بورے والا: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ممبر قومی
اسمبلی بوریوالا این اے 168 سید ساجد مہدی سلیم کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے
ملاقات حلقے کی تعمیر و ترقی کےلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظور ی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم گذشتہ روز وزیراعظم
سیکرٹریت اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں علاقے بالخصوص کاشتکاروں
کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے
کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے گندم کی امدادی قیمت اور کپاس کے ریٹ میں اضافہ کیا
جائے کیونکہ کاشتکار طبقہ کھاد بجلی اور ادویات کی قیمتوں اور کپاس کے ریٹ سے بے حد
پریشان ہیں اور انہیں ا ن کی محنت کا صحیح معاوضہ نہیں مل رہا ۔ وزیر اعظم نواز
شریف نے ان مسائل پر ہمدر دانہ غور کر تے ہوئے ان کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی
۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سید ساجد مہدی سلیم کے مطالبے پر حلقہ این اے
168ماچھیوال میں بجلی کے نئے گرڈ اسٹیشن کے قیام کےلئے 60 کروڑ روپے 10 دیہات میں
سوئی گیس کی فراہمی دس دیہات میں بجلی کے منصوبوں اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈ یشن
کی منظوری دے دی وزیر اعظم نواز شریف نے سید ساجد مہدی سلیم کو یقین دلایا کہ حکومت
ان کے حلقے کی تعمیر و ترقی کےلئے مزید خطیر فنڈز بھی فراہم کرے گی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔