بورے والا: تھانہ سٹی پولیس نے منشیا ت کے
مختلف اڈوں پر چھاپے ما ر کر ایک عورت پھولن دیوی سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے
ایک کلوسے زائد چرس اور37 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے
مطابق ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی بوریوالا کے
ایس ایچ او عبدالکریم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ گذشتہ روز چھاپے مارکر مجاہد
کالونی بوریوالا گلی نمبر3 سے کبریٰ بی بی عرف پھولن دیوی سے ایک کلو 30 گرام چرس، محمد
ابراہیم لکڑمنڈی سے ڈھائی سو گرام چرس، عمران موچی گلی نمبر 5 مجاہد کالونی سے210 گرام
چرس،عالم زیب پٹھا ن سکنہ شاہ فیصل کالونی گلی نمبر4 سے 110گرام چرس نور حسین
قصائی ، سے 15 لیٹر شراب ،محمد یونس کھوکھر سکنہ معصوم شاہ 15لیٹر شراب ،محمد ریاض
بھٹی سکنہ عظیم آباد سے 5لیٹر شراب ،ہارون مسیح اور نذیر مسیح سے 1،1لیٹر شراب
برآمد کر کے منشیا ت ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات بھیج
دیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔