بورے والا: نہری پانی چور، منشیا ت فروش، واپڈ ٹیم پر حملہ اور دوکان میں نقب لگا نے والے عناصر کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ڈی او محکمہ انہار بوریوالا نے راجباہ میں پائپ لگا کر نہر ی پانی چوری کرکے فصلوں کو سیراب کر نے والے زمینداروں فیض احمد چوہان، ارشاد ساکنان 126ای بی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مقدمہ درج کر وا دیا۔تھانہ سٹی میں منشیات فروش عبدالرزاق سکنہ 259ای بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 4لیٹر شراب برآمد کر لی۔انوار الحق سکنہ 331ای بی کے ملزم محمد حسین کچھی سکنہ 337ای بی نے ساتھیوں کے ہمراہ درخت چوری کر لیئے ۔محمد شیعب طارق سکنہ 187ای بی کی کریانہ کی دوکان سے ملزمان عمران عرف مانی اور اس کے چھ ساتھیوں نے تالے توڑ کر 1لاکھ مالیت کا سامان ،موبائل کارڈ وغیر ہ چوری کرلیے ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن بشیر احمد تھراج چک نمبر471ای بی میں لائن مین محمد اقبال کے ہمراہ عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن کاٹنے کےلئے گئے تو ملزم محمد سعید کمہار اور اس کے ساتھی نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جیب سے 75سو روپے نکال لیے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ دریں اثنا تین نا معلوم ڈاکوﺅں نے زمیندار کو روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 122ای بی کا زمیندار ذوالفقار ارائیں گذشتہ شب اپنے رقبہ واقع چک نمبر 120ای بی میں کھیتوں کو پانی لگانے کےلئے اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہا تھا کہ تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسے روک لیا اور رسیوں سے باند ھ کر تشدد کیا قریبی کھیت میں پھینک کر اس کا مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔