بورے والا: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کی نگرانی میں پولیس اور ٹی ایم اے بوریوالا کا لاری اڈہ میں قائم ناجائز دو ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر لاری اڈہ بوریولا میں تجاوزا ت اور رکاوٹ کا باعث بننے والے دو ویگن اسٹینڈز کے خلاف سیکرٹری ٹرانسپورٹ وہاڑی مہر امیر بخش نے گذشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ ، ایس ایچ او سٹی عبدالکریم، پولیس کی بھاری نفری اور ٹی ایم اے حکام کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چوہان برادرز اور چشتی برادرز کے اڈوں کو سیل کر دیا وہاں پر پڑا ہوا ناجائز سامان جوکہ محکمہ پی ٹی سی ایل کے چوری کردہ لوہے کے قیمتی پول تھے قبضہ میں لے کر سٹرک پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موقع پر ماڈل ٹاﺅن پولیس اور ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ پی ٹی سی ایل سے رابطہ کر کے ان کے چوری شدہ لوہے کے پول کا مقدمہ بھی الگ سے ذمہ داروں کےخلاف درج کیا جائے ۔ ٹیکسی سٹینڈ میں موجود ڈرائیوروں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ ٹی ایم اے کا عملہ یہاں پر کاریں کھڑی کرنے اور تجاوزات قائم کر نے کا ان سے 3سو روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتا ہے جبکہ مقامی دوکانداروں نے کہا کہ ان کی دوکانوں کے آگے زبردستی کاریں اوربسیںکھڑی کی جاتی ہیں اور بااثر افراد ان کی سرپرستی بھی کر تے ہیں جبکہ چوہان برادرز کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد چوہان امیدوار تحریک انصاف نے کہاکہ جہاں پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کاروائی کی ہے یہ انکا سیاسی ڈیرہ ہے اور یہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔