بورے والا: مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے حل کےلئے ہر ممکنہ کو شش کر رہی ہے اس سلسلہ میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پنجاب میں کاوشیں قابل تحسین ہیں جنکا اعتراف دوسرے ممالک کے سر براہان نے بھی کیا ہے یہ ہمارے ملک اور صوبے کےلئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انجمن تاجران گو ل چوک کے نو منتخب صدر لالہ کاشف حیات کومبارک باد دیتے ہوئے گفتگو کر تے ہوئے کیا س موقع پر سیاسی رہنما حاجی عبدالرشید بھٹی اور معروف قانون دان میاں محمد سعید ایڈوکیٹ اور تاجران کے دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر تاجر ا ن لالہ کاشف حیات کے والد لالہ محمد حیات مرحوم سابق صدر مسلم لیگ کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر نو منتخب صدر لالہ کاشف حیات نے کہا کہ وہ بھی اپنے مرحوم والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور مسلم لیگ کےلئے بھی اسی محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔