Pages - Menu

بدھ، 12 مارچ، 2014

لاہورروڈ پرماربل فیکٹریوں کےکچرا، ملوں، آرا مشینوں، رکشوں کے شوراوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی


بورے والا: لاہور روڈ پر ماربل فیکٹریوں کے کچرا، ملوں، آرا مشینوں، رکشوں کے شوراور دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ محکمہ ماحولیات سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ شاہ فیصل کالونی کے رہائشیوں سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ ،محمد اقبال ،اخلاق احمد شاہ ،چوہدری محمد یٰسین ،رانا طاہر محمود ،و یگر نے بتایا کہ لاہور روڈ لاری اڈا سے لیکر مل موڑ تک غیر قانونی ماربل فیکٹریاں اور آرا مشینیں لگ چکی ہیں سٹرک سے گزرنے والے رکشے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آبادی کے ساتھ بنائی گئی ملیں اور سڑک کے ساتھ ورکشاپوں میں کالا تیل اور ٹائر جلائے جارہے ہیں جن کے شور اور کچرے کے ڈھیروں، ویسٹ ایج سے سانس کی بیماریاں اور شور سے بہر ہ پن کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ رات کوچلائی جانے والی ملوں کے شور سے قریبی رہائشی آبادی کے لوگ نیند سے محروم ہو کر چڑ چڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ ماحولیات و دیگر ذمہ داراداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔ 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔