Pages - Menu

اتوار، 16 مارچ، 2014

تھانیدار کی پھرتیاں، گینگ ریپ کے مقدمہ میں نو سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا

بورے والا:  تھانیدار کی پھرتیاں، گینگ ریپ کے مقدمہ میں نو سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا، ڈی پی او وہاڑی نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر اے ایس پی بوریوالا تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واقعات کے مطابق چک 229ای بی کی خاتون عائشہ بی بی زوجہ نورنگ پڈھیار نے ڈی پی او وہاڑی کی دی گئی درخواست میں بتایا کہ مورخہ 25جولائی 2004کو ملزمان اسلم اور تنویر نے ملزمہ آسیہ کے ہمراہ میری 15سالہ نابالغ بچی پروین کو اغواء کر کے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جس کا مقدمہ نمبری 245/04 بجرم11/10-7/79 اسلامک لاءتھانہ گگومنڈی میں درج ہوا اور عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزم اسلم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال بجرم زناءاور 10سال بجرم اغواء سزا ہو گئی لیکن دوسرا ملزم تنویر مفرور ہو گیا تھاجسے فاضل عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تقریباََ ساڑھے نو سال بعد تھانہ گگومنڈی کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد جاوید نے مفرور اشتہاری تنویر کو گرفتا ر کر کے بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا حالانکہ مقدمہ کی پہلی تفتیش میں سب انسپکٹر محمداشرف نے اسے گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت بھیجا تھا۔ عائشہ بی بی نے ڈی پی او وہاڑی آرپی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور بے گناہ کر نے والے تفتیشی آفیسر محمد جاویدکے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سزاد ی جائے اور اسے انصاف مہیا کیا جائے ۔



0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔