بورے والا: مختلف واقعات میں شہری کی موٹر سائیکل،بکریاں،سرکاری
لکڑی چوری اور ناجائز اسلحہ میں پولیس نے مقدمات درج کر لیئے ۔ غلام رسول بھٹی
سکنہ مرتضی ٹاﺅن اپنی موٹر سائیکل پر گذشتہ روز عارف بازار میں آیا اور ہوٹل کے
باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چائے پینے کےلئے چلا گیا واپس آ کر دیکھا تو
ملزم عاطف کمہار سکنہ مجاہد کالونی اس کی موٹر سائیکل
چوری کرکے فرار ہو چکا تھا۔ ریاض احمد بھٹی موضع بھٹیاں
کے مویشی بھانہ سے ملزم ندیم ڈھڈی نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 35ہزار مالیت کی
دو بکریاں چوری کر لیں۔ چوکی تاجپورہ پولیس نے ملزم ناصر سکنہ 367ای بی کو لاکھوں
روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کر کے لے جاتے ہوئے چارساتھیوں سمیت حراست میں لے
کر مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناءپولیس نے ناجائز اسلحہ میں محمد یونس اور عمران
،سکنہ 523ای بی کو گرفتار کر کے ان سے پسٹل اور بندوق برآمد کر کے مقدمہ درج کر
لیا۔ جبکہ ڈکیتی کی دو
مختلف وارداتوں میں ڈاکو موبائل ،نقدی اور باراتیوں کو زخمی کر کے فرار ہو گئے
۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 247ای بی کا رہائشی احسان اللہ گذشتہ روز اپنے دو
ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گگو منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ تین
نامعلوم ڈاکوﺅں نے روک کر ان سے موبائل فون اور نقدی 79 سو روپے کی رقم چھین کر
فرار ہو گئے ۔محمد امین باراتیوں کے ہمرا ہ گذشتہ روز پاکپتن سے چک نمبر 201ای بی
میں آرہے تھے کہ ان ساتھ موٹر سائیکل پر نسیم اور عاصم بھی تھے اسٹیشن کے قریب
پہنچے تو پیچھے سے دو نامعلوم افراد جو کہ موٹرسائیکل پرسوار تھے آگئے اور روکنے
کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا پولیس نے الگ الگ مقدمات
درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔