بورے والا: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کے خلا ف پریس کلب کے باہراحتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گذشتہ روز جامع مسجد ڈی بلاک سے شرو ع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کی راﺅ ارشاد احمد، مجلس احرارکے قاری عبدالشکور، قاری شاہین احمد، حافظ اعجا ز رسول ،مولانا مقبول احمد ،قاری شاہ محمد ،قاری عبدالطیف نے قیادت کی پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی رہنما مولانا عبدالخالق وٹو، مجلس امراءاسلام بوریوالا کے صدر مولانا عبدالشکور احراری ،مولانا مقبول احمد،قاری شاہین اقبال تحصیل صدر جے یو آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باطل قوتیں ایک سازش کے تحت حق سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے بلوچستان میں ایک ہی روز میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات کا ہونا حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازشیں کررہی ہے اس نازک صورتحال میںتمام مسالک کے اکابرین کو باہمی اتحادسے اس سازش کو ناکام بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی اقدار کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم کے سامنے مولانا فضل الرحمن کا کردار سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن انکی قیادت میں ملک میں ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔