بورے والا: بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے ایکٹ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جس میں نظام کی بہتر ی کے لئے تعلیم اور صحت کی اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، ایک مقامی این جی اواور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ سے مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق ایک مقامی این جی اواور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے شمیلہ اسلم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے ایکٹ 2013میں بلدیاتی اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے ۔انہوں نے این جی او کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے عوام میں نئے بلدیاتی نظام سے آگاہی کی مہم شروع کی ہے کیونکہ مستقبل اس نئے قانون کے تحت میں تعلیم اور صحت کی اتھارٹیز قائم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا مقامی حکومتوں کے ایکٹ کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کی تعریف کی گئی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔