بورے والا: پولیس نے مویشی چورگینگ کے ارکان گرفتارکرلیے۔ علاقہ میں ہونے والی درجنوں متعدد وارداتوں میں ملوث چوروں کے سرغنہ نے تفتیشی افسر کو مبینہ جھوٹی درخواستوں میں الجھا دیا اہل علا قہ نے ڈی پی او وہاڑی سے گینگ کے باقی ارکان کو گرفتار کر کے برآمدگیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 317ای بی کے رہائشی مویشی چوروںاللہ یار ،اللہ رکھا ،اور فخر وغیر ہ جنکا تعلق سجادی چاولیانہ گینگ سے ہے انہوں نے تھانہ سٹی ،صدر سمیت سرکل بوریوالا سے بکرے چوری کی متعدد وارداتیں کیںگینگ کے ارکان سجاد عرف سجادی ،فخر عرف فخر ی ،محمد پناہ ،عادل ،مصطفی و دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات نمبر 64/14تھانہ صدر میں 105-141 درج ہیں ۔پولیس چوکی 457ای بی کے انچارج مہر عباس نے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مسروقہ مویشی بھی برآمد کئے ہیں جبکہ اس گروہ کے دیگردرجنوں ارکان ابھی تک روپوش ہیں ۔اس گینگ کی سرغنہ انور بی بی اور علاقہ کابااثرزمیندار ہے یہ گروہ خیرات مانگنے کے بہانے علاقے میں پھیل جاتا ہے اور موقع ملتے ہی مویشی چوری کر کے دیوان صاحب میں اپنے ڈیرہ پر پہنچا دیئے جاتے ہیں وہاں سے اس گروہ میں شامل قصائی اور بیوپاری ان سے جانور خرید کر آگے فروخت کر دیتے ہیںگروہ کے ارکان نے اب تفتیشی افسروں کوالجھانے کےلئے ان کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر انہیں انکوائر یوں میں پھنسا دیا ہے تاکہ تفتیشی افسران ان سے مزید برآمدگیاں نہ کر پائیں شہریوں سابق ناظم چوہدری عبدالر شید بگیانوالا ،میاں محمد افضل ،مہر مشتاق احمد اور دیگر نے ڈی پی او وہاڑ ی سے مطالبہ کیا ہے کہ گینگ میں شامل تمام روپوش ارکان کو گرفتار کر کے ان سے چوری ہونے والے مال مویشی برآمد کئے جائیں تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔