بورے والا: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کےسابق وائس چئیرمین شہباز محمود شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 10لاکھ ٹن بھارتی گندم افغانستان بجھوانے کےلئے بھارت کو راہداری دینے کا فیصلہ فوراََ واپس لے ورنہ مقامی فلور ملز انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔ پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین شہباز محمود شیخ نے عاصم رضا احمد سنٹرل چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن اور میاں انجم اسحاق چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن پنجاب سے ملاقات کے بعد لاہور سے واپسی پر بتایا کہ پاکستان کی فلور ملنگ انڈسٹری حکومت کی غلط پالیسوں، بڑھتی ہوئی خام مال کی قیمتیں اور بجلی و ڈیزل کے نرخوں کے سبب پہلے ہی مشکلات سے دو چار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملنگ انڈسٹری نے کئی سال کی محنت اور کوشش کے بعد عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی ہے اگر حکومت نے بھارت کی تجارتی راہداری کی سہولت کی سہولت مہیا کی توہم مکمل طور پر عالمی مارکیٹ سے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ شہباز محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو تجارتی راہداری دینے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ورنہ فلور ملنگ انڈسٹری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔