بورے والا: تیز رفتار ٹرالر اور ویگن کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ۔ ویگن ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ۔ ایک کو تشویشناک حالت نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ۔ واقعات کے مطابق گگو منڈی سے سبزی منڈی بوریوالاآنے والی سبزیوں سے لوڈ ویگن نمبر LRC 8678 جب چوک چونگی نمبر 5 بوریوالا پہنچی تو وہاڑی کی جانب سے آنے والے پولٹر ی فوڈ سے بھرے ٹرالر نمبر G.L.T7596نے اینٹوں سے بھری ریڑھی کو بچانے کی کوشش میں ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ویگن قلا بازیاں کھا گئی ۔حادثہ میں ویگن سوار محمد ارشاد احمد سکنہ گگو منڈی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ویگن ڈرائیور عبدالغفور سکنہ 187ای بی ،ریاض احمد ،محمد اکرم اور محمد سرفراز شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا تاہم محمد اکرم مضروب کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔