بورے والا: جمیعت اہلحد یث کے علماءکی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے اپنے مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر کے لاہور ،ملتان روڈ بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا میں گذشتہ دنوں چک نمبر 265ای بی کے رہائشی محمد یوسف کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج ہو ا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیاتھا ا س کے اندراج اور گرفتار ی کے خلاف مولا نا عبدالحمید شورش،محمد اکرم ربانی ودیگر کی قیادت میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے اہلحد یث مسلک کے علماءکرام اور سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا لاہور، ملتان روڈ کو مرضی پورہ کے نزدیک سے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بند کر دیا اور ٹائر جلائے انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کے خلاف پولیس انتظامیہ نے دباﺅ میں آ کر جھوٹا مقدمہ درج کر کے جمیعت اہلحد یث مسلک کو دبانے کی کو شش کی گئی ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حافظ محمد یوسف کے بے بنیا د مقدمہ کو خارج کرکے رہا کیا جا ئے ۔اگر انتظامیہ نے انہیں انصاف فراہم نہ کیا تو احتجاج کادائر ہ کار وسیع کیا جائے گا اور اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔بعد ازاں انتظامہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔