بورے والا: پاکستا ن کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان
نے کہاہے کہ جب تک ملک کے کسانو ں اور مزدوروں کو حقو ق نہیں مل جاتے وہ آرام سے
نہیں بیٹھیں گے کسانوں کے پر امن احتجاج کی وجہ سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو
کپاس کی فصل کی خریداری کےلئے 30 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے جس سے کپاس کی قیمتوں
میں استحکام آئے گا لہذا کاشتکار فوری طور فصل فروخت نہ کریں ان خیالات اظہار کا
انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا انہوں نے کہا ٹریڈنگ
کارپو ریشن آف پاکستان کے مارکیٹ میں آنے سے کپاس کی پھٹی کا ریٹ 3200 سو روپے فی من
ہو جائے گا جو کہ کسانوں کےلئے ایک خوشی کی خبر ہے انہو ںنے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں
کا نام استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات کےلئے کام کر رہے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو
مستر د کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ضلع وہاڑی کے کسان پاکستان کسان اتحاد کے
چیئر مین چوہدری محمد انور اور مرکزی صدر راﺅ طارق اشفاق کی قیادت میں متحد ہیں اور
ان کی زیر قیاد ت کسانوں کے حقو ق کی جنگ لڑتے رہیں گے اس موقع پر ملک محمد امین
اعوان ،رانا محمد صفدر ، محبوب منہاس ، ملک اشفاق اور محمد رمضان نے بھی خطاب کیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔