بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں میں ماموں نے دو نواسوں کی مدد سے غیرت کے نام پر45 سالہ بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ در ج کر لیا ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 275ای بی کی بتولاں بی بی کا خاوند رانا محمد صدیق بسلسلہ بیوپار سندھ گیا ہوا تھا ۔اس کی غیر موجودگی میں بتولاں بی بی نے نواحی گاﺅں 283ای بی کے محسن علی قریشی سے مبینہ مراسم قائم کر رکھے تھے اور وہ مقتولہ سے ملنے آیا کرتا تھا۔گذشتہ شب11بجے محسن علی قریشی بتولاں بی بی کے کمرہ میں چارپائی پر موجود تھا کہ اس کے بیٹوں شان علی ، عرفان اوراس کے ماموں سردار علی کو پتہ چل گیا ۔سردار علی نے اپنے نواسوں کے ہمراہ کمرہ میں ہی قابو کرکے پسٹل سے فائرنگ کرکے بتولاں اور محسن علی کو قتل کر دیا ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ مقامی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302-34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔