بورے والا: اہلسنت والجماعت کے راہنما راﺅحبیب الرحمن نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائیں جائیں اگر ہم اپنے قومی تہوار سرکاری طور پر مناتے ہیں تو خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری طور پر منانا ہمارا مذہبی فریضیہ ہے حکومت وقت فوری طور پر اس کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب کے باہر یوم شہادت سید نا عثمان غنی کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت سید نا عثمان غنی پوری کائنات میں وہ واحد شخصیت ہیں جن کے حرم میں کسی نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں راﺅ حبیب الرحمن نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن چند شرپسند عناصر اپنے ذاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن بورے والا کے عوام قربانی دینے والوں اور چوری کھانے والوں میں فرق کو سمجھتے ہیں سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سگتے ریلی سے تحصیل صدر راجہ عبدالحنان،قاری عبدالقیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریلی جامع مسجد ڈی بلاک سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں محمد رفیق معاویہ،قاری عمر فاروق،حکیم محمد شکیل،محمد زبیر رحمانی کے علاوہ سینکڑوں لوگ شامل تھے ریلی کے شرکاءنے مختلف بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر خلفائے راشدین کے ایام پر تعطیل،ملک کو سنی اسٹیٹ قرار دیا جائے گستاخ صحابہؓ کے لیے سزائے موت کا قانو اور ملک اسحاق کو فوری رہا کرنے کے مطالبات درج تھے ریلی کے اختتام پر قاری عبدالقیوم نے ملک میں امن و امان اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
بورے والا: اہلسنت والجماعت تحصیل بورے والا کے سرپرست حاجی محمد اشفاق اور جنرل سیکرٹری مولانا عابد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری طور پر منانے اور ان ایام میں عام تعطیل کا فوری اعلان کرے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام ؓ کی ناموس کی خاطر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں صحابہ کرامؓ کی زندگی اور اُنکی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلفیہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے حوالہ سے پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے قاری عمر فاروقی،جنید فاروقی،محمد اظہار الحق اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا تلاوت قرآن مجید حافظ محمد وقاص نے فرمائی اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے عہدیداران و کارکنان نے مرکزی امیر مولانا محمد احمد لودھیانوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن کے قیام اور فرقی وارانہ کشیدگی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔