Pages - Menu

جمعرات، 27 مارچ، 2014

مسلح ڈکیتی کی چاروارداتوں میں ڈاکوﺅں نے جنرل سٹو راور تین میڈ یسن ڈیلر وں سے سات لاکھ سے زائد کی نقدی، موبائل فون لوٹ لئے

بورے والا: مسلح ڈکیتی کی چاروارداتوں میں ڈاکوﺅں نے جنرل سٹو راور تین میڈ یسن ڈیلر وں سے سات لاکھ سے زائد کی نقدی، موبائل فون لوٹ لئے اور ادویات سپلائی کی گاڑی لیکر فرار ہو گئے ،ڈاکو رقم نکال کر گاڑی کو امجد ٹاﺅن گلی میں کھڑی کر کے فرار ہوگئے چیئر مین فارما ڈسٹری بیوٹر حاجی نصیر احمد نے کہا کہ پولیس نے فارما ڈسٹری بیوٹر وں کو تحفظ فراہم نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم بلاک میں واقع گلزار میڈ یسن کمپنی ادویات سپلائی کی گاڑی گذشتہ دوپہر اڈا عمر پور پر ادویات سپلائی کر کے واپس بوریوالا کی طرف آرہی تھی کہ چک نمبر 269ای بی کی حدود میں ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر اسے روک لیا اور سیل مینوں سے 40ہزار کی رقم لوٹ کر فرا ر ہو گئے ۔مو لر اینڈ پپس میڈ یسن کمپنی ملتا ن کے سیل مین وین پر بوریوالا میں میڈیکل سٹوروں پر ادویات سپلائی کر کے گذشتہ شب اپنی ادویات کی وین ملتا ن روڈ پر ایم پی اے کے ڈیر ے کے پاس پیٹرول پمپ پر کھڑی کر کے رات گزارنے کےلئے رک گئے کہ نامعلوم ڈاکو میڈ یسن کی گاڑی کو ادویات اور نقدی ساڑھے چھ لاکھ کی رقم سمیت اغو ا ءکر کے لے گئے اگلی صبح ادویات کی گاڑی سے نقدی رقم نکالنے کے بعد اسے امجد ٹاﺅن مجاہد کالونی کی گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔شاہ فیض پارک میں لائف میڈ یسن کمپنی پر گذشتہ شب تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر مالک مشتاق بھٹی سے 35ہزار کی نقدی ،موبائل فون لوٹ لیے جبکہ شاہ فیصل کالونی اسلام ماربل روڈ پر واقع جنرل سٹو ر سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تمام واقعات کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ میڈ یسن ہول سیل ڈیلر ایسو سی ایشن کے ضلعی چیئرمین حاجی نصیر احمد ، فارما ڈسٹر ی بیوٹر میاں طار ق محمود ،گلزار احمد نے ڈی پی او وہاڑی سے میڈ یسن کی ادویات کے کاروبار سے منسلک فارما ڈسٹر ی بیوٹروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کے مقدمات کے اندراج اور ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم کی برآمد گی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پولیس نے تحفظ فراہم نہ کیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔