بورے والا: واردات میں آٹا چکی کے مالک کی مزاحمت پر تین ڈکوﺅ ں کی فائرنگ اطلا ع پر تھا نہ گگو منڈی پولیس نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو گرفتا ر کر لیا ۔ واقعا ت کے مطابق چک نمبر 255 ای بی کے مشتا ق مغل نے اڈا مانا موڑ کے قریب رہائشی آبادی آٹا پسینے کی چکی لگا ئی ہوئی گذشتہ روزموٹر سائیکل پر تین نامعلوم ڈاکومسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور انہیں لوٹنے کے دوران موٹر سائیکل کی چابی بھی طلب کی جس پر موقع ملتے ہی چکی کے مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅ ں نے ان پر فائر نگ کر دی،لوگوں نے فوری طور پر تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او شاہد لطیف کو فون پر اطلا ع دی جس نے ناکہ بندی کر واتے ہوئے یو سی ملازمین اور عوام کے ہمراہ ڈاکوﺅں کا تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتا ری کےلئے پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔شہر یوں نے بروقت کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے .
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔