بورے والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ ادویات چوری سکینڈل میں ملوث عملہ کے خلاف اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انٹی کرپشن وہاڑی نے انکوائری شروع کر دی ۔ عملہ آج طلب، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی ادویات کو عملہ نے خر دبرد کر لیا تھااور آپس میں حصہ برابر تقسیم نہ ہونے پر ادویات چوری کا علم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال کو ہو گیا جس نے انکوائر ی کا حکم دیاتو جرم ثابت ہو گیا اور ملوث عملہ نے ادویات چوری کی رقم خزانہ میں جمع کروا دی مگر ڈی ایچ او اور ای ڈی او ہیلتھ نے معاملہ کو سزا کی بجائے لٹکا دیا اخبارات میں خبر شائع ہونے پر محکمہ ا نٹی کرپشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسپنسرزاہد ،شاہد اسلم ،وارڈ سرونٹ اور دیگر ذمہ دار ان کو انکوائر ی کےلئے نوٹس جاری کرکے آج اپنے دفتر وہاڑی میں طلب کر لیاہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔