میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث نوملزمان میں سے دو کو گرفتار کر کے نقدی رقم سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ہے جبکہ دیگر ساتھیو ں کی گرفتار ی کےلئے چھا پے مارے جار ہے ہیں۔ ڈی پی اووہاڑی صادق علی ڈوگر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ ایک ماہ پہلے لڈ ن روڈ پر واقع مون کاٹن فیکٹر ی میں 9مسلح ڈاکوﺅں نے گن مین اور چوکیداروں کو یر غمال بنا کر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقد ٹرانسفارمر کی تاریں اور دیگر سامان ڈکیتی کر لیا تھا ۔پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر نیا ز عابد اور قیصر ندیم کو بہالپور سے گرفتار کر لیا جبکہ باقی سات ملزمان کو پولیس ابھی گرفتار نہیں کر سکی ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ نقدی ،دوکاریں،موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کئے ہیں ۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بہالنگر اور چشتیاں میں بکری چوری کی وارداتیں بھی کیں ہیں۔اس موقع پر اے ایس پی آصف احمد بگھیو ،انجمن تاجران کے محمد جمیل بھٹی ،محمد صغیر را مے ،چاچا محمد اسلم ،اظہر غفور چوہدری اور چوہدری محمد عاشق سابق ناظم بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔