بورے والا: نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور تاجر سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ مجاہد کالونی جٹ کریا نہ سٹو پر گذشتہ شب 8بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور تاجر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25ہزار سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چوکی تاج پور ہ کے علاقہ اڈا عمر کے نزدیک گذشتہ شب نامعلوم ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار زمیندار کو روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔واقعات کے اطلاع پولیس کو کر دی گئی جوکہ مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔