بورے والا: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دن دیہاڑے نوڈاکو دو وارداتوں میں موٹر سائیکلوں کے تاجر اور آئر ن سٹو ر مالک کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات، فون چھین کرفرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی تاجر مرزا سہیل احمد جو کہ آئر ن سٹو ر کا مالک ہے گذشتہ دوپہر چھ نامعلوم ڈاکو نے ان کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 28ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے جبکہ تاجر ظہور احمد سکنہ یوسف بلاک جس نے چونگی نمبر 5پر موٹر سائیکلوں کی خرید وفروخت کا شوروم بنا یا ہو ا ہے گذشتہ شب آتشیں اسلحہ مسلح تین نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل پر سوا ہو کر اس کے شوروم پر آگئے دو ڈاکو نے اندر داخل ہو کر تاجر سے 3لاکھ سے زائد کی نقدی رقم چھین لی جبکہ ایک مسلح ڈاکو باہر پہر ہ دیتا رہا ڈاکو لوٹنے کے بعد شور وم کے مالک کو دفتر کے اندر بند کر کے فرار ہو گئے ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔شہر میںڈکیتی کی روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف ہراس پھیل چکا ہے۔شہر یوں نے ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔