بورے والا: ڈیلرزکسانوں کو معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملک کو اجناس میں خود کفیل بنا سکیں، ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ ڈنر اور جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی بھٹی نے کہا کہ ان کی ٹیم ڈیلرز کے مفاد کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی بدولت اب کسی ڈیلر کا کوئی ایسا تنازعہ باقی نہ ہے جو کہ حل طلب ہو۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت اور پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کے ساتھ زرعی ادویات کی سیمپلنگ کے مسئلہ پر ہم نے بہتر اشتراک عمل کیا ہے جس کی بدولت مساوی سیمپلنگ ہو رہی ہے ا ور کسی ڈیلر کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز بغیر ڈیلرشپ اور انوائس کسی بھی کمپنی کی زر عی ادویات فروخت نہ کریں اور محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ معیاری زرعی مداخل کی فراہمی سے ہی ملکی زرعی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین ندیم مشتاق رامے نے کہا کہ ہم غلہ منڈی کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے الگ مارکیٹ کے قیام کے لئے اراضی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیںاور امید ہے اس سلسلہ میں کامیابی حاصل ہو گی۔ علاوہ ازیںنئے ڈیلرز کی 15 روزہ ٹریننگ اورلائسنس کے اجراءمیں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر ای ڈی اوزراعت و دیگر افسران کے مشکور ہیں جس کی وجہ سے اب ڈیلرز کو ٹریننگ کے لئے وہاڑی نہیںجاناپڑے گا اور وہ مقامی سطح پر ٹریننگ کر سکیں گے اس موقع پر نئے آئین کی تشکیل کے لئے ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس کے مطابق نئے آئین کے بعد یونین کو باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کروایا جائے گا تاکہ ڈیلرز کی فلاح و بہبوو کے منصوبے شروع کیے جا سکیں اور مزید کہا کہ ہم نے مارکیٹ سے خوف اور بے یقینی کی فضا کا خاتمہ کیا ہے ۔ صدر عدیل مختار انجم نے سالانہ ڈنر اور اجلاس میں شرکت پر تمام ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی طرف تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر حاجی محمد افضل،افتخار احمد،رانا شاہد گلزار،ملک فریاد حسین،شیخ طارق محمود،چوہدری محمد سرور،چوہدری محمد انور، سیدرضوان مشہدی،چوہدری محمد رمضان،منیر احمد بھٹی،چوہدری زاہد اشرف،حاجی محمد یونس، حاجی محمد اشرف سمیت ڈیلرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔