Pages - Menu

جمعہ، 24 اکتوبر، 2014

ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا، محرم الحرام کے دوران مذہبی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منافقرت پھیلانے والے شرانگیز عناصر کی حوصلہ شکنی کریں،پولیس اور سول انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی،تعزیہ اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے علاوہ علم کے ذیلی جلوسوں کے راستوں پر سٹرکوں کی مرمت، صفائی کے انتظامات اور بجلی کی تاروں کو ہٹانے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمپٹنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں مقامی سطح پر تمام مسالک،سیاسی و سماجی تنظیموں،تاجروں اور دیگر تمام ذمہ دار شہریوں کو امن و امان کے قیام میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے حوالہ سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیئے ہیں محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اگر کہیں بھی اسلحہ کی نمائش ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا اور سخت کاروائی کی جائے گی اجلاس سے معروف عالم دین مولانا عبدالرﺅف نعمانی،مولانا قاری محمد شاہد رضا،عبدالحفیظ تبسم،بزرگ تاجر راہنما چاچا ملک محمد اسلم،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا، انجمن حیدریہ کے فنانس سیکرٹری ملک منیر احمد بھٹہ،سید نسیم احمد نقوی اور دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں تحصیلدار رانا اعجاز احمد خاں ،ایکسئین بلدیہ ملک منظور احمد،چیف آفیسر چوہدری نثار احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس،راﺅ نور محمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ نے امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تعزیے اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور ان روٹس پر جاری سٹرکوں کی مرمت و دیگر کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔