بورے والا: بوریوالاکی رحمانی برادری کے دو متحارب
دھڑوں میں صلح اور کئی ماہ سے جاری کشید گی کا خاتمہ اور مقدمہ بازی ختم کرنے کا
فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حبیب کالونی بوریوالا کے محمد شریف رحمانی اور جان محمد
رحمانی کے مابین کئی ماہ سے جاری مقدمہ بازی کے سلسلہ میں رحمانی برداری کے اکابر
ین کی پنچایت حاجی نور دین (ر) پٹواری کی رہائش گاہ پر گذشتہ روز منعقدہوئی ۔پنچایت
میں حاجی محمد صابر رحمانی ،حاجی محمد اختر رحمانی سرور دین رحمانی سکنہ یوسف آباد
اور اللہ دتہ رحمانی سکنہ ماچھیوال پر مشتمل تالثان نے فریقین کو معزز برادری کے
روبرو سماعت کیا اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت صدیق احمد رحمانی ،حاجی سرور
رحمانی ،رفیق احمد رحمانی آف کہروڑ پکا ،رمضان رحمانی آف ساہیوال ،منور رحمانی اور
ماچھیوال سے برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے ۔چہار ثالثان نے متفقہ طور پر فیصلہ
دیا کہ فریقین کے مابین تمام تنازعات میں صلح کروا د ی گئی ہے اور فریقین اپنی اپنی
درخواستیں اور عدالتوں میں دائر دعویٰ جات اور فوجداری مقدمات واپس لے لیں گے اور
ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کروائیں گے اور آئندہ محلہ یوسف آباد معصوم شاہ روڈ پر صلح
جوئی اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیں گے اس موقع پر رحمانی برادری کے اتفاق و
اتحاد کےلے دعا کروائی گئی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔