Pages - Menu

اتوار، 26 اکتوبر، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرضی پورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد میں دس لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک تقسیم


بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرضی پورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد میں دس لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گلی نمبر6مرضی پورہ ملتان روڈ پر 7مئی 2014کو محمد سلیم نامی شخص کے زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کا بیٹا علی حیدر اور بیٹی صائمہ سلیم ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ باقی خاندان کے افراد زخمی ہو گئے تھے اس خاندان کی مالی امداد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو درخواست بجھوائی تھی اور اس سلسلہ میں مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان کے لئے مکان کی تعمیر اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے دس لاکھ روپے کی امدادی رقم جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا اور اس امدادی رقم کی متاثرہ خاندان میں چیکوں کی ادائیگی کے لئے ایک سادہ اور پروقار تقریب ٹی ایم اے بورے والا میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد،ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ،تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان،ٹی ایم او رانا نوید احمد خان،ملک منظور احمد،چوہدری محمد عاشق آرائیں،ساجد شریف،چوہدری محمد صغیر رامے،میاں ندیم اقبال،طالب حسین بھٹی،حافظ رضوان عابد،محمد ممتاز پٹواری و دیگر شہریوں نے شرکت کی اور اس موقع پر خاندان کی سربراہ خورشید بی بی کو 5لاکھ 33ہزار332روپے،اس کے بیٹے وسیم سلیم کو 88ہزار 888روپے جبکہ چار بیٹیوں طاہرہ سلیم،سمیراسلیم،نازیہ سلیم اور سائرہ سلیم کو فی کس 94ہزار 445 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایسے واقعات میں ضرورت مند افراد کی بھرپور مالی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کسی کے دکھوں کا مداوا تو نہیں لیکن اس سے ان کی حوصلہ افزائی اور ضروریات زندگی پوری کرنے میں مدد ضرور ملے گی انہوں نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھر پور سراہا اور کہا کہ انہوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔