Pages - Menu

جمعرات، 30 اکتوبر، 2014

تعلیم زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے اساتذہ طالب علموں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کےلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو مﺅثر طور پر استعمال کریں ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینشن افسر وہاڑی جوا د اکرم

بورے والا: ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر افسر وہاڑی جوا د اکرم نے کہا کہ تعلیم زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے اساتذہ طالب علموں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کےلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو مﺅثر طور پر استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کا راستہ روشنی کی طر ف جاتا ہے جو قوموں کی ترقی اور خوشحالی کےلئے انہتائی ضروری ہے کیونکہ بلند میعار تعلیم کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے ڈویژنل پبلک سکو ل کے طلباءکی کامیابیوں کو سراہا اور طلباءاور طالبات پر زور دیا کہ وہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے درمیان مقابلہ بازی کی فضاءکو فروغ دیں تاکہ انکے سکول کا نام مزید روشن ہو اس سے قبل پرنسپل ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا پروفیسر صلاح الدین چوہدری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اسکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اس کے مستقبل کے منصوبوں کی وضاحت کی بعد ازاں ڈی سی او، وہاڑی جواد اکرم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، وہاڑی رانا سلیم احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالہ سے سکول کے اساتذہ اور طلباءو طالبات کے درمیان اعزازی سرٹیفکیٹ ، شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے. اس سے قبل سکول کے بچوں نے حاضر ین کے سامنے خوبصور ت وارئٹی شو اور ڈرامہ پیش کیا جس میں طلباءو طالبات کی کار کر دگی کو حاضر ین نے بے حد سراہا اور ان کی تعریف کی اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی راؤ محمد اسماعیل، پرنسپل گرامر اسکول وہاڑی، آصفہ جمیل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر رانا محمد اکرم، ٹی ایم او رانا نوید احمد خان، سینئر ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رانا محمد سرور ، ڈاکٹر محمد یعقوب کمال سمیت والدین اور مہمانوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جب تک ملک کے کسانو ں اور مزدوروں کو حقو ق نہیں مل جاتے وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ضلعی صدر پاکستا ن کسان اتحاد ملک ذوالفقار حسین اعوان

بورے والا: پاکستا ن کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان نے کہاہے کہ جب تک ملک کے کسانو ں اور مزدوروں کو حقو ق نہیں مل جاتے وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے کسانوں کے پر امن احتجاج کی وجہ سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو کپاس کی فصل کی خریداری کےلئے 30 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے جس سے کپاس کی قیمتوں میں استحکام آئے گا لہذا کاشتکار فوری طور فصل فروخت نہ کریں ان خیالات اظہار کا انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا انہوں نے کہا ٹریڈنگ کارپو ریشن آف پاکستان کے مارکیٹ میں آنے سے کپاس کی پھٹی کا ریٹ 3200 سو روپے فی من ہو جائے گا جو کہ کسانوں کےلئے ایک خوشی کی خبر ہے انہو ںنے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کا نام استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات کےلئے کام کر رہے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو مستر د کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ضلع وہاڑی کے کسان پاکستان کسان اتحاد کے چیئر مین چوہدری محمد انور اور مرکزی صدر راﺅ طارق اشفاق کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کی زیر قیاد ت کسانوں کے حقو ق کی جنگ لڑتے رہیں گے اس موقع پر ملک محمد امین اعوان ،رانا محمد صفدر ، محبوب منہاس ، ملک اشفاق اور محمد رمضان نے بھی خطاب کیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بیوی مبینہ آشنا اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ خاوند کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئی

بورے والا: بیوی مبینہ آشنا اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ خاوند کو مو ت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئی ۔ واقعات کے مطابق نواحی گاﺅں چک 47کے بی مقتول مظہر حسین کی بیوی نورین فاطمہ کے ملزم جعفر بلوچ سکنہ فضل واہ سے مبینہ مراسم تھے گذشتہ شب مظہر حسین اپنے بیو ی بچوں کے ہمراہ اپنے کمرہ میں سویا ہو ا تھا کہ دو بجے شب کمرہ سے بچوں کے رونے کی آوازیں آنے پر دیگر اہل خانہ بھاگ کر پہنچے تو دیکھا کہ مظہر حسین کمرہ میںخون میںلت پت پڑا ہو ا تھا جس کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا مقتول کی بیوی نورین فاطمہ اپنے آشنا جعفر بلوچ اور دو نامعلو م افراد کے ہمراہ سے نکل کر بھا گ گئی ۔ پولیس تھانہ فتح شاہ نے نعش قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 302/34ت۔ پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 29 اکتوبر، 2014

نوسر باز گروہ نے شادی کا جھانسہ دے کر زمیندار کے بیٹے سے مراسم قائم کر کے نقدی رقم، موبائل فون اور قیمتی سوٹ لوٹ لئے

بورے والا: نوسر باز گروہ نے شادی کا جھانسہ دے کر زمیندار کے بیٹے سے مراسم قائم کر کے نقدی رقم، موبائل فون اور قیمتی سوٹ لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 485ای بی کے زمیندر قاسم علی راجپوت کے بیٹے محمد جاوید سے 22ماہ قبل نوسر باز گروہ کے ارکان محمد اسلم ، محمد مقصود ،تسلیم بی بی ، زیتون بی بی ،محمد اقبال ، محمدمنشاء،محمد حسن ، ساکنا ن 431ای بی نے زیتون بی بی کے ذریعے موبائل فون پر علیک سلیک پیدا کر کے محبت کا ڈرامہ رچا کر شادی کر لی مختلف اوقات میں نوسر باز گروہ زمیندار کے بیٹے سے بلیک میل کر کے 2لاکھ 85ہزارروپے کی رقم وصول کرتا رہا زیتون بی بی 3ماہ تک نکاح کے بعد زمیندار کے بیٹے کے پاس رہنے کے بعد گھر سے موبائل فون اور قیمتی سوٹ لیکر فرار ہو گئی زمیندار اپنی بہو کو لینے کےلئے چک نمبر 431ای بی میں معززین کے ہمراہ گیا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ زیتون بی بی کا پہلے سے نکاح نسیم عباس ولد محمد انور سے ہو چکا ہے اور وہ شادی شدہ ہے زمیندار کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے #
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور آڑھتی چوہدری منیر احمد ایڈوکیٹ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

بورےوالا: پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور آڑھتی چوہدری منیر احمد ایڈوکیٹ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ ہی پر ادا کی گئی نماز جنازہ میں بار ممبران انکے عزیز واقارت کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انکی وفات کے سوگ پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اور پیسٹی سائیڈ ڈیلر یونین کی طرف کاروبا ر مکمل طور پر بند رہا مرحوم کی قل خوانی آج مورخہ 30اکتوبر بروز جمعرات صبح 8بجے مسجد غلام مصطفی وہاڑی بازار میں ادا کی جائے گی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

واپڈ ا کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاںبحق

بورے والا: واپڈ ا کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق مجاہد کالونی بوریوالاکا رہائشی واپڈ ا کا لائن مین سجوار علی جو کہ حاجی شیر سب ڈویژن میں کا م کر تا تھا گذشتہ روز لائن کا کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔مرحوم کی نما ز جنازہ مقامی قبر ستان میں ادا کر دی گئی ان کی وفات پر انور بھٹی، ساجد خورشد خالد ہاشمی، اکبر علی، ملک رضوان، سیف رضوان اور اسد خان سمیت دیگر افراد نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 28 اکتوبر، 2014

تلخ کلامی پر فارم کے مالک نے فائرنگ کر کے ملازم کو قتل کر دیا

بورے والا: تلخ کلامی پر فارم کے مالک نے فائرنگ کر کے ملازم کو قتل کر دیا۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 327ای بی کا رہائشی سلامت علی جوکہ فارم پر مزدوری کر تا تھا گذشتہ روز دوائی لینے کےلئے کمرے گیا کہ مالک غلا م شاہ نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ کچھ دن پہلے ملزم کے ساتھ اس کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس نے قتل کا مقددرج کر کے تفتیش شروع کر دی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

مسیحی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

 بورے والا: مسیحی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق یعقوب آباد گلی نمبر 2کے رہائشی عنایت مسیحی نے رپورٹ درج کر وائی کہ مبینہ ملزم شمعون مسیح نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ روز مسیح قبرستان میں واقع قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے وہاں پر دیواریں تعمیر کر کے غسل خانے اور واش رومز تعمیر کر رہا ہے جن کو وہ تعمیر کے بعد کرایہ پر دینا چاہتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر راہ زنی کی واردات کے دوران راہگیر خاتون سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر س چھین کر فرار

بورے والا: پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر راہ زنی کی واردات کے دوران ایک راہگیر دیہاتی خاتون سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر س چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے نواحی دیہات کی رہائشی راہگیر خاتون (ش) گذشتہ روز دوپہر کے وقت کالج روڈ پریس کے سامنے سے پرس ہاتھ میں لئے گزر رہی تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے زبردستی اس سے پر س جس میں نقد ی رقم پانچ ہزار روپے اور اس کے بیمار خاوند کی ادویات اور ڈاکٹر ی نسخہ جات تھے چھین کر فرا ر ہو گئے موقع پر موجود شہریوں نے پیچھے کیا مگر وہ بچ نکلے 15پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن کو اطلاع کر دی گئی موقع ایس آئی محمد انور پہنچے جو کہ مصروف تفتیش ہیں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پولیس نے منشیا ت کے مختلف اڈوں پر چھاپے ما ر کر ایک عورت پھولن دیوی سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے ایک کلوسے زائد چرس اور37 لیٹر شراب برآمد

 بورے والا: تھانہ سٹی پولیس نے منشیا ت کے مختلف اڈوں پر چھاپے ما ر کر ایک عورت پھولن دیوی سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے ایک کلوسے زائد چرس اور37 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی بوریوالا کے ایس ایچ او عبدالکریم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ گذشتہ روز چھاپے مارکر مجاہد کالونی بوریوالا گلی نمبر3 سے کبریٰ بی بی عرف پھولن دیوی سے ایک کلو 30 گرام چرس، محمد ابراہیم لکڑمنڈی سے ڈھائی سو گرام چرس، عمران موچی گلی نمبر 5 مجاہد کالونی سے210 گرام چرس،عالم زیب پٹھا ن سکنہ شاہ فیصل کالونی گلی نمبر4 سے 110گرام چرس نور حسین قصائی ، سے 15 لیٹر شراب ،محمد یونس کھوکھر سکنہ معصوم شاہ 15لیٹر شراب ،محمد ریاض بھٹی سکنہ عظیم آباد سے 5لیٹر شراب ،ہارون مسیح اور نذیر مسیح سے 1،1لیٹر شراب برآمد کر کے منشیا ت ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات بھیج دیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 27 اکتوبر، 2014

حضرت سیدنا فاروق اعظم کی شہادت کے موقع پر ایک عظیم شان سیمینار کا انعقاد

بورے والا: حضرت سیدنا فاروق اعظم کی شہادت کے موقع پر پریس کلب بوریوالا میں ایک عظیم شان سیمینار چوہدری ارشاد احمد جٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وکلائ، تاجران، علماءاکرام ،طلباءاور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت مولانا قاری مختار احمد قادری نے حاصل کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل رہنما قاری عابد حسین فاروقی نے سرانجام دیئے سید نا فاروق اعظم کی شہادت کے سلسلے میں مولانا حیات سعید ی، قاری جان محمد ظہیر، ضلعی صدر قاری محمداصغر بیان کیا اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے اور قاری اصغرنے ملکی حالات اور موجودہ ملکی حالات کی بہتری کےلئے دعا کروائی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والااور واپڈا دفاتر سے دو روز کے اندر چار موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے

بورے والا:  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والااور واپڈا دفاتر سے دو روز کے اندر چار موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا کا ایمبولینس ڈرائیور مشتاق احمد گوجر سکنہ چک 325ای بی گذشتہ شب آٹھ بجے گیراج میں اپنی موٹر سائیکل CD70نمبر 5325VRN کھڑی کر کے ایمر جنسی وارڈ میں اپنی ڈیوٹی بارے معلوم کرنے گیا اور صر ف 15منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی چک 80/12-L کا زمیندار محمد زبیر وڑائچ ایک بجے دن واپڈا دفاتر وہاڑی بازار میں بجلی کا بل درست کر وانے آیا ہوا تھا اور اپنی موٹر سائیکل نمبر 6605-LFL دفتر کے گیٹ کے اندر  کھڑی کر کے صر ف پانچ منٹ بعد واپس آیا تو نامعلوم چور لاک کھو ل کر موٹر سائیکل لے اڑے۔ وجاہت علی سکنہ Kبلاک بھی اپنا بل درست کروانے واپڈا دفتر گیا اور سب دویژن آفس کے سامنے اپنی سی ڈی موٹر سائیکل نمبر 5858 VRBلاک کر دی تو تھوڑی دیر بعد دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی علاوہ ازیں چک 265ای بی کا عبدالرحمان بھی گذشتہ روز صبح ساڑھے د س بجے واپڈا دفاتر گیا اور اپنی ہنڈا موٹر سائیکل 125نمبر ی9236 VRB لاک کر کے دوسری منزل پر گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی پولیس تھا نہ ماڈل ٹاﺅن نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناءڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی کی ہدایت پر بوریوالا سرکل پولیس کے تمام تھانوں نے بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دروان چھ تھانوں نے کاروائی کرتے ہوئے 70کے قریب موٹر سائیکل پکڑ کر بند کر دیئے ہیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کے اے ایس آئی مظہر فرید گوندل کی شادی گڑھا موڑ میں بخیر و خوبی انجا م پائی

بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے اے ایس آئی مظہر فرید گوندل کی شادی گذشتہ روز ان کے آبائی گاﺅں چک 114/ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں بخیر و خوبی انجا م پائی۔ دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن آصف سعید منہیس، ڈی ایس پی دنیا پور مہر محمد اسحاق سیال، ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ ریڈر ڈی ایس پی حاجی طاہر بھٹی ،بوریوالا پریس کلب کے صدر احمد وسیم شیخ ،نائب صدر شاہد اکبر طور سابق نائب تحصیل ناظم بوریوالا غلام مصطفی بھٹی ،سابق ناظم مجاہد کالونی سردار خالد محمو د ڈوگر کے علاوہ پولیس ملازمین ،عزیز و اقارب سیاسی سماجی حلقو ں کے نمائندہ اور معززین علاقہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 26 اکتوبر، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرضی پورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد میں دس لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک تقسیم


بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرضی پورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد میں دس لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گلی نمبر6مرضی پورہ ملتان روڈ پر 7مئی 2014کو محمد سلیم نامی شخص کے زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کا بیٹا علی حیدر اور بیٹی صائمہ سلیم ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ باقی خاندان کے افراد زخمی ہو گئے تھے اس خاندان کی مالی امداد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو درخواست بجھوائی تھی اور اس سلسلہ میں مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان کے لئے مکان کی تعمیر اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے دس لاکھ روپے کی امدادی رقم جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا اور اس امدادی رقم کی متاثرہ خاندان میں چیکوں کی ادائیگی کے لئے ایک سادہ اور پروقار تقریب ٹی ایم اے بورے والا میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد،ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ،تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان،ٹی ایم او رانا نوید احمد خان،ملک منظور احمد،چوہدری محمد عاشق آرائیں،ساجد شریف،چوہدری محمد صغیر رامے،میاں ندیم اقبال،طالب حسین بھٹی،حافظ رضوان عابد،محمد ممتاز پٹواری و دیگر شہریوں نے شرکت کی اور اس موقع پر خاندان کی سربراہ خورشید بی بی کو 5لاکھ 33ہزار332روپے،اس کے بیٹے وسیم سلیم کو 88ہزار 888روپے جبکہ چار بیٹیوں طاہرہ سلیم،سمیراسلیم،نازیہ سلیم اور سائرہ سلیم کو فی کس 94ہزار 445 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایسے واقعات میں ضرورت مند افراد کی بھرپور مالی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کسی کے دکھوں کا مداوا تو نہیں لیکن اس سے ان کی حوصلہ افزائی اور ضروریات زندگی پوری کرنے میں مدد ضرور ملے گی انہوں نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھر پور سراہا اور کہا کہ انہوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

علم کی روشنی کو گھر گھر پہنچا کر ہم اپنے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمد ارائیں

بورے والا: علم کی روشنی کو گھر گھر پہنچا کر ہم اپنے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ دیہات میں پرائیویٹ سیکٹر میں الغنی ایجو کیشنل کمپلیکس کے قیا م سے بچے اپنے دیہات میں معیار ی تعلیم حاصل کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیرا حمد ارائیں نے چک نمبر 287ای بی میں الغنی ایجو کیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان کو اندرونی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دورہ اقتدار میں جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا گذشتہ ساٹھ سالوں میں ہمارے دشمن بھی نہیں پہنچا سکے ۔پیپلز پارٹی ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہے زرداری اور ثالثی کرنے والے لوگ دھرنوں میں اپنے آپ کو زند ہ کر رہے ہیں ۔ ہماری حکومت کو قومی ادارے تباہ حال میں ملے اور معیشت کی رہی سہی کثر عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنوں میں نکال دی ہماری ترقی کا پہیہ رک گیا تاہم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ہماری حکومت نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ 2017میں بجلی بحران پر قابو پا لیں گے انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے آپ کے علا قہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی کاوشوں سے بوریوالا ہسپتال کی اپ گریڈ یشن اور دل کے وار ڈ کی تعمیر ،زرعی یونیورسٹی کا قیام بوریوالا ،چیچہ وطنی عارفوالا لڈن روڈ ز کی دور رویہ تعمیر کچی پکی ،جملیرا ، گگو روڈ کی مرمت کا کام زور شور سے جاری ہے جو راوں سال مکمل ہو جائے گا اور آئندہ سال میں پونے چار ارب روپے کی لاگت سے بوریوالا، گگو منڈی اوردیہات میں سیوریج ، پینے کا صاف پانی ،سولنگ کے بڑے منصوبے شروع کیے جار ہے ہیں۔ تقریب سے چوہدری ساجد شریف رہنما مسلم لیگ ،چوہدری عبدالطیف چیئر مین سکول نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری شاہدانور ، چوہدری محمد یٰسین نمبر دار ، سرور نمبردار ، حافظ محمد ارشد ، مبارک جٹ ، نوید احمد ، چوہدری تنویر ایڈوکیٹ ، نذیر احمد ،ڈاکٹر محمد بوٹا ، ڈاکٹر قیصر سمیت معزز ین اور بچوں کی کثیر تعدا د موجود تھی۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 25 اکتوبر، 2014

اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تعزیے اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تعزیے اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 24 اکتوبر، 2014

ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا، محرم الحرام کے دوران مذہبی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منافقرت پھیلانے والے شرانگیز عناصر کی حوصلہ شکنی کریں،پولیس اور سول انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی،تعزیہ اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے علاوہ علم کے ذیلی جلوسوں کے راستوں پر سٹرکوں کی مرمت، صفائی کے انتظامات اور بجلی کی تاروں کو ہٹانے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمپٹنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں مقامی سطح پر تمام مسالک،سیاسی و سماجی تنظیموں،تاجروں اور دیگر تمام ذمہ دار شہریوں کو امن و امان کے قیام میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے حوالہ سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیئے ہیں محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اگر کہیں بھی اسلحہ کی نمائش ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا اور سخت کاروائی کی جائے گی اجلاس سے معروف عالم دین مولانا عبدالرﺅف نعمانی،مولانا قاری محمد شاہد رضا،عبدالحفیظ تبسم،بزرگ تاجر راہنما چاچا ملک محمد اسلم،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا، انجمن حیدریہ کے فنانس سیکرٹری ملک منیر احمد بھٹہ،سید نسیم احمد نقوی اور دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں تحصیلدار رانا اعجاز احمد خاں ،ایکسئین بلدیہ ملک منظور احمد،چیف آفیسر چوہدری نثار احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس،راﺅ نور محمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ نے امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تعزیے اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور ان روٹس پر جاری سٹرکوں کی مرمت و دیگر کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کے خلا ف احتجاجی ریلی نکالی

بورے والا: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کے خلا ف پریس کلب کے باہراحتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گذشتہ روز جامع مسجد ڈی بلاک سے شرو ع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کی راﺅ ارشاد احمد، مجلس احرارکے قاری عبدالشکور، قاری شاہین احمد، حافظ اعجا ز رسول ،مولانا مقبول احمد ،قاری شاہ محمد ،قاری عبدالطیف نے قیادت کی پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی رہنما مولانا عبدالخالق وٹو، مجلس امراءاسلام بوریوالا کے صدر مولانا عبدالشکور احراری ،مولانا مقبول احمد،قاری شاہین اقبال تحصیل صدر جے یو آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باطل قوتیں ایک سازش کے تحت حق سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے بلوچستان میں ایک ہی روز میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات کا ہونا حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازشیں کررہی ہے اس نازک صورتحال میںتمام مسالک کے اکابرین کو باہمی اتحادسے اس سازش کو ناکام بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی اقدار کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم کے سامنے مولانا فضل الرحمن کا کردار سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن انکی قیادت میں ملک میں ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پانچ افراد بیوٹی پارلر میں میک اپ کےلئے آنے والی دلہن کو لے کر فرار

بورے والا: پانچ افراد بیوٹی پارلر میں میک اپ کےلئے آنے والی دولہن کو لے کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یعقوب آباد گلی نمبر 12کی رہائشی آسیہ بی بی جس کا نکاح پہلے ہی ہو چکا تھا مگر اس کی رخصتی ابھی ہونا باقی تھی اور گذشتہ روز اس کی رخصتی کی تقریب ہونا تھی اور اس سلسلہ میں میک اپ کروانے کے کےلئے مقامی بیوٹی پارلر میں گئی تو وہاں سے ملزم شہزاد احمد اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اس کو کار میں زبردستی اغواء کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ینگ لائر ز فورم کے نائب صدر کی ہمشیرہ کی شادی میں پنجا ب بار کونسل اور بوریوالا بار کونسل کے وکلاء کی شرکت

بورے والا: ینگ لائر ز فورم کے نائب صدر کی ہمشیرہ کی شادی میں پنجا ب بار کونسل اور بوریوالا بار کونسل کے وکلاء کی شرکت ۔ تفصیلات کےمطابق ینگ لائرز فورم کے نائب صدر محمد شفیق گھمن کی ہمشیرہ کی شادی گذشتہ روز بخیر و خوبی انجام پائی شادی کی تقریب میں پنجاب بار کونسل کے ممبرشپ کے امیدواران میاں مظہر حسین ایڈوکیٹ، اعجاز احمد خاں بلوچ ایڈوکیٹ، جاوید ہاشمی ایڈوکیٹ، جعفرطیار بخاری ایڈوکیٹ، صدر بار بوریوالا ایاز احمد گھمن ایڈوکیٹ، چوہدری منظور احمد لالی ایڈوکیٹ، صدر ینگ لائز فورم مہر افتخار احمد ایڈوکیٹ، چوہدری سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ سمیت ان کے عزیز اقارب نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 22 اکتوبر، 2014

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی رکنیت بحال کر دی

بورے والا: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بوریوالا کے صوبائی حلقہ پی پی 232سے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی رکنیت بحال کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے حلقہ پی پی 232سے ناکام امیدوار پیر غلام محی الدین چشتی کی انتخابی عذر داری کا فیصلہ سناتے ہوئے 17اکتوبر کو اس حلقہ سے منتخب ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی کامیابی کو معطل کر کے 90روز کے اندر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم سنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی یوسف کسیلیہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ختم کر دیا تھا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں چیلنج کر رکھا تھا جس کی سماعت آج ہوئی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ناصر الملک ،جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس امیر ہانی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے آج رٹ کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی طر ف سے ان کے وکلاءشوکت اور جسٹس (ر) جہانزیب رحیم نے عدالت عظمیٰ میں دلائل دیئے چوہدری یوسف کسیلیہ کی بطور ایم پی اے بحالی پر ان کے حامیوں نے جشن منایاڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کار کنوں میں مٹھائی تقسیم کی 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مقامی آڑھتی سے تین لاکھ روپے کیش لوٹ لیا

بورے والا: تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مقامی آڑھتی سے تین لاکھ روپے کیش لوٹ لیا اور مزاحمت پر اسکے ساتھی کو رائفل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک 36کے بی اڈہ جملیرا کا آڑھتی بشیر احمد پنوار اپنے ساتھی اللہ رکھا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر عار فوالا میں شیخ راحیل کو تین لاکھ روپے کیش دینے جا رہا تھا کہ گذشتہ روز ساڑھے سات بجے شام چک 269ای بی کے قریب ایک موٹرسائیکل 125پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک لیا ۔اللہ رکھا جوکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا کو نہ رکنے پر بندوق کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور تین لاکھ روپے رقم کا تھیلہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مضروب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا پولیس تھانہ صد ر نے زیر دفعہ 382ت۔ پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کرد ی#
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 21 اکتوبر، 2014

سابق مسیحی ممبر تحصیل کونسل اور اسکے بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر مسیحی برادری کا ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بورے ولا: سابق مسیحی ممبر تحصیل کونسل اور اسکے بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر مسیحی برادری کا ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ڈی پی او وہاڑی کا مقدمہ خارج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق اقلیتی ممبر تحصیل کونسل شمعو ن چوہان مسیح ان کے بھائیوں آصف مسیح اور اصغر مسیح کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کی طر ف سے بے بنیاد اورچوکی انچارج ڈلن بنگلہ ظفر اقبال گروا ہ کی طر ف سے رکشہ ڈرائیور جبار مسیح کی جھوٹے مقدمہ میں گرفتار ی کے خلاف مسیحی برادری نے سابق صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے پولیس کے خلاف زبردستی نعرے بازی کی اور جھوٹا مقدمہ خارج کرنے اور جبار مسیح کی رہائی کا مطالبہ کیا اس موقع پر چوہدری ایاز احمد گھمن ایڈوکیٹ ، چوہدری بشارت علی گجر ایڈ وکیٹ دیگر وکلاءاور نمبردار رحمت مسیح ،حنیف مسیح ،منیر مسیح اشفاق مسیح ، مختار مسیح کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی ایس پی آفس بوریوالا میں موجود ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر سے ہمایوں شکیل چیمہ دیگر وکلاءاور مسیحی نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں ڈی پی او وہاڑی کی طر ف سے جھوٹے مقدمے کو خارج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا اور ہمایوں شکیل چیمہ کی ہدایت پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے #
مکمل تحریر اور تبصرے>>

انصاف نہ ملنے پر پولیس کے خلاف بچوں سمیت خوسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کو آدھا انصاف مل گیا

بورے والا: انصاف نہ ملنے پر پولیس کے خلاف بچوں سمیت خوسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کو آدھا انصاف مل گیا ڈی پی او کے حکم کے باوجود کرم پور پولیس نے خاتون کے آدھے مویشی واپس کئے قیمتی پالتو بھینس کی جگہ لاغر اور کم قیت بھینس واپس کر نے پر خاتون کا احتجا ڈی پی او نے 24 گھنٹوں میں مویشی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم پور پولیس کی جانب سے ایم پی اے کے ایماءپر بااثر افرادکے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پالتو مال مویشی زبردستی لے کر جانے کے خلاف 247ای بی کیہ بیوہ خاتون ارشاد بیگم نے گذشتہ روز اپنی دو معصوم بیٹیوں کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تو ڈی پی او وہاڑی نے اسے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا کے ایس ایچ او تھا نہ کرم پور کو حکم دیا کہ بیو ہ خاتون کے مال مویشی واپس کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ڈی پی او صادق ڈوگر کے حکم پر پولیس نے 12گھنٹوں میں بیوہ خاتون کے آدھے مال مویشی واپس کر دیئے جس میں اسکی ایک قیمتی بھینس کے بدلے میں ایک لاغر اور کم قیمت بھینس واپس کر دی جس پر خاتون دوبارہ ڈی پی او کے روبرو پیش ہو گئی اور پولیس کی اس مبینہ زیادتی پر احتجا ج کیا جس پر ڈی پی او وہاڑی نے پولیس کو 24گھنٹوں میں خاتون کے مال مویشی واپس کر نے کا حکم ددے دیا تاہم خاتون کی درخواست پر کاروائی نہیں ہوئی #
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 20 اکتوبر، 2014

انصاف نہ ملنے پر بیوہ خاتون کی دو کمسن بچیوں اور معمر باپ کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے باہر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش

بورے والا: انصاف نہ ملنے پر بیوہ خاتون کی دو کمسن بچیوں اور معمر باپ کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے باہر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش، پولیس اہلکاروں اور مقامی شہریوں کی مداخلت پر خاتون اور بچے المنارک حادثے سے بچ گئے،تین ماہ قبل خاتون کے مال مویشی کرم پور پولیس بااثر زمینداروں کے ہمراہ زبردستی لے گئی،انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کہیں سے انصاف نہ ملنے پر یہ انتہائی قدم اُٹھایا،متاثرہ خاتون ارشاد بیگم کی دہائی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں247ای بی کی رہائشی بیوہ خاتون ارشاد بیگم نے آج اچانک اپنی دو کمسن بچیوں اور معمر باپ سردار علی کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس بورے والا کے باہر اپنے سمیت سب پر پیٹرول چھڑک کر ماچس سے آگ لگانے کی کوشش کی تو موقع پر موجود شہریوں اور ڈی ایس پی آفس کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے بڑی مشکل سے یہ المناک حادثہ رونما ہونے سے روک دیا خاتون ارشاد بیگم نے الزام عائد کیا کہ تین ماہ قبل تھانہ کرم پور کا اے ایس آئی خضر حیات (ن) لیگ کے ایم پی اے نعیم خاں بھابھہ کے ایماءپر بااثر زمینداروں سید آغاز شاہ،نیاز شاہ اور اقبال شاہ وغیرہ کے ہمراہ اُسکے گھر میں گھس کر بغیر کسی مقدمہ کے اُسکا واحد ذریعہ معاش پالتو مال مویشی زبردستی کھول کر لے گئے جس کے بعد وہ اپنے مال مویشیوں کی واپس کے لیے ڈی پی او وہاڑی سے لیکر آئی جی پنجاب تک انصاف کی بھیگ مانگتی رہی جب وہ مایوس ہو گئی تو فیصلہ کیا کہ ایسی زندگی سے بہتر ہے کہ وہ اپنے بچوں سمیت زندگی کا خاتمہ کر لے اس نے الزام عائد کیا کہ وہ ڈی پی او وہاڑی کے پاس انصاف کے لئے گئی میرے لئے انصاف کے تمام دروازے بند ہو گئے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور چیئرمین سی پی ایل سی ضلع وہاڑی سہیل صابر چوہدری بھی موقع پر پہنچ گئے اور خاتون ارشاد بیگم کو انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈی پی او وہاڑی نے خاتون کی درخواست پر ذمہ داروں کے خلاف کروائی کا بھی حکم دیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 18 اکتوبر، 2014

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی صاحبزادی کی شادی بخیر و خوبی سرانجام پائی

بورے والا: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی بوریوالا معروف ٹرانسپورٹر چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی صاحبزادی اور بیرسٹر عمران ارشاد کی ہمشیرہ رابعہ ارشاد ارائیں کی شادی گذشتہ روز معروف بزنس مین شیخ محمد سلیم مرحوم کے صاحبزادے شیخ عمران سلیم سے بخیر و خوبی سرانجام پائی۔ قائد اعظم سٹیڈیم بوریوالا میں منعقدہ تقریب سعید میں معروف عالم دین علامہ سید محمد محفوظ الحق شاہ نے نکاح پڑھایا ۔ تقریب سعید میں صوبائی وزیر کواپریٹو پنجاب ملک محمد اقبال چنٹر ،مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی بوریوالا چوہدری نذیر احمد ارائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ، مسلم لیگ ن کے ارکان پنجا ب اسمبلی میاں ثاقب خورشید ،میاں محمد عمران دولتانہ ،بلال اکبر بھٹی ،سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمود اختر گھمن ،سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ،پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر احمد لنگڑیال بوریوالا بار کے صدر چوہدری ایاز محمود گھمن ۔سابق صدر پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کرنل(ر) راﺅ عابد علی خان ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم، ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر،اے ڈی سی وہاڑی رانا نذیر احمد ، ڈ ی ایس پیز مہر ذوالفقار علی، راجہ شاہد نذیر،چوہدری شاہد نیا زگوجر، پیر عبدالمجید چشتی، سابق نائب تحصیل ناظم رانا محمد مظفر خان، سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبدالرشید بھٹی، ٹی ایم او رانا نوید احمد خان، ایکسئین ٹی ایم اے ملک منظور احمد، ایکسیئن واپڈ ا شیخ محمد شریف، سابق ناظمین چوہدری محمد عاشق ارائیں، چوہدری محمد یونس کسیلیہ، چوہدری ریاض احمد ارائیں، میاں عبدالمتین، پیر بختیار عالم چشتی، سابق صدر مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ، مسلم لیگی رہنما سردار شہزاد احمد ڈوگر، عرفان سبحانی، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری احسان اللہ گھمن، رانا غلام مرتضیٰ ،شیخ حاجی ذوالفقار علی ، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا ، ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ، ڈاکٹر منیر احمد سندھو ،ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،ڈاکٹر سجاد احمد چوہدری ، ملتان کے ٹرانسپورٹرز رانا شیر افگن ،ناصر احمد چوہدری ،فیصل آباد کے ٹرانسپورٹر اسرار احمد خان عرف منے خان ،چوہدری لیاقت علی ،گوجرہ سے غلام مصطفی وڑائچ بہاولپور سے شیر محمد ،چوہدری عابد علی پاکپتن سے ٹرانسپورٹر چوہدری محمد اشرف ساہیوال سے رانا نثار احمد ،شفقت لنگڑیا ل ،حاصلپور سے میاں عمران سمیت صحافتی سیاسی ،سماجی تجارتی شہری حلقوں کے 2ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی گئی #
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تیز رفتار ٹرالر اور ویگن کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ویگن ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی

بورے والا: تیز رفتار ٹرالر اور ویگن کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ۔ ویگن ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ۔ ایک کو تشویشناک حالت نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ۔ واقعات کے مطابق گگو منڈی سے سبزی منڈی بوریوالاآنے والی سبزیوں سے لوڈ ویگن نمبر LRC 8678 جب چوک چونگی نمبر 5 بوریوالا پہنچی تو وہاڑی کی جانب سے آنے والے پولٹر ی فوڈ سے بھرے ٹرالر نمبر G.L.T7596نے اینٹوں سے بھری ریڑھی کو بچانے کی کوشش میں ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ویگن قلا بازیاں کھا گئی ۔حادثہ میں ویگن سوار محمد ارشاد احمد سکنہ گگو منڈی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ویگن ڈرائیور عبدالغفور سکنہ 187ای بی ،ریاض احمد ،محمد اکرم اور محمد سرفراز شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا تاہم محمد اکرم مضروب کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

حکومت پاکستان کو ایرانی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ۔ پاسداران پاکستان اوورسیز یورپ کے مرکزی صدر سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر

بورے والا:  پاسداران پاکستان اوورسیز یورپ کے مرکزی صدر سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر نے کہ اہے کہ حکومت پاکستان کو ایرانی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دینا چاہتے ہیں وزارت داخلہ اور خارجہ کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے ایران پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان میں مسلسل ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملہ پر ہماری حکومت اور دفائی ادارے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ماضٰ میں ایف سی نے تربت کے علاقہ میں کاروائی کر کے ایران سے آنے والے پاکستان منفی لٹریچر بھاری تعداد میں پکڑا مگر ہماری حکومت نے اس پر کوئی احتجاج نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ حکومتی خاموشی کی وجہ سے ایران پاکستان کے خلاف سرحدی خلاف ورزیوں کی جرات کر رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ایرانی حکومت کو سخت الفاظ میں وارننگ دے پاکستانی قوم ہرگز ایرانی بد معاشی پر خاموش نہیں رہ سکتی امریکہ اور ایران خفیہ اتحاد پاکستان سمیت دیگر دوست اسلامی ممالک کے خلاف جا حیت کے عزائم رکھتے ہیں لیکن پاکستانی قوم انشاءاللہ دفاع وطن کےلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

نواحی گاﺅں میں 35سالہ نوجوان اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

 بورے والا: بوریوالا کے نواحی گاﺅں میں 35سالہ نوجوان اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ واقعات کے مطابق چک 96ای بی شیخ فاضل کا نوجوان غلام قادر لکھن آج صبح کمرے میں بجلی کے بورڈ کو درست کر رہا تھا کہ اچانک ننگی تار کو چھونے سے اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی تین معصوم بچوں کا باپ تھا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 17 اکتوبر، 2014

ماموں نے دو نواسوں کی مدد سے غیرت کے نام پر 45 سالہ بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں میں ماموں نے دو نواسوں کی مدد سے غیرت کے نام پر45 سالہ بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ در ج کر لیا ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 275ای بی کی بتولاں بی بی کا خاوند رانا محمد صدیق بسلسلہ بیوپار سندھ گیا ہوا تھا ۔اس کی غیر موجودگی میں بتولاں بی بی نے نواحی گاﺅں 283ای بی کے محسن علی قریشی سے مبینہ مراسم قائم کر رکھے تھے اور وہ مقتولہ سے ملنے آیا کرتا تھا۔گذشتہ شب11بجے محسن علی قریشی بتولاں بی بی کے کمرہ میں چارپائی پر موجود تھا کہ اس کے بیٹوں شان علی ، عرفان اوراس کے ماموں سردار علی کو پتہ چل گیا ۔سردار علی نے اپنے نواسوں کے ہمراہ کمرہ میں ہی قابو کرکے پسٹل سے فائرنگ کرکے بتولاں اور محسن علی کو قتل کر دیا ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ مقامی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302-34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ٹی ایم اے کے حکام نے سیاسی بنیادوں پر آپریشن کیا ہے ۔ چوہدری خالد محمود چوہان

بورے والا: سابق ممبر صوبائی اسمبلی امیدوار تحریک انصاف چوہدری خالد محمود چوہان نے گذشتہ رو ز اپنی پریس کانفرنس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ مہر امیر بخش اورا س کے ساتھ شامل ٹی ایم اے پولیس حکام پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے لاری اڈا بوریوالامیں تجاوزات اور ٹرانسپورٹ کے ناجائز اڈوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بر سراقتدار پارٹی کے ایک ایم پی اے کے کہنے پر ان کی پسند اور نا پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے لاری اڈا میں ٹارگیڈٹ آپریشن کیا ہے موصوف سیکرٹری ٹرانسپورٹ وہاڑی نے ان کے سیاسی ڈیرہ سے ان کے بینچ اور کرسیاں بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئےاٹھا لیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی کلاس سٹینڈ کی منظور ی کےلئے انہوں نے ٹی ایم اے کو 30لاکھ روپے کمرشل فیس بھی جمع کروا رکھی ہے جبکہ سٹینڈ کے سلسلہ میں انتظار گاہ ،واش روم اور دیگر ضروری لوازمات بھی پورے کر رکھے ہیں ہمار اکیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ان حالات میں ہمارے کے خلاف ہونے والی کاروائی محض انتقامی ہے انہو ںنے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے نے بس سٹینڈ پر جگہ جگہ سٹرک پر ہونے والے تین ویگن سٹینڈز سے ہونے والی رکاوٹوں سے چشم پوشی کر رکھی ہے جو کہ ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے انہو ں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی کلاس ویگن سٹینڈوں پر اے پی ویگن ،ہائی روف ویگنوں اور ایئر کنڈیشن بسوں کی چلنے کی اجاز ت نہ ہے اسے بھی روکا جائے اس کے با وجود ان کے خلاف کاروائی نہ ہونا معنی خیز ہے انہو ںنے کہا کہ اگر شہر میں سٹرک پر قائم اڈوں پر کاروائی نہ کی گئی تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

رحمانی برادری کے دو متحارب دھڑوں میں صلح اور کئی ماہ سے جاری کشید گی کا خاتمہ

بورے والا: بوریوالاکی رحمانی برادری کے دو متحارب دھڑوں میں صلح اور کئی ماہ سے جاری کشید گی کا خاتمہ اور مقدمہ بازی ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حبیب کالونی بوریوالا کے محمد شریف رحمانی اور جان محمد رحمانی کے مابین کئی ماہ سے جاری مقدمہ بازی کے سلسلہ میں رحمانی برداری کے اکابر ین کی پنچایت حاجی نور دین (ر) پٹواری کی رہائش گاہ پر گذشتہ روز منعقدہوئی ۔پنچایت میں حاجی محمد صابر رحمانی ،حاجی محمد اختر رحمانی سرور دین رحمانی سکنہ یوسف آباد اور اللہ دتہ رحمانی سکنہ ماچھیوال پر مشتمل تالثان نے فریقین کو معزز برادری کے روبرو سماعت کیا اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت صدیق احمد رحمانی ،حاجی سرور رحمانی ،رفیق احمد رحمانی آف کہروڑ پکا ،رمضان رحمانی آف ساہیوال ،منور رحمانی اور ماچھیوال سے برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے ۔چہار ثالثان نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ فریقین کے مابین تمام تنازعات میں صلح کروا د ی گئی ہے اور فریقین اپنی اپنی درخواستیں اور عدالتوں میں دائر دعویٰ جات اور فوجداری مقدمات واپس لے لیں گے اور ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کروائیں گے اور آئندہ محلہ یوسف آباد معصوم شاہ روڈ پر صلح جوئی اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیں گے اس موقع پر رحمانی برادری کے اتفاق و اتحاد کےلے دعا کروائی گئی۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 16 اکتوبر، 2014

بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 18سالہ ہمشیرہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

بورے والا: گاﺅں میں بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 18سالہ ہمشیرہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 375 ای بی کی 18 سالہ لڑکی ذکیہ دختر محمد یحییٰ رحمانی گذشتہ شب اپنے گھر کے کمرہ میں سوئی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی بلال نے اچانک اس کے چہر ے پر تیزاب پھینک دیا ۔ ذکیہ کی چیخ و پکار پر تمام گھروالے اٹھ گئے تو بلال نے بتایا کہ ایک نامعلوم نقاب پوش شخص گھر میں داخل ہو کر تیزاب کی بوتل پھینک کر فرار ہو گیا ہے تاہم محلہ داروں نے بلال کو مشکوک سمجھ کر قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ذکیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا یا گیا ذرائع کے مطابق بلال کا فی عرصہ سے فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا تھا جہاں اس کی دوستی ساہیوال کے محمدعرفان سے ہو گئی تھی اور عرفان کا اس کے گھر بوریوالا آنا جانا تھا گذشتہ شب بھی وہ بلال کے گھر آیا ہو ا تھا کہ صبح تین بجے بلال نے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اسے دیکھا تو مشتعل ہو کر تیزاب کی بوتل اٹھا لی اور اپنی بہن کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جبکہ اس کا مبینہ آشنا عرفان موقع سے بھاگ گیا پولیس تھانہ شیخ فاضل نے بلال کو حراست میں لے کر زیردفعہ 7ATA-336B ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

غلہ منڈی بوریوالا کے آڑھتیوں اور مزدوروں نے کپاس کی سانگلی اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

بورے والا: غلہ منڈی بوریوالا کے آڑھتیوں اور مزدوروں نے کپاس کی سانگلی اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کسان کا استحصال بند کر نے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بوریوالا کے آڑھتیوںندیم مشتا ق رامے، چوہدری ذوالفقار علی، محمد اسحاق، رانا محمد اسلم ، محمد وکیل، چوہدری محمد آصف، چوہدری عبدالسلام، چوہدری محمد سلیم اور چوہدری محمد طارق نے مزدروروں کے ہمراہ غلہ منڈی میں کپاس کی فصل سے "سانگلی "نکالنے کے خلاف ریلی نکال کراحتجاجی مظاہر ہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھاکہ خریدار فیکٹریوں کے مالکان فصل کپاس سے سانگلی کا وزن نکال کر کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں حالانکہ قریبی شہروں کی منڈیوں میں یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے لیکن غلہ منڈی بوریوالا میں یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میں خریداروں کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے اور بیوپاری منڈی میں لانے کی بجائے فیکٹریوں اور دیگر منڈیوں کا رخ کر رہے ہیںانہوں نے ڈی سی او وہاڑی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی کٹوتی کے سلسلے کو بند کیا جائے اور غلہ منڈی میں کاروبار بحال کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ وہ اپنے احتجاج کا دائر ہ وسیع کرنے میں حق بجا نب ہونگے اس موقع پر آڑھتیوں اور مزددوروں نے شدیدنعرہ بازی کی ۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

حکومت 10لاکھ ٹن بھارتی گندم افغانستان بجھوانے کےلئے بھارت کو راہداری دینے کا فیصلہ فوراََ واپس لے ورنہ فلور ملز انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ۔ شہباز محمود شیخ

بورے والا: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کےسابق وائس چئیرمین شہباز محمود شیخ نے حکومت سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ 10لاکھ ٹن بھارتی گندم افغانستان بجھوانے کےلئے بھارت کو راہداری دینے کا فیصلہ فوراََ واپس لے ورنہ مقامی فلور ملز انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔ پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین شہباز محمود شیخ نے عاصم رضا احمد سنٹرل چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن اور میاں انجم اسحاق چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن پنجاب سے ملاقات کے بعد لاہور سے واپسی پر بتایا کہ پاکستان کی فلور ملنگ انڈسٹری حکومت کی غلط پالیسوں، بڑھتی ہوئی خام مال کی قیمتیں اور بجلی و ڈیزل کے نرخوں کے سبب پہلے ہی مشکلات سے دو چار ہے۔  انہوں نے کہا کہ فلور ملنگ انڈسٹری نے کئی سال کی محنت اور کوشش کے بعد عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی ہے اگر حکومت نے بھارت کی تجارتی راہداری کی سہولت کی سہولت مہیا کی توہم مکمل طور پر عالمی مارکیٹ سے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ شہباز محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو تجارتی راہداری دینے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ورنہ فلور ملنگ انڈسٹری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 15 اکتوبر، 2014

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات حلقے کی تعمیر و ترقی کےلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری

بورے والا: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ممبر قومی اسمبلی بوریوالا این اے 168 سید ساجد مہدی سلیم کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات حلقے کی تعمیر و ترقی کےلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظور ی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم گذشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریت اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں علاقے بالخصوص کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے گندم کی امدادی قیمت اور کپاس کے ریٹ میں اضافہ کیا جائے کیونکہ کاشتکار طبقہ کھاد بجلی اور ادویات کی قیمتوں اور کپاس کے ریٹ سے بے حد پریشان ہیں اور انہیں ا ن کی محنت کا صحیح معاوضہ نہیں مل رہا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ان مسائل پر ہمدر دانہ غور کر تے ہوئے ان کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سید ساجد مہدی سلیم کے مطالبے پر حلقہ این اے 168ماچھیوال میں بجلی کے نئے گرڈ اسٹیشن کے قیام کےلئے 60 کروڑ روپے 10 دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی دس دیہات میں بجلی کے منصوبوں اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈ یشن کی منظوری دے دی وزیر اعظم نواز شریف نے سید ساجد مہدی سلیم کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے حلقے کی تعمیر و ترقی کےلئے مزید خطیر فنڈز بھی فراہم کرے گی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بد کاری سے انکار پر خاوند نے بیو ی کی ٹانگ کاٹ دی

بورے والا: بد کاری سے انکار پر خاوند نے بیو ی کی ٹانگ کاٹ دی ۔ محلہ داروں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔مضروبہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔ واقعات کے مطابق پنجا ب بنک کے ملازم اختر ٹاﺅن کے رہائشی عتیق الرحمان ارائیں کی ہمشیر ہ انیلہ بی بی جوکہ چار معصوم بچوں کی ماں ہے ۔چند ماہ قل اپنے خاوند امجد اقبال سے ناراض ہو کر اپنے والد ین کے گھر راہ رہی تھی کیونکہ انیلہ بی بی کے مطابق وہ اسے بد کاری کےلئے مجبور کرتا تھا گذشتہ شب 9بجے امجد اقبال انیلہ بی بی کو گھمانے پھر انے کی غرض سے بچوں کے بغیر مرضی پورہ ریلوے لائن پر لے گیا جہاں پر اس کا ایک دوست محمد خلیل بھٹی پہلے سے موجود تھا دونوں میاں بیوی ریلوے لائن ر بیٹھ گئے ک اچانک خلیل نے انیلہ کو دھکا دیا وہ گر پڑی تو اس کے خاوند نے ٹوکے سے اسکی ٹانگ پر وار کیا انیلہ روتی ہوئی اٹھ کر کھڑی ہوئی اور دونوں ہاتھوں سے ٹوکے کو پکڑ نے کی کوشش کی تو اس کے دونوں ہاتھ بھی زخمی ہو گئے خاوند نے دوبارہ اس کی ٹانگ پر ٹوکے کا وار کیا تو چیخ و پکار پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے جنہوں نے ملزم کو ٹوکے سمیت قابو کر لیا ۔ مضروبہ کو فوری طور ر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کر وا یا گیا جہان اس کی حالت خطر ے سے باہر بیان کی جاتی ہے پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے انیلہ کے بھائی عتیق الرحمان کی رپورٹ پر امجد اقبال اور خلیل بھٹی کے خلاف زیر دفعہ 324-34ت۔ پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

طلباء کا فسٹ ائیر کے امتحانی پیپر ز کی مارکنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملتان بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری وزیر اعلیٰ سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

بورے والا:  بوریوالا کے مختلف کالجوں کے طلباء کا فسٹ ائیر کے امتحانی پیپر ز کی مارکنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملتان بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری وزیر اعلیٰ سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ کالج سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء نے محمد عباس، یونس خان، خاور، صائم ظفر، فیضان ارشاد ، صائم صفدر، محمد عمر شہزاد،فخر عباس، چوہدری محسن، غضنفر بھٹی، مہر نعمان اور حافظ عثمان کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھا کر بوریوالا پریس کلب کے سامنے ملتان بورڈ کے خلاف آج تیسرے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر طلباءسے فیسیں وصول کرنے کےلئے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ پیپرزکی مارکنگ نااہل اور نا تجربہ کار افراد سے کروائی گئی جس کی وجہ سے ایسے امیدواروں کو بھی پاس کر دیا گیا جنہوں نے امتحان میں شرکت نہ کی اور حصہ لینے والے ہونہار طلباءکو کم نمبر دے کر فیل کردیا گیا بیالوجی کے پیپرز میں کسی بھی پرائیویٹ کالج کے طالب علموں کو 40سے زائد نمبر نہیں لگائے گئے اسلامیات کے پیپرز کے کل نمبر 50ہیں جبکہ بعض امیدواروں کو 53نمبر بھی دیئے گئے جوکہ بے ضابطگی کا بیّن ثبوت ہے طلباءنے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بورڈ انتظامیہ نے جنوبی پنجاب کے طلباءکو پنجاب حکومت کے خلاف کرنے کےلئے جان بوجھ کر یہ اقدام اٹھا یا ہے وزیر اعلیٰ کو اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروانی چاہیے انہوںنے ملتان بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیپر ز کی دوبارہ مارکنگ کی جائے اور ری چیکنگ کے نام پر طلباءسے رقوم کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے طلباءپریس کلب سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد میں گئے اور وہاں پر طلباءکی چھٹی کروا دی جو احتجاج میں شامل ہوگئے طلباءنے کالج کے باہر ملتان روڈ پر دھرنا بھی دیا ۔ پولیس کی نفری احتجاجی طلباءکے ساتھ ساتھ چلتی رہی دریں اثناءاے ٹی آئی کے ضلعی چیئرمین حافظ عثمان نے کہا کہ پنجا ب حکومت اس کا فلفور نوٹس لے احتجاج کا دائر ہ کار پورے ریجن میں بڑھانے کےلئے ان کا آج وہاڑی میں طلباءکے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی ہو رہا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ٹی ایم اے بوریوالا کا گول چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بورے والا: ٹی ایم اے بوریوالا کے ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر ٹی ایم او رانا نو ید احمد نے گول چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کرکے چوک کو صاف کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا شہر کے گول چوک میں عرصہ دراز سے چاروں طرف ریڑھیوں والوں نے قبضہ کر رکھا تھا جس سے شہر یوں کو آمد و رفت میں شدید دشوار ی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور کئی مرتبہ ان کے خلاف کاروائی کی گئی جو موثر ثابت نہ ہوئی آج اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ٹی ایم او رانا نوید احمد خان نے خود اپنی نگرانی میں ٹی او آر غلام جیلانی، انسپکٹر منور احمد اور عملہ تہہ بازاری کے ہمراہ گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے گول چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا بوریوالاکے عوامی سماجی شہر حلقوں نے ٹی ایم اے کی کاروئی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پور ے شہر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جائے ۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کے (ر) ٹیچر خان محمد شاد گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

بورے والا: گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کے (ر) ٹیچر خان محمد شاد گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں ٹیچر ز ،طلباء،سیاسی و سماجی تنظیموں کے افراد نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور ان کی رہائش ملتان روڈ گلشن رحمان میں ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 14 اکتوبر، 2014

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کی نگرانی میں پولیس اور ٹی ایم اے بوریوالا کا لاری اڈہ میں قائم ناجائز دو ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف آپریشن

بورے والا: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کی نگرانی میں پولیس اور ٹی ایم اے بوریوالا کا لاری اڈہ میں قائم ناجائز دو ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر لاری اڈہ بوریولا میں تجاوزا ت اور رکاوٹ کا باعث بننے والے دو ویگن اسٹینڈز کے خلاف سیکرٹری ٹرانسپورٹ وہاڑی مہر امیر بخش نے گذشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ ، ایس ایچ او سٹی عبدالکریم، پولیس کی بھاری نفری اور ٹی ایم اے حکام کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چوہان برادرز اور چشتی برادرز کے اڈوں کو سیل کر دیا وہاں پر پڑا ہوا ناجائز سامان جوکہ محکمہ پی ٹی سی ایل کے چوری کردہ لوہے کے قیمتی پول تھے قبضہ میں لے کر سٹرک پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موقع پر ماڈل ٹاﺅن پولیس اور ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ پی ٹی سی ایل سے رابطہ کر کے ان کے چوری شدہ لوہے کے پول کا مقدمہ بھی الگ سے ذمہ داروں کےخلاف درج کیا جائے ۔ ٹیکسی سٹینڈ میں موجود ڈرائیوروں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ ٹی ایم اے کا عملہ یہاں پر کاریں کھڑی کرنے اور تجاوزات قائم کر نے کا ان سے 3سو روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتا ہے جبکہ مقامی دوکانداروں نے کہا کہ ان کی دوکانوں کے آگے زبردستی کاریں اوربسیںکھڑی کی جاتی ہیں اور بااثر افراد ان کی سرپرستی بھی کر تے ہیں جبکہ چوہان برادرز کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد چوہان امیدوار تحریک انصاف نے کہاکہ جہاں پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کاروائی کی ہے یہ انکا سیاسی ڈیرہ ہے اور یہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ ہے ۔ 

مکمل تحریر اور تبصرے>>

حکومت خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری طور پر منانے اورعام تعطیل کا فوری اعلان کرے اہلسنت والجماعت تحصیل بورے والا


بورے والا: اہلسنت والجماعت کے راہنما راﺅحبیب الرحمن نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائیں جائیں اگر ہم اپنے قومی تہوار سرکاری طور پر مناتے ہیں تو خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری طور پر منانا ہمارا مذہبی فریضیہ ہے حکومت وقت فوری طور پر اس کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب کے باہر یوم شہادت سید نا عثمان غنی  کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت سید نا عثمان غنی پوری کائنات میں وہ واحد شخصیت ہیں جن کے حرم میں کسی نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں راﺅ حبیب الرحمن نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن چند شرپسند عناصر اپنے ذاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن بورے والا کے عوام قربانی دینے والوں اور چوری کھانے والوں میں فرق کو سمجھتے ہیں سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سگتے ریلی سے تحصیل صدر راجہ عبدالحنان،قاری عبدالقیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریلی جامع مسجد ڈی بلاک سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں محمد رفیق معاویہ،قاری عمر فاروق،حکیم محمد شکیل،محمد زبیر رحمانی کے علاوہ سینکڑوں لوگ شامل تھے ریلی کے شرکاءنے مختلف بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر خلفائے راشدین کے ایام پر تعطیل،ملک کو سنی اسٹیٹ قرار دیا جائے گستاخ صحابہؓ کے لیے سزائے موت کا قانو اور ملک اسحاق کو فوری رہا کرنے کے مطالبات درج تھے ریلی کے اختتام پر قاری عبدالقیوم نے ملک میں امن و امان اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
بورے والا: اہلسنت والجماعت تحصیل بورے والا کے سرپرست حاجی محمد اشفاق اور جنرل سیکرٹری مولانا عابد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری طور پر منانے اور ان ایام میں عام تعطیل کا فوری اعلان کرے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام ؓ کی ناموس کی خاطر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں صحابہ کرامؓ کی زندگی اور اُنکی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلفیہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے حوالہ سے پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے قاری عمر فاروقی،جنید فاروقی،محمد اظہار الحق اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا تلاوت قرآن مجید حافظ محمد وقاص نے فرمائی اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے عہدیداران و کارکنان نے مرکزی امیر مولانا محمد احمد لودھیانوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن کے قیام اور فرقی وارانہ کشیدگی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا۔


مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 13 اکتوبر، 2014

بوریوالا کے مختلف کالجوں کے طلباءکافسٹ ائیر کے امتحانی پیپر ز کی مارکنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملتان بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 بورے والا :   بوریوالا کے مختلف کالجوں کے طلباءکافسٹ ائیر کے امتحانی پیپر ز کی مارکنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملتان بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ کالج پنجاب کالج اور سپیرئیر کالج سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء نے محسن چوہدری، ملک غلام مرتضیٰ، احسان فرید، چوہدری نزاکت علی ، حیدر علی، محمد افضل، عرفان، مہران جٹ اور فخر عباس کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھا کر بوریوالا پریس کلب کے سامنے ملتان بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ پیپرزکی مارکنگ نااہل اور نا تجربہ کار افراد سے کروائی گئی جس کی وجہ سے ایسے امیدواروں کو بھی پاس کر دیا گیا جنہوں نے امتحان میں شرکت نہ کی اور حصہ لینے والے ہونہار طلباءکو کم نمبر دے کر فیل کردیا گیا بیالوجی کے پیپرز میں کسی بھی پرائیویٹ کالج کے طالب علموں کو 40سے زائد نمبر نہیں لگائے گئے اسلامیات کے پیپرز کے کل نمبر 50ہیں جبکہ بعض امیدواروں کو 53نمبر بھی دیئے گئے جوکہ بے ضابطگی کا بیّن ثبوت ہے انہوںنے ملتان بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیپر ز کی دوبارہ مارکنگ کی جائے اور ری چیکنگ کے نام پر طلباءسے رقوم کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے



مکمل تحریر اور تبصرے>>

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر رجسٹر حقداران ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام تیزی سے جاری

بورے والا: بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر رجسٹر حقداران ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ریونیو بورڈکی طر ف سے تصدیق کےلئے بوریوالا تحصیل کی 225جمعہ بندیاں کمپیوٹرسیکشن کو موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 65مکمل ہو چکی ہیں یہ بات ریونیو آفیسر انچارج کمپیوٹر بوریوالا محکمہ مال میاں خالد محمود صابری نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کو کمپیوٹر سنٹر کے معائنہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان نائب تحصیلدار عارف اقبال خان اور دفتر قانو نگو چوہدری محمد یوسف بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ریکارڈ کی پڑ تال کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بورڈ آف ریونیو کی مقررہ مدت کے دوران تمام ریکارڈ جمعہ بندی کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ کمپیوٹر ائزڈ ریکارڈکی درستگی کے سلسلہ میں بوریوالا تحصیل او سطاََ ضلع وہاڑی میں پہلے نمبر پرہے اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران اور عملہ کی کارکر دگی کو سراہا
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 12 اکتوبر، 2014

مسلم لیگ ن ابوظہبی کے جنرل سیکرٹری عرفان سبحانی ایڈوکیٹ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

بورے والا: چک نمبر 255ای بی کے رہائشی ابو ظہبی میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عرفان سبحانی ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز اپنے آبائی گاﺅں میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں، سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی اور یو اے ای میںمسلم لیگ ن کے نائب صدر شہزاد احمد ڈوگر کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا اور ممبران اسمبلی سے اپنے گاﺅں کے بوائز سکول میں اسٹیج اور کمروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔چوہدری ارشاد احمد ارائیں ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عید الا ضحی پر جانوروں کی قربانی کر کے ہم سنت ابراہیم ادا کرتے ہیں ہمیں اپنے تمام مسلمان بھائیوں خصوصاََ غرباءاور سیلاب زدگان کو خوشی کے موقع پر یا د رکھنا چاہیے اور جانوروں کا گوشت ان کے گھروں تک پہنچا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ہم انشاءاللہ اپنے دور حکومت میں عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی سمیت مہنگائی ،بے روزگاری بجلی کا لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ اور کسانوں کے مسائل کو حل کرلیں گے اس موقع پر سردار فاروق احمد ڈوگر ،رانا احسان الحق ،پیر متیب چشتی ،چوہدری زاہد سمیت دیگر اہلیان بھی موجودتھے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اہل محلہ کی نشاندہی پر پولیس کابرائی کے اڈے پر چھاپہ، نائیک سمیت جوڑے کے خلاف مقدمہ درج

بورے والا: اہل محلہ کی نشاندہی پر پولیس کابرائی کے اڈے پر چھاپہ، نائیک سمیت جوڑے کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ کالونی کے رہائشی کاشف الرحمن نے اپنے اہل محلہ محمد صفدر، محمد ارشد و دیگر کے ہمراہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو بتایا کہ عرصہ دراز سے ان کے محلہ میں محمد وریام عرف پنوں راجپوت نے اپنے گھر میں قحبہ خانہ کھولا ہوا ہے جہاں پر سرعام دعوت گناہ دی جاتی ہے اس اطلاع پر ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقارعلی سندرانہ کی ہدایت پر گذشتہ روز سب انسپکٹر کرم الہی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر محلے داروں کی نگرانی میں شمائلہ سکنہ گلشن راوی مون مارکیٹ لاہور کے ساتھ محمد شبیر شیخ سکنہ 457ای بی کو حرام کاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اڈے کے مالک سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 5 اکتوبر، 2014

عید الاضحیٰ کا پیغام

اسلام کی دو اہم عیدوں میں ایک عید الاضحیٰ  ہے، جو ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عالمِ اسلام میں پورے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔

عید کا آغاز ۴۲۶ئ میں ہوا۔ نبی کریمﷺ کی ہجرت سے پہلے اہلِ مدینہ دو عیدیں مناتے تھے،جن میں وہ لہوو لعب میں مشغول رہتے تھے اور بے راہ روی کے مرتکب ہوتے تھے۔آپﷺ نے دریافت کیا کہ ان دونوں کی حقیقت کیا ہے؟لوگوں نے عرض کیا کہ عہدِ جاہلیت سے ہم اسی طرح دو تہوار مناتے چلے آرہے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا! اللہ تعالی نے اس سے بہتر دو دن تمہیں عطا کیے ہیں،ایک عید الفطرکا دن اور دوسرا عید الاضحی کا دن(ابوداﺅد:۴۳۱۱)

عید الاضحیٰ کیا ہے: یہ اس بے مثال قربانی کی یادگار ہے جو حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالی کے حضور پیش کی تھی۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ آپ کے دل میں حضرت حاجرہ ؓ سے شادی کے بعد اولاد کی خواہش پیدا ہوئی اور اس کا اظہار آپ نے اللہ تعالی سے ان الفاظ میں کیا:

رب ھب لی من الصٰلحین(الصٰفٰات:۰۰۱)
”ائے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو“

حضرت ابراہیم کی دعا قبول ہوئی اور حضرت اسماعیل پیدا ہوئے ۔جب آپ کچھ بڑے ہوئے تو اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش کا سلسلہ شروع ہوا ۔حکم ملا کہ اپنی بیوی اور شیر خوار بچے کو مکہ کی بے آب وگیاہ وادی میں چھوڑ آﺅ ۔ آپ نے اس حکم کی تعمیل کی اور جب ان کو چھوڑ کرلوٹنے لگے تو پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا کہ مبادا فطری جذبے سے دل بھر آئے اور ارادے میں تنزل پیدا ہوجائے۔ سیدہ حاجرہ  آپ کے پیچھے پیچھے چلیں اور پوچھا کہ آپ ہمیں کس پر چھوڑے جاتے ہیں؟ جواب ملا ’اللہ پر‘ تو انہوں نے فرمایا : میں اللہ پر راضی ہوں۔ جب آپ اس آزمائش پر کھرے اترے تو اللہ تعالی نے انعام کے طور پر اس بے آب وگیاہ آبادی میں زمزم کا چشمہ جاری کردیا اور قبیلہ جرہم کو آباد کیا۔

ہم سب کے لیے اس میں سبق ہے کہ : اللہ کے دین کو رائج اور قائم کرنے کے لیے بڑا سے بڑا خطرہ مول لینے میں کبھی نہیں جھجکنا ہے، چاہے اس کے لیے بیوی بچوں سے جدائی یا بھوک پیاس براشت کرنا پڑے اور جان ومال کی قربانی دینی ہوتو بھی پس و پیش سے کام نہ لیں جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا تھا:

ربنا انی اسکنت من ذریتی بواد غیر ذی زرع عند بیتک المحرم۔ربنا لیقیمواالصلوٰة فاجعل افئدة من الناس تھوی الیھم وارزقھم من الثمرات لعلھم یشکرون(ابراہیم:۷۳)
”ائے ہمارے پروردگار! میں نے ایک بے آب و گیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے۔ پروردگار یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں، لہٰذا تو لوگوں کے دلوں کو ان کا مشتاق بنااور انہیں کھانے کو پھل دے۔ شاید کہ یہ شکر گذار بنیں“

دوسری آزمائش حضرت ابراہیم کی یوں ہوتی ہے کہ آپ نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کواپنے ہی ہاتھوں ذبح کر رہے ہیں ۔آپ اسے وحی ِ الٰہی سمجھ کر فوراً اس کی تکمیل کے لیے تیار ہو گئے اور اپنے بیٹے اسماعیلؑ سے مشورہ کیا تو انہوں نے بھی اللہ تعالی کے حکم کے آگے سر تسلیمِ خم کر دیا۔ قرآن کریم نے اس کا منظر اس طرح سے کھینچا ہے:

فلما بلغ معہ السعی قال یٰبنی انی اریٰ فی المنام انی اذبحک فانظر ما زا تریٰ قال یٰابت افعل ما تومر ستجدنی ان شاءاللہ من الصابرین(الصٰفٰات:۲۰۱)
” وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیم ؑ نے اس سے کہا: بیٹا خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں۔ اب بتا تیرا کیا خیال ہے؟ اس نے کہا: ابا جان! جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے۔ آپ ان شاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے“

جب حضرت ابراہیمؑ اس عظیم قربانی کے لیے تیار ہو گئے اور آپ نے اسماعیلؑ کو پیشانی کے بل لیٹا دیا کہ چہرا دیکھ کر پدرانہ محبت ہاتھوں میں لرزش نہ پیدا کر دے اور قریب تھا کہ چھری اپنا کام کر جاتی کہ اللہ تعالی نے فرمایا : ابراہیم تم اس آزمائش میں بھی سرخرو ہو نکلے اور ایک مینڈھا آپ کی جگہ بطور فدیہ قربانی کے لیے جنت سے بھیج دیا۔ قرآن نے اس کو اپنے مخصوص انداز میں بیان کیا ہے:

فلما اسلما و تلہ للجبین۔و نادینٰہ ان یٰا ابراہیم ۔ قد صدقت الرءیا انا کذٰلک نجزی المحسنین۔ان ھٰذا لھو البلٰﺅ المبین۔و فدینٰہ بذبح عظیم(الصٰفٰت:۳۰۱،۷۰۱)
” غرض جب دونوں مطیع ہو گئے اور اس نے (باپ نے)اس کو(بیٹے کو) پیشانی کے بل گرا دیا۔تو ہم نے آواز دی اے ابراہیم! یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں ۔ در حقیقت یہ کھلا امتحان تھا اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا“

یہ انسانی قربانی اپنی نوعیت اور تاریخ کے لحاظ سے پہلی قربانی تھی کیونکہ یہ صرف اللہ تعالی کے لیے تھی ۔کسی دیوی یا دیوتا کے نام پر نہ تھی ۔باپ اپنے بیٹے کو خود اپنے ہاتھوں ذبح کر نے کو تیار تھا ورنہ عموماً ا س کام کو دوسرے لوگ انجام دیتے ہیں اور یہ کہ قربان ہونے والا بذاتِ خود تیار تھا ،ورنہ اس سے پہلے قربانی کے لیے زبردستی پکڑ کر لایا جاتا تھا۔ یہی وہ سنتِ ابراہیمی ہے جس کی یاد میں ہر سال مسلمان عید الاضحی کے موقع پر کرتے آئے ہیں۔

سنتِ ابراہیمی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالی کی راہ میں اپنی محبوب ترین چیز پیش کی جائے جس کا مقصد صرف اور صرف اس کی خوشنودی و رضا کا حصول ہو اوراہم بات یہ کہ اس میں ریا کاری نہ ہو ۔کوئی اگر اس وجہ سے عمدہ مہنگے جانور خریدتا ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں اور اسے سراہا جائے تو اللہ تعالی کے پاس اس کا کوئی اجر نہ ہوگا ۔بڑے سے بڑے عدد کو اگر صفر سے تقسیم کر دیا جائے تو حاصلِ ضرب صفر ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں جان ومال، اولاد،وقت اور صلاحیتیں وغیرہ کی بھی قربانی شامل ہیں۔

موجودہ دور میں فسادات ہونا ایک عام بات ہے ،تب توہم اپنے ڈیفنس میں اس وقت قدم اٹھا سکتے ہیں؟یہ اس سے لاکھ درجہ بہتر ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کر جائیں، کیمپوں میں پڑے رہیں اور واویلا مچاتے رہیں یا جن کی سرپرستی میں ہو رہا ہو ،انہیں سے زندگی کی بھیک مانگیں۔ اسی وقت تو ہمارا، اس سنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کرنے کا امتحان ہوتا ہے۔ ورنہ ہر سال ابراہیم ؑ کی سنت کو اد ا کرنے کا کیا مطلب ہے ؟صرف جانور لا کر ذبح کر دینا تواس کا مقصد نہیں ہے۔

عید الاضحی کی تیاری :اس وقت والدین ،خاص کر ماں کا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوںاور بچیوںکی عید کی تیاری میں کن چیزوں کا خیال رکھ رہی ہیں،ان کے لباس اور زیب و زینت کے سامان میں اسراف و تبذیر اور نمائش سے کام لے رہی ہیں،جو اللہ تعالی کو سخت ناپسند ہے اور جس کو شیطانی عمل کہا گیا ہے یا حکمت اور تدبر سے ان کے دلوں کو خوش کر رہی ہیں کہ یہ ان کا حق ہے۔قرآن کریم نے اسراف اور فضول خرچی کرنے والوں کو شیطان کا بھائی قرار دیا ہے۔آیتِ کریمہ ہے:

”فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی نا شکرا ہے“(بنی اسرائیل:۷۲)

اس لیے اگر اللہ تعالی نے آپ کو مال سے نوازا ہے تو اس کی اتنی نمائش نہ کریں کہ غریبوں کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے، بہت قیمتی کپڑے اور دوسری چیزیں اپنے بچوں پر نہ لادیں کہ ان کو دیکھ کر خود پر رونا آئے،اسی لیے کہا گیا ہے کہ غریب کے گھر کے سامنے گوشت کی ہڈیاں یا پھلوں کے چھلکے نہ پھیکے جائیں کہ اس کے بچے بھی دیکھ کر مانگنے لگیں اور وہ بے چارہ غم کے آنسو پی کر جلتا رہے۔

عید الاضحیٰ کی دعوتیں:

قربانی خوش حال لوگوں پر واجب ہے اور گوشت کا ایک حصہ غرباءپر، ایک حصہ اپنے اقرباءو رشتہ داروں پر خرچ کیا جاتا ہے ۔ موجودہ دور میں لوگوں نے فرج میں جمع کرکے رکھنا شروع کر دیا ہے ۔اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور صاحبِ مال کو غریبوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تا کہ وہ اور ان کے بچے بھی اس خوشی میں شامل ہو سکیں۔انھیں اس دن اپنے گھروں میں بلانا چاہیے اور خو دبھی ان کے یہاں جانا چاہیے، تاکہ ان کو الگ تھلگ ہونے کا احساس نہ ہو۔ یہ نہ بھولیں کہ آج مسلمانوں میں غریبوں کی تعداد زیادہ ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثریت نے زکوة دینا چھوڑ دیا ہے، جس کو اللہ تعالی نے غریبوں کے لیے مقرر کیا ہے۔اس’ سنہرے اصول‘ کو سکھ قوم نے اپنا لیا ،اسی وجہ سے ان میں بھکاری ڈھونڈھنے پر شاید ہی آپ کو ملے ۔

عموماً ایساہوتا ہے کہ لوگ اپنا اسٹیٹس دیکھ کر دوست احباب کو بلاتے اور ان کی دعوتیں کرتے ہیں اور غریبوں کو درکنار کر دیتے ہیں ۔نبیِ کریم ﷺ نے غریبوں کا خاص خیال رکھنے کی بارہا تاکید کی ہے۔ حضرت ابوہریرةؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:

”بیواﺅں اور مسکینوں کی خبرگیری کرنے والا،اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔(راوی حدیث کہتے ہیں کہ)میرا گمان ہے کہ آپﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ وہ اس عبادت کرنے والے کی طرح ہے جو سست نہیں ہوتا اور اس روزے دار کی طرح ہے جو ناغہ نہیں کرتا“(بخاری:۳۵۳۵)

عید کی سنتیں:(۱)غسل کرنا(۲)حسبِ استطاعت نئے کپڑے پہنا(۳)خوشبو لگانا(۴)خالی پیٹ جاناجیسا کہ حدیث ہے :حضرت عبداللہ بن بریدہؓ سے مروی ہے کہ روایت ہے کہ نبیِ کریم ﷺ عید الفطر کے لیے اس وقت تک نہ نکلتے جب تک کہ کچھ کھا نہ لیتے اور عید الاضحی میں اس وقت تک نہ کھاتے جب تک کہ نماز نہ ادا کرلیتے(ترمذی:۷۲۵)

(۴)عید گاہ پیدل جانا اور ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ حضرت ابورافعؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ عید کی نماز کے لیے پیدل تشریف لے جاتے تھے اور جس راستے سے جاتے تھے ،اس کے علاوہ دوسرے راستے سے واپس آتے تھے(ابنِ ماجہ:۰۰۳۱)

(۵) راستے میں تکبیریں (اللہ اکبر اللہ اکبر،لاالہ الا اللہ،واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد)پڑھتے ہوئے جانا ،ہم سب کو اس کا اہتمام کرنا چاہیے،نوجوان طبقہ عموماً آپس میں ہوہااور دنیا بھر کی بکواس کرتا ہوا جاتا ہے۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے، تا کہ اللہ تعالی کی حمد ہو اور دوسرے محسوس کریںکہ آج کوئی خاص دن ہے ۔اس سے غیروں پر رعب بھی پڑتا ہے۔یہ نہیں کہ مرے مرے انداز میں منہ لٹکائے چلے جا رہے ہیں۔

(۶) خطبہ سننا:نمازِ عید الاضحی کے بعد امام خطبہ دیتا ہے ،اس کو سن کر جانا چاہیے،اکثر لوگ نماز ختم ہوتے ہی بھاگنے لگتے ہیں۔خطبہ میں عید الاضحی سے متعلق مذہبی ذمہ داریوں کی تلقین کی جاتی ہے،اللہ تعالی سے اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگی جاتی ہے ،عالمِ اسلام اور بنی نوع انسانیت کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں،جن کو قبولیت کا شرف حاصل ہوتا ہے۔احادیث سے یہ بات ثابت بھی ہے۔

خواتین کا عیدگاہ میں جانا:عید کی نماز کے لیے خواتین اور بچے بچیوں کو بھی لانا چاہیے۔حضرت امِ عطیہ ؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ:” ہم عید الفطر اور عید الاضحی کے روز پردہ نشین دوشیزاﺅں،چھوٹی بچیوںاور حائضہ عورتوں کو عیدگاہ کے لیے نکالیں البتہ حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں گی ، اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں گی۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ :بعض عورتیں ایسی بھی ہیں جن کے پاس چادر نہیں ہوتی۔فرمایا! جس عورت کے پاس چادر نہ ہو ،وہ اپنی بہن سے لے لے“(بخاری:۴۷۹)

عیدگاہ کے منتظمین کو اس کے لیے پردے اور دوسری ضروریات کا انتظام کرنا چاہیے۔اس سے شوکتِ اسلام کا اظہار ہوتا ہے اور مرد عورتیں بچے عیدگاہ میں اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہو کر دعائیں کرتے ہیں تو اگر کسی ایک کی بھی دعا قبول ہو گئی تو یہ تمام حاضرین کے لیے باعثِ برکت ہو گی۔تنگ نظر علما اس کی مخالفت کیوں کرتے ہیں ، معلوم نہیں ۔جب کہ یہی عورتیںاور لڑکیاں بے تحاشہ بازاروں، یونیورسٹیوں، کالجوں ، میلوںاور عرسوںوغیرہ میںشریک ہوتی ہیں،تب ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

البتہ خواتین کو عیدگاہ آتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ پردے میں ہوں،خوشبونہ رکھی ہو،مردوں سے الگ ہو کراور راستے کے کنارے دب کر چلیں۔خوشبو کے سلسلے میں نبی کریمﷺ نے فرمایا:” جب عورت خوشبو لگا کر نکلتی ہے اور کسی مجلس کے پاس سے گذرتی ہے تو وہ ایسی اور ویسی ہے یعنی زانیہ ہے(ابوداﺅد:۳۷۱۴)
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 4 اکتوبر، 2014

عید الاضحیٰ کے موقع پر خرید اری کےلئے آنے والی خواتین و حضرات کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں


بورے والا: عید الاضحیٰ کے موقع پر شہرمیں خرید اری کےلئے آنے والی خواتین و حضرات کی وجہ سے بازاروں میں رش کی وجہ سے گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر خرید اری کےلئے آنے والی خواتین و حضرات کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ، ٹی ایم او رانا نوید احمد، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن محمد اسلم چیمہ نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرخریداری کے لئے شہر میں آنے والے افراد کے لئے سہولیات کا جائزہ لینے کےلئے گذشتہ روز گول چوک، ریشم گلی، کالج روڈ سمیت دیگر بازاروں کا دورہ کیا اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے اور خواتین کے رش والے بازاروں میں لیڈ یز پولیس تیعنات کرنے کے فوری احکامات جاری کیے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ہمراہ عید کے روز تک اپنے ڈیوٹی سرانجام دے گی ٹی ایم اے اور ڈی ایس پی کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ ایڈ منسٹریٹر نے کہا کہ سبزیوں اور دیگر اشیا ءکی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کےلئے شہر بوریوالا میں دو پوائنٹ اور گگو منڈی میں ایک پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والی سبسڈی سے پیاز ،آلو، ٹماٹر سست داموں میں عوام کو فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ شہرسے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کےلئے بھی خصوصی سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں عوام و الناس 9200132-067 فون پر اطلاع دے کر کے مد د لے سکتی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کےلئے نواحی گاﺅں کی مساجد میں پولیس تعینات کر نے کے حکم

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کےلئے نواحی گاﺅں کی مساجد میں پولیس تعینات کر نے کے لئے ڈی ایس پی کو مراسلہ بھجواد یا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 100ای بی اور 124ای بی کی مساجد میں مقامی گروپوں کے اختلافات کے باعث کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس کو اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے دونوں گروپوں کو بلا کر مفاہمت کروا دی لیکن عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کےلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈی ایس پی بوریوالا کو پولیس نفری تعینا ت کرنے کےلئے خط لکھ دیا دریں ا ثنا ءایس ڈی پی او مہر ذوالفقار علی سندرانہ نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے موقع پر دونوں چکوک کی مساجد میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان تعینات ہونگے ۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بورے والا اور گرو نواح میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات

بورے والا: بورے والا شہر اور گردونواح میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات کاردرج ذیل ہیں، جامعہ مسجد طیبہ مل موڑ میں مولانا محمد رمضان6:45 بجے، جامعہ مسجد الفاروق ہاﺅسنگ سکیم میں حافظ راؤ منور احمد خاں7 بجے، مدرسہ عربیہ اسلامیہ اے بلاک میں مولانا عبدالرﺅف نعمانی، جامعہ بشیر یہ میاں محمد نوید بشیر نقشبندی 7:15 بجے، جامعہ محمد شادمان ٹاﺅن نزد ریلوے لائن میں مولانا محمد اسلم سلیم بھٹی صبح 7 بجے، فیملی پارک چونگی نمبر5میں مدیر مرکز سراج الحدیث حافظ نعمت اللہ عاجز، جامعہ مسجد رحمانیہ الحدیث شاہ فیض پارک میں مولانا محمد افضل یزدانی، جامعہ سلفیہ ڈلن بنگلہ میں مولانا بلال ثاقب 7:15 بجے، ٹی ایم اے بورے والا کے سبزہ زار میں حافظ محمد یاسر، جامعہ مسجد توحید شاہ فیض پارک میں مولانا محمد اسحاق، جامعہ مسجد شمس الحدیث میں مولانا عبدالحمید شورش، جامع مسجد اقصیٰ مجاہد کالونی میں مولانا قاری عمر فاروق، جامعہ مسجد محمدیہ اہلحدیث E بلاک میں مولانا زبیر گورداسپوری، جامعہ مسجد بیت الحمد صادق ٹاﺅن میں مولانا محمد شفیق ہمایوں، جامعہ حنفیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے صدر مولانا قاری محمد طیب حنفی 7:30 بجے، جامعہ مسجد بلال شاہ فیض پارک میں حافط محمد اسماعیل حاکمی 7:45 بجے، جامعہ مسجد اکبرغلہ منڈی میں صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ، جامعہ مسجد حاکمیہ مہریہ 445 ای بی مولانا محمد اسماعیل حاکمی، جامعہ مسجد ابراہیمیہ یعقوب آباد میں مولانا محمد یٰسین، جامعہ قادریہ گلی نمبر4 مدینہ کالونی میںحافظ عبدالرحمن جامی، جامعہ مسجد اہلحدیث 259 ای بی مولانا محمد یٰسین، جامعہ مظہریہ دارالعلوم محمد نگر میں قاری محمد عرفان حیدر، المدینہ سنہری مسجد گلی نمبر8 مدینہ کالونی میں قاری عطاءالرحمن جامی، جامعہ مسجد گلزار مدینہ گلی نمبر9 مدینہ کالونی میں قاری اللہ دتہ فاروقی، جامعہ مسجد گلزار حبیب لاٹ بھٹیاں میں قاری محمد کبیر، جامعہ مسجد احیاءالعلوم چیچہ وطنی روڈ میں حافظ محمد ابراہیم حاکمی، جامعہ مسجد اہلحدیث 259 ای بی میں مولانا محمد یٰسین، جامعہ مسجد یارسول اللہ 124 ای بی میں قاری نذیر احمد فردوسی، مدرسہ جامعہ صابریہ اڈا کچی پکی میں مولانا خادم حسین چشتی، جامعہ مسجد مدینہ پی بلاک میں حافظ ظہور احمد، جامعہ مسجد طوبیٰ وائی بلاک میں قاری مسعود جمال، مدرسہ جامعہ غوثیہ تجوید القرآن لاہور روڈ میں قاری برکت علی، جامعہ اولیسیہ دربار حاجی شیر دیوان میں سید غوث علی شاہ، جامعہ حنفیہ لکڑی منڈی میں حافظ علی رضا، جامعہ مسجد فیضان مدینہ ملتان روڈ میں محمد حسین عطاری صبح 8 بجے، جامعہ مسجد فاطمة الزاہرہ اڈا کچی پکی، جامعہ مسجد مدینہ اڈا کچی پکی میں مولانا حافظ الٰہ یار 8:30بجے جامعہ مسجد اقصیٰ 533ای بی میں مولانا عمر فاروق،جامعہ مسجد ریاض الجنہ اڈا اسلم پور میں سید بشارت علی شاہ 9:00بجے عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھائیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 3 اکتوبر، 2014

نمبردار اور وکیل کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے خلاف درجنوں دیہاتیوں اور وکلاء کا تحصیل کچہری کے سامنے سٹرک پر ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر کے احتجاجی مظاہرہ

بورے والا: تھانہ فتح شاہ پولیس کی طر ف سے نواحی گاﺅں کے نمبردار اور ایک وکیل کے خلاف سپرداری پر دی گئی فصل خور دبرد کرنے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے خلاف درجنوں دیہاتیوں اور وکلاءنے تحصیل کچہری کے سامنے سٹرک پر ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واقعات کے مطابق نواحی گاﺅں چک 463 ای بی کے نمبردار ملک سجاد رفیق اور بوریوالا بار کے رکن ملک طارق کھوکھر کے خلاف تحصیلدار بوریوالا رانا اعجا زاحمد خان کی مدعیت میں تھانہ فتح شاہ پولیس نے گذشتہ دنوں سپردار ی پر دی گئی فصل خورد برد کرنے کےاالزام میں مقدمہ نمبر 395/14بجرم 406-379 ت ۔ پ درج کیا تھا جس کے خلاف گاﺅں کے لوگوں اور بوریوالا بار کے وکلاء صدر بار ایاز محمود گھمن، چوہدری نصر چیمہ، ہمایوں شکیل چیمہ، ملک فرقان کھرکھر ایڈوکیٹ، شہباز بھٹہ ایڈوکیٹ، ابرارحسین جٹ ایڈوکیٹ، مالک بھٹہ سمیت سینکڑوں افراد نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے لاہور ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر کے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ خارج کیاجائے کیونکہ نمبردار مذکورنے بقایا سرکار واجبات سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے ہیں مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان کے گاﺅںسے تعلق رکھنے والے لاہور کے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے صوبائی انتظامیہ کے ذریعہ ضلعی انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ مذکورہ نمبردار کے ذمہ 2013سے ایک لاکھ 64ہزار روپے زرعی ٹیکس کے واجبات چلے آر ہے تھے جو کہ انہوں نے با ربار نوٹس کے باو جود جمع نہیں کروائے بالا خر تحصیلدار بوریوالا کی طر ف سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی اور مقدمہ کے اندراج کے بعد انہوں نے اسی روز واجبات خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے ہیں اب اس مقدمہ کی تفتیش محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے ہمار ے اوپرکسی صحافی کا دباﺅ نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس کے واقف ہیں۔ ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ اور ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری ارشاد احمدارائیں کی مداخلت پر مظاہرین کو میر ٹ پر مقدمہ کی تفتیش کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی #
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 2 اکتوبر، 2014

کپاس کے کاشت کاروں کو استحصال سے بچانے کے لیے حکومت کا 10 لاکھ بیلز کی خریداری کا فیصلہ کپاس کی پھٹی کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

بورےوالا:غلہ منڈی بورے والا میں کپاس کے ڈھیروں کی فائل تصویر

اسلام آباد.......کپاس کے کاشت کاروں کو استحصال سے بچانے کے لیے سرکار حرکت میں آگئی ہے اور حکومت نے 10 لاکھ بیلز کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ کسانوں کو بچانےکےلیے مداخلتی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ملک میں کپاس کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے اور کاشت کار کو نقصان سے بچانے کے لئے کمیٹی نے 10 لاکھ بیلز کپاس کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں میں کاٹن کی قیمتوں زبردست گراوٹ کے باعث مقامی سطح پر فی من کپاس 4 سال کی کم ترین سطح 5 ہزار 300 روپے فی من ہوچکی ہے۔ کپاس کی پیداواری قیمت 2800 روپے سے 3000 روپے فی من ہے اور حکومت نے کاشت کاروں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 3000 روپے فی من مداخلتی قیمت مقرر کی ہے۔ 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 1 اکتوبر، 2014

پاکستان کسان اتحاد نے بجلی کی اوور بلنگ اور سبسڈی کے خاتمہ، کھاد زرعی ادویات اور بیج کی قیمتوں میں اضافہ اور کپاس کی فصل کے کم نرخوں کے خلاف دھرنا دے کر احتجاج کیا




بورے والا: پاکستان کسان اتحاد نے میاں چنوں موڑ ملتان روڈ پر بجلی کی اوور بلنگ اورسبسڈی کے خاتمہ، کھاد زرعی ادویات اور بیج کی قیمتوں میں اضافہ اور کپاس کی فصل کے کم نرخوں پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام ہزاروں کسانوں نے زرعی شعبے کی جانب حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرکے گھنٹوں ٹریفک معطل کیے رکھی جس کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو گئیں۔دھرنے کے شرکاء نے لاہور سے کر اچی جا نے والی ٹرین فرید ایکسپریس کو روک کر انجن پر قبضہ کرلیا- مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں ما نے جاتے ہم ٹرین کو جا نے نہیں دیں گے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی تھی- کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور نے ملتان روڈ پر میاں چنوں موڑ کے قریب دھرنا دینے والے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدوں کے باوجود ٹیوب ویلوں پر بجلی کے نرخوں پردی جانیوالی سبسڈی واپس لے لی ہے اور اس کے علاوہ بے جا ٹیکسوں کے نفاذ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن کپاس اور دیگر فصلوں کے نرخ گر گئے ہیں حتی کہ ان کے فصلوں پر اٹھنے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کپاس (پھٹی) کے نرخوں میں کمی کے بعد اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے حکومت کو مداخلت کرنی چاہئے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) ذریعے خریداری کرکے کپاس کی قیمتوں کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے میپکو حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کو بھی ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ان کے ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں پر سرچارج کو ختم کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد مطابات منظور نہ ہونے کی صورت میں اپنے احتجاج کا دائرہ پورے صوبے میں وسیع کر سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>