بورے والا: نامعلوم کار پر سوارافراد نے مانا جملیرا روڈ سے موٹر سائیکل پر سوار زمیندار کو اغواء کر لیا اور موٹر سائیکل پھینک کر اسے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 309ای بی کا رہائشی زمیندار اللہ دتہ جس نے دو شادیا ں کی ہوئیں تھیں گذشتہ روز دن دیہاڑے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڈامانا موڑ کر طر ف آرہا تھا کہ چک نمبر265 ای بی کی حدود میں کار پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسے زبردستی موٹر سائیکل سے اتار کراپنی کار میں بٹھا لیا اورموٹر سائیکل کو سٹرک کے کنارے پھینک کراسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لےگئے 15 پر وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ آخری اطلاعا ت کے مطابق زمیندار اور اغواءکاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔